تازہ ترین

واجب الادا رقومارت کی عدم ادائیگی | ٹھیکیداروں کا پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر// ٹھیکداروں نے سرکاری ٹریجریوں میں واجب الادا رقومارت کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’’ انتظامی منظوری معاہدے‘‘ کے نام پر ان کے ساتھ استحصال کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو سرینگر کی پریس کالونی میں کنٹریکٹرس کارڑی نیشن کمیٹی کے ٹھیکیداروں کے ایک گروپ نے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کتبے اور بینئر اٹھا رکھے تھے جن پر پنے مطالبات کے حق میں نعرے درج کئے گئے تھے۔اس موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی واجب الادا رقومات2014سے التواء میں رکھے گئے ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین ذیشان طوطا نے ان کی زیر التواء ادائیگیاں جلد از جلد واگزار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب حکومت نئے کام کا نیا ٹینڈر نوٹس جاری کرے تو اس ٹینڈر نوٹس پر اس بات کا ذکر کیا جائے کہ اس کام میں انتظامی منظوری کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ کام کو

کشمیر یونیورسٹی میںڈیزاسٹر مینجمنٹ کے موضوع پرویبنار منعقد | پروفیسر طلعت احمد کا آفات سماوی کوتعلیم و تعلم اور ترقیاتی پالیسوں کا باقاعدہ حصہ بنانے پر زور

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کل کہا کہ آفات سماوی کوتعلیم و تعلم اور ترقیاتی پالیسوں کا باقاعدہ حصہ بنانا چاہئے تاکہ زمینی سطح پر اس کی تباہ کارویوںسے بچائو کیلئے ایک مضبوط نظام قائم ہو۔ “Mainstreaming Disaster Management in Higher Educational Institutions”کے موضوع پر منعقدہ ویبنار کے افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمالیائی خطہ آفات سماوی والا ہے اور اس لئیڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے سنجیدہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  عالمی رہنما موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے انکار کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ،لہذا تعلیمی اداروں خصوصا ہمالیائی خطے اور ملک کے دیگر علاقوں کیلئیضروری ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور نصاب تعلیم میں آفات سماوی کو حصہ بنائیں ۔وائس چانسلر نے جموں و کشمیر میں اسپتالوں ، کالجوں ، اسکولوں اور سرکاری د

کشمیر یونیورسٹی میںڈیزاسٹر مینجمنٹ کے موضوع پرویبنار منعقد | پروفیسر طلعت احمد کا آفات سماوی کوتعلیم و تعلم اور ترقیاتی پالیسوں کا باقاعدہ حصہ بنانے پر زور

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کل کہا کہ آفات سماوی کوتعلیم و تعلم اور ترقیاتی پالیسوں کا باقاعدہ حصہ بنانا چاہئے تاکہ زمینی سطح پر اس کی تباہ کارویوںسے بچائو کیلئے ایک مضبوط نظام قائم ہو۔ “Mainstreaming Disaster Management in Higher Educational Institutions”کے موضوع پر منعقدہ ویبنار کے افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمالیائی خطہ آفات سماوی والا ہے اور اس لئیڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے سنجیدہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  عالمی رہنما موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے انکار کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ،لہذا تعلیمی اداروں خصوصا ہمالیائی خطے اور ملک کے دیگر علاقوں کیلئیضروری ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور نصاب تعلیم میں آفات سماوی کو حصہ بنائیں ۔وائس چانسلر نے جموں و کشمیر میں اسپتالوں ، کالجوں ، اسکولوں اور سرکاری د

روشنی ایکٹ کے تحت حاصل اراضی کو خالی کرنے کا حکم | اننت ناگ کے غریب کنبہ پرتلوار گری،مالک اراضی کاپریس کالونی میں تن تنہا احتجاج

سرینگر// روشنی اسکیم گھوٹالہ میں کئی بڑے نام منظر عام پر آنے کے چند دن بعد جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حکام نے ایک غریب کنبہ کو نوٹس دیا ہے اور انہیںفوری طور پر اس جگہ کو خالی کرنے کو کہا ہے جو مالک اراضی کے مطابق مناسب اور قانونی طریقہ کار کے ذریعے اسے الاٹ کیا گیا ہے۔ پریس کالونی میں بدھ کو جنوبی کشمیر کے ایک شخص نے تن و تنہا احتجاج کرتے ہوئے حکام پر الزم عائد کیا کہ اس کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔انت ناگ ضلع کے نازک محلہ کے رہائشی فیاض احمد جان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں روشنی ایکٹ کے تحت دو مر اراضی الاٹ کی گئی تھی جس کے لئے انہوں نے لیوی کے طور پر سال 2007 جب جموں و کشمیر میں کانگریس کی حکومت تھی،95ہزارروپے بھی جمع کرائے ہیں ۔جان نے مزید بتایا کہ اس نے پھر زمین حاصل کرنے کے لئے ہر طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے وہاں اپنا مکان اور کچھ دکانیں بھی ، جو کرا

پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس کی اختتامی تقریب | درگارہِ غوثیہ رہباب صاحب میں مولانا ہمدانی کا خطاب ہوگا

سرینگر//حسب قدیم عرس مبارک حضرت پیران پیر غوث العظم حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ کی اختتامی تقریب پر مولانا ریاض احمد ہمدانی جمعتہ المبارک 18ماہ ربیع الثانی (4دسمبر ) بارہ بجے دن کے بعد ہی درگاہِ غوثیہ رہباب صاحبؒ عالی کدل میں حضرت محبوب سبحانی شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی پاک سیرت ، علمی اور روحانی کمالات پر واعظ تبلیغ فرمائیں گے۔ نمازِ کے بعد موئے پاک غوث العظمؒ کی نشادہی کی جائیگی۔  

شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم | لوگوں کو اندھیرے میں دھکیل دیاگیا :لائیگرو

سرینگر// شہر سرینگر میں بجلی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے یوتھ سیکرٹری عارف لائیگرو نے کہا ہے کہ موجودہ بجلی بحران نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ سردیوں کے ان ایام میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امسال اکتوبر مہینے سے ہی سرینگر میں بجلی کی ابتر صورتحال شروع ہوئی اور شہر سرینگر سمیت پوری وادی کو اندھیرے میں دھکیل دیا گیا ۔لائیگرو نے محکمہ بجلی اور انتظامیہ پر لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کووڈ19کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور دوسری طرف بجلی بحران نے لوگوں کی زندگی اجیران بنادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں بجلی کی جو صورتحال آج ہے ،وہ ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے پ

بائز ہائر سیکنڈری سکول گلاب باغ میں ICT لیبارٹری کا افتتاح

سرینگر//چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر نے کل بائز ہائر سیکنڈری سکول گلاب باغ میںانفارمیشن کمیونکیشن ٹیکنالوجی ICT لیبارٹری کا افتتاح کیا ۔چیف ایجوکیشن آفیسر منظور احمد کمہار نے ڈی آر سی سرینگر شوکت حسین ڈار اور دیگر افسران کے ہمراہ گلاب باغ میں بائز ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا اور یہاں قائم کی گئی  ICT لیبارٹری کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر نے ولیج ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے تجاویز حاصل کیں ۔انہوں نے ممبروں کو یقین دلایا کہ نئی عمارت کی تعمیر کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔چیف ایجوکیشن آفیسر نے سکول میں تعینات عملہ پر زور دیا کہ وہ نئے کلاسوں کیلئے طلباء کے داخلے کی مہم شروع کریں اور سکول میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ رابطہ بنائیں رکھیں تاکہ طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دقعت پیش نہ آئے ۔انہوں نے سکول کی پرنسپل خالدہ پروین

مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی115ویں سالگرہ | نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں پروگرام کو حتمی شکل

سرینگر//نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںشیخ محمد عبداللہ کی 115ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، خواتین ونگ کی صوبائی صدر صبیہ قادری، صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر اور احسان پردیسی کے علاوہ کئی عہدیداران موجود تھے۔ صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ 115ویں یوم پیدایش کے پروگرام کے بارے میں اجلاس کو تفصیل سے آگاہ کیا اور پروگرام کو آخری شکل دی گئی۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مزار قائد پر 5دسمبر کو تشریف لاکر مرحوم رہنما کو اپنا خراج عقیدت پیش کریں۔ اِس سلسلے میں اُن کے مقبرہ واقع نسیم باغ میں (شیر کشمی

عوامی شکایات کا نپٹارا | مشیر بصیرخان کل سرینگر میں وفود سے ملیں گے

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان 04 ؍دسمبر ہ10 بجے سے 12 بجے تک شکایتی سیل چرچ لین سری نگر میں عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے ۔ عوامی وَفود اور اَفراد جو اپنی شکایات و مانگیں حکومت کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں وہ مذکورہ جگہ اور وقت پر مشیر موصوف سے مل سکتے ہیں ۔عوامی وفود اور اَفراد جو اپنی شکایات یا مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانے کے خواہشمند ہوں ،لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ساتھ مقررہ وقت و تاریخ پر ملنے کے لئے قبل از وقت رابطہ کریں۔ اِس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے مشیر سے ملنے کے لئے ان کے دفتر کے فون نمبر9419168268  اور 7006776586پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔مشیر سے مذکورہ جگہ سے ملنے والے لوگوں سے اِستدعا کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ۔ 19 وَبا کے پیش نظر صحت رہنما خطوط اور پروٹوکال پر عمل پیرا رہیںاور وفود میں تین سے زیادہ اَفراد نہ ہوں۔  

مولوی علی محمد جان کے انتقال پر تعزیت پرسی | میر واعظ خاندان کا اظہار تشکر

سرینگر// میرواعظ خاندان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولوی علی محمد جان فرزند مولوی محمد امین شاہ، برادر اکبر شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی وفات پر جن سرکردہ شخصیات ،افراد، دینی ،سماجی ، تعلیمی ، سیاسی اور تجارتی انجمنوں کے ذمہ داران کے علاوہ مساجد ، خانقاہوں، امام باڑوں، مدارس اسلامیہ اور دینی درسگاہوں کے ذمہ داروں، صحافت اور میڈیا سے جڑے ہوئے افراد نے براہ راست ، یا بذریعہ فون ، ای میل ، واٹس ایپ اور سماجی رابطہ گاہوں کے ذریعہ جموںوکشمیر ، بھارت و پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک سے میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق ،مرحوم علی  محمد جان کے فرزندان مولوی خالد عمر اور مولوی حامد علی اور خاندان کے دیگر اراکین کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور اس سانحہ پر میرواعظ خاندان کے ساتھ تعزیت ، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحوم کے حق میں مدارس دینیہ ، مساجد اللہ اور درسگاہوں میں قرآن

پونچھ کا دور درازگائوںکیرنی بنیادی سہولیات سے محروم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کا دور دراز اور سرحدی گائوں کیرنی کے لوگ دورجدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔گاؤں کی آبادی صحت ،تعلیم ، مواصلات،پینے کے صاف پانی ،بجلی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث قدیم طرز زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ گائوں قصبہ کو دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد سڑک کا زیادہ حصہ خستہ حالی کا شکار ہے جس پہ پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ گائوں میں معقول طبی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پونچھ ضلع ہسپتال کا رخ کرناپڑتاہے۔ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے انھیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑتا ہے جبکہ وٹینری ڈسپنسری نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کے مویشی علاج کئے بغیر مر جاتے ہیں۔حکومت کے جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دعوی ٰتو کئے جاتے ہیں لیکن اس گائوں میں زمینی سطح پر لوگ قدرتی چشموں سے دور دراز علاقوں سے پانی لاکر پینے کیلئے استعمال ک

تازہ ترین