تازہ ترین

جنید متو دوسری مرتبہ ایس ایم سی کے میئر منتخب

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر جنید متو کو بدھ کے روز دوسری مرتبہ ایس ایم سی کے میئر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج منعقدہ ووٹنگ کے اختتام پرمتو نے اپنے قریبی حریف شیخ عمران کو شکست دی جو ایس ایم سی کے سابق نائب میئر رہے ہیں۔ متو نے44ووٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ عمران کو7ووٹ حاصل ہوئے۔26رائے دہندگان نے الیکشن عمل میں حصہ نہیں لیا۔  

حکم امتناعی صادر کرنے کی عرضی ہائی کورٹ میں رد | ایس ایم سی میئر کے انتخابات آج

سرینگر//عدالت عالیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخابات پر امتناعی احکامات صادر کرنے کی درخواست کو مسترد کیا،جس کے بعد شیڈول کے مطابق25نومبر بدھ کو میئر انتخابات ہونگے۔جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے میئر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن پر روک لگانے کے لئے منگل کو ایک درخواست خارج کردی۔ نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے دو افراد نصرت آرا ء اور علی محمد تانترے ، جومیونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات میں کونسلر کے لئے انتخاب لڑنے کا دعویٰ کررہے ہیں ، نے 25اگست کومیئر کے انتخاب کے لئے سیکرٹری سرینگر میونسپل کارپوریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو شیڈول کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔جسٹس پونیت گپتا کے بنچ نے میئر انتخاب سے متعلق عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا’’ درخواست گزاروں کی جانب سے نوٹفیکیشن کے عمل اور میئر کے انتخابی عمل پر امتناع حاصل کرنے کیلئے دی گئ

ڈی سی سرینگر کا سرائے بالا کا دورہ | پیر دستگیر صاحب ؒ کے عرس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا

سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے منگل کو آستان عالیہ دستگیر صاحب ؒ سرائے بالا کا دورہ کیا اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے آفیسران نے انہیں عرس کے سلسلے میں اپنے اپنے محکموں کی طرف سے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی ۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنرنے سرائے بالا اور اسکے ملحقہ بازاروں کا بھی معائنہ کیا اور مقامی دکانداروں کے ساتھ بات چیت کی ۔مقامی تاجروں نے مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دیگر مطالبات پیش کئے ۔بعد میں ڈی سی آفس میں ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے متعلقہ محکموں کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس کے سلسلے میں خانیار اور جناب صاحب صورہ میں کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ عرس

نٹی پورہ میں انہدامی مہم شروع | کراسنگ کے نزدیک دکان اور بنکر ہٹانے کیلئے نوٹس جاری

سرینگر//محکمہ فلڈ کنٹرول کی جانب سے نٹی پورہ میں ناجائز قبضے کو ہٹانے کی مہم کے دوران ایک ڈھانچے کو ہٹایا گیا۔فلڈسپل چینل سب ڈویژن رام باغ کی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرکی سربراہی میں نٹی پورہ کراسنگ پر دودھ گنگا نالہ کے پشت کے نزدیک تعمیر کئے گئے ڈھانچے کو ہٹانے کیلئے محکمہ کا عملہ نمودار ہواجبکہ متعلقہ تحصیلدار اور پولیس کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر امرین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈھانچے کے مالک نے29 نومبر تک مہلت طلب کی کیونکہ وہاں پر بھاری مشینری موجود  ہے،جس کو ہٹانے میں انہیں کچھ دن درکار ہونگے ور اگر اس مدت کے دوران وہ ناکام ہوئے تو ڈھانچے کو مکمل طور پر مسمار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیز نالہ دودھ گنگا کی پشتوں پر جو غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا اس کو بھی ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نٹی پورہ کراسنگ کے نزدیک نالہ کے پشت پر دکان اور سی آر پ

خواجہ ثنا اللہ بٹ کی11ویں برسی | سماجی ،صحافتی اور ادبی تنظیموںکا خراج عقیدت

سرینگر//با بائے صحافت اور اردو روزنامہ آفتاب کے بانی مرحوم خواجہ ثنا اللہ بٹ کی11ویں برسی کے موقعے پر سیاسی ،سماجی ،صحافتی اور ادبی تنظیموں نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔جموں و کشمیر کے معروف ولولہ انگیز اور انقلابی صحافی جنہیں کشمیر میں با بائے صحافت خواجہ ثنا اللہ بٹ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا کی11ویں برسی پرادبی تنظیموں اورصحافت سے وابستہ افراد نے مرحوم کو یاد کر کے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ خواجہ ثناء اللہ بٹ کشمیر کی صحافت کے وہ درخشان ستارہ تھے جس نے اس وقت کشمیر میں صحافت کی داغ بیل ڈالی لوگ اخبار بینی سے ناواقف تھے ۔انہوں نے اپنے50سالہ صحافت میں نہ صرف کشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کاحق ادا کیا بلکہ یہاں کی سماجی، سیاسی حالت کو تبدیل کرنے کیلئے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ ورکنگ جرنلسٹ پلوامہ کے صدر شاہ ارشاد نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ

نوہٹہ میں منشیات فروش گرفتار

سرینگر// منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کل نوہٹہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس اور نقدی برآمد کی ۔پولیس بیان کے مطابق ملہ کھاہ چوک نوہٹہ میں چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیاتاہم وہ فرار ہوا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا ۔پولیس نے اس کی شناخت غلام نبی شیخ ساکن تجگری محلہ نوہٹہ کے بطور کی اور اس کے قبضے سے 155گرام چرس اور نقدی 9800روپے برآمد کئے ۔پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر57/2020 درج کیا گیا اور پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔  

کرالہ کھڈ بسنت باغ میں پانی کی قلت | لوگوں کا احتجاجی دھرنا ،ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر

سرینگر// شہر کے کرالہ کھڈ بسنت باغ علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت کے خلاف لوگوںنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کی نقل وحر کت روک دی۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے مردوزن اور بچوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد بسنت باغ میں مرکزی روڈ پر جمع ہوئی اور دھر نا دیکرٹریفک کو روک دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ مظا ہرین علاقے میں پانی کی ناقص فراہمی کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں کو پانی کا کنکشن مہیا کردیا گیا ہے ، لیکن ان پائپوں سے پانی کی فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں انہیں علاقے میں پانی کی قلت کے سبب زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔مظا ہرین نے اس سلسلے میں محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ کی آبادی کو متواتر پانی کی سپلائی فراہم کرنے کے سلسلے میں

خانقاہ معلی کے منصب دار پیرزادہ عبدالعزیز ہمدانی فوت

سرینگر//منصب دار مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر الحاج پیرزادہ عبدالعزیز ہمدانی علمبردار کی وفات پر انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشیداحمد قانونگو ودیگر زعمائے انجمن بالخصوص مولانا شوکت حسین کینگ ،مولانا عبدالحق اویسی،پیرزاد شفیق احمد زہرہ اور پیرزادہ فیاض احمد خوشخاں نے گہرے رنج و غم کااظہارکیا ۔مولانا قانونگو نے کہاکہ موصوف خدامان زیارت میں صف اسلاف کے شخصیات میںتھے اورخانقاہ معلی کے معمولات ، حفاظت دیگر ذمہ داریوں میںاپنا اہم کردار اداکیا۔ انہوںنے کہاکہ الحاج پیرزادہ عبدالعزیز ہمدانی علمبردارکی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے، اس کی تلافی اب نئے پود میں محال ہے۔ انجمن نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا ہے۔         مولانا عباس انصاری کی اہلیہ کا انتقال | حریت (ع) ،انجمن شرعی شعیان ،اپنی پارٹی سمیت کئی سیاسی اور مذہبی تنظیموں کا اظہا