تازہ ترین

گورو نانک کے جنم دن پر جوش و خروش | گرو دواروں میںدیوان منعقد، برزلہ میں سب سے بڑی تقریب کا اہتمام

سرینگر//وادی میں مقیم سکھ برادری نے سوموار کو گورو نانک دیو جی کا 551 واں جنم دن ’گوروپورب‘ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جس کے دوران سردی کے باوجود شہرکے گورودواروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ گورودواروں پر علی الصبح سے ہی مردوزن،بوڑھوں اور بچوں کی بڑی تعدادکی موجودگی کے پیش نظرغیر معمولی گہما گہمی اور جوش و خروش نظر آیا۔اس دوران شبد کیرتن اور دیوان بھی منعقد ہوئے جبکہ ان تقریبات میں حصہ لینے والے لوگوں کے لئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔سرینگر میں سب سے بڑی تقریب بالائی شہر کے برزلہ علاقے میں واقع گردوارہ میں منعقد ہوئی۔ سکھ عقیدتمندوں کی بڑی تعداد جس میں خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد شامل تھی، نے پیر کی صبح سے ہی اس گردوارے پر حاضری دینا شروع کی۔ اس موقع پر سکھ عقیدتمندوں کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں گرو نانک دیوجی کے

حضرت میر سید یعقوبؒ کا عرس| ساگر کی معقول انتظامات کی اپیل

سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے انتظامیہ سے وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت میر سید یعقوبؒ (سونہ وار)کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے خاطر خواہ اور مناسب انتظامات رکھنے کی اپیل کی ہے۔ عرس کی تقریب کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات، خصوصاً بجلی،پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ ، میسر رکھنے کی اپیل کی تاکہ عقیدت مندوں کوکسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔ساگر نے انتظامیہ کو تاکید کہ وہ ماضی کی طرح اس درگاہِ عالیہ پر وہ تمام انتظامات رکھیں جو حسب قدیم اور حسب عادت رکھے جاتے ہیں۔پارٹی لیڈر احسان پردیسی نے بھی عرس کے سلسلے میں معقول اور مناسب انتظامات کی اپیل کی ہے۔  

ٹی آر سی میںکورونا کی جانچ جاری | روزانہ300 افراد کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں

 سرینگر // ٹی آر سی سرینگر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے قائم کئے گئے ٹیسٹنگ سینٹر میں مشتبہ متاثرین کی ٹیسٹنگ عمل جاری ہے اور یہاں روزانہ 300تشخیصی ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ٹیسٹنگ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر آہنگر نے بتایا’’ ٹی آر سی آنے والے مشتبہ افراد کی ٹیسٹنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر سی سرینگر میں روزانہ 250سے 300مشتبہ افراد کی ٹیسٹنگ ہوتی ہے اور ان میں اوسطً10سے 15افراد کی رپورٹیں مثبت آتی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ مارچ میںقائم کئے گئے ٹیسٹنگ سینٹر میں بچوں، خواتین اور معمر اشخاص کی ٹیسٹنگ عمل میں لائی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں ٹیسٹنگ کیلئے بھی ٹیموں کو روانہ کیا جاتا ہے۔ سونہ وار کے ایک شہری شوکت احمد نے بتایا کہ ٹی آرسی ٹیسٹنگ سینٹر کی وجہ سے لوگوں کو کافی حد تک راحت نصیب ہورہی ہے لیکن اس ٹیسٹنگ

سونہ وار میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع | عفونت اور بدبو سے آبادی پریشان

سرینگر// بادامی باغ کے کنٹونمنٹ علاقے میں واقع سونہ وار میں گزشتہ ایک ہفتے سے گندگی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے نہ لگانے کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سونہ وار علاقہ کنٹونمنٹ حدود میں آتا ہے اور علاقے کی صفائی و ستھرائی کا انتظام بھی کنٹونمنٹ بوڑڈ کے ہی ذمہ ہے تاہم گزشتہ کئی روز سے سڑکوں اور کوڑے دانوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہوئے ہیں اور بورڈ کا عملہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کر رہا ہے۔ شمیم احمد نامی مقامی شہری نے کہا کہ اگرچہ با ضابطہ طور پر کوڑاکرکٹ ہٹانے کیلئے لوگ ماہانہ فیس بھی ادا کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی موسم سرما میں اس کوڑا کرکٹ کو ٹھاکنے نہ لگانے کی وجہ سے ہر سو عفونت اور بدبو پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا’’ ایک جانب بورڈ اور سیول انتظامیہ حکام کرونا وائرس سے بچنے کیلئے صفائی و ستھرائی رکھنے کا مشورے دیتا ہے ا

پریس کالونی میں سکھ برداری کا احتجاجی مظاہرہ | نئے زرعی قانون کے خلاف پنجاب میں برسراحتجاج کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

سرینگر//نئے زرعی قانون کے خلاف پنجاپ میں احتجاج کر رہے سکھوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پریس کالونی میں بھی سکھ طبقہ نے حتجاج کیا ۔ سوموار کی سہ پہر پریس کالونی میں  گرومت ٹکسال اور انٹرنیشنل گرومت اسٹڈیزکے بینر تلے سکھ برداری نے احتجاج کیا اور مرکزی سرکاری کے خلاف نعرہ بازی کی۔اس موقعہ پر انہوں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے،جن پر انہوں نے زراعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ستمبر میں مرکزی حکومت کے ذریعے متعارف کروائے جانے والے زرعی قانون کی مخالفت میں ’دہلی چلو‘ نعرے کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاحکومت کی جانب سے انہیںدلی میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو حل کیا جائے اور کسانوں کو بچانے کیلئے قانون کو واپس کیا جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ یہ بل جو پاس کی گئی ہے اس کو ختم

مزید خبریں

 سی این ایس بیورہ چیف محمد یاسین کے نانا فوت |  صحا فتی اور سماجی حلقوں کا اظہار تعزیت سرینگر//  سینئر صحافی اور سی این ایس بیورو چیف محمد یا سین کے ناناجی غلام محمد بٹ ولد محمد سبحان بٹ  82سال کی عمر میں اتوار کی صبح طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے رحلت کرگئے۔مرحوم انتہائی شریف النفس اور نیک سیرت و ملنسار شخصیت تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی ملہ کھاہ رعناوری میں بد ھ کو صبح ساڑھے دس بجے انجام دی جائے گی۔ادھر سی این ایس کے مدیر اعلیٰ رشید راہی کے علاوہ صحافتی سماجی اور سیاسی حلقوں نے دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان خاص کر محمد یاسین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کو جنت الفردوس عطا کر ے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق بخشے۔       بڈشاہ چوک میں منشیات فروش گرفتار