تازہ ترین

بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

سرینگر//بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آکر لال بازار میں کل مرد و زن نے سڑکوں پر نکل کر برستی بارش کے دوران محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور محکمہ بجلی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی ۔احتجاجی لوگوں نے بتایا کہ لال بازارعلاقہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔احتجاجی دھرنے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی اور انہوں نے لال بازار حضرت بل سڑک پر رکاوٹیں کھڑا کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی۔احتجاجیوں نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنی شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سرکار شہر سرینگر کو ماڈل شہر بنانے کا راگ الاپتی ہے تو دوسر ی طرف شہری آبادی کو بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لال بازار علاقہ میں بجلی کا نظام مفلوج ہوگیا ہے اور بجلی کٹوتی میں اضافہ کی وجہ سے لوگ سردیوں کے ان ایام میں مشکلات سے دوچ

کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی میٹنگ

سرینگر// جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے کل یہاں ایک میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے کے ضلعی بورڈ دفاتر کی کار کردگی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مختلف اضلاع  میں سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔میٹنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ پی ایم ای جے پی سکیم کے تحت اہداف کو مکمل کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر حنا شفیع نے فیلڈ افسروں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر  JKREGP اور PMEGP سکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے متحرک رہیں ۔میٹنگ میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے اعلیٰ آفیسروں اور ضلعی افسران نے شرکت کی ۔  

آئینی حقوق کی بحالی سے ہی غیر یقینیت کے ماحول کا خاتمہ ہوگا

سرینگر // نیشنل کانفرنس کے معاون سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفے کمال نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو 5اگست 2019کے بعد غیر قانونی اور غیر جمہورری طور پر ایک تباہ کن ناگفتہ اور مشکل ترین دور سے دوچار کردیا گیا ہے جبکہ عوام کو اپنے جمہوری ،آئینی حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی اور پریس پلیٹ فارم کی آزادی سے بھی محروم کردیا گیا ہے ۔سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پارٹی کارکنوں اور عہدایداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مرکز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور وقت غنیمت اور سنہری جان کر جموں و کشمیر کے عوام کو وہ جمہوری اور آئینی حقوق جو دفعہ370اور 35اے کے تحت حاصل تھے ،واپس کئے جانے چاہیں اوریہاں غیر یقینیت ،تشدد کے ماحول اور طاقت کے بے جا استعمال سے گریز کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا لیڈران اپنے غیر ذمہ دارنہ اور تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف الفاظ اور بیانات دیکر جموں

راجباغ میں کثیر منزلہ تجارتی عمارت کی تعمیرکا معاملہ

سرینگر// جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے صوبائی کمشنر کشمیر کو ہدایت دی ہے کہ راجباغ میں دریائے جہلم کے کنارے سے10سے 15فٹ دور تعمیر کی گئی کثیر منزلہ تجارتی عمارت کی اراضی کے مالکانہ حقوق سے متعلق دستاویزات یکم دسمبر تک پیش کرے ۔چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس پونیت گپتا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو اس سلسلے میں ریکارڈ پیش کرنے میں مزید وقت دیا ہے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیرنے عدالت میں دائر اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس معاملے میں واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ نے عدالت اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بلڈرکا یہاں 48 کمروں کی گنجائش والا ہوٹل اور ریسٹورنٹ بنانے کی تجویز ہے جس میں 80 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار نے اپنے جواب میں کہا کہ انہوں نے چیف انجینئرمحکمہ

احمد نگر ریسوینگ اسٹیشن کی مرمت

سرینگر//  احمد نگر ریسوینگ اسٹیشن میں فیڈر وں کی ضروری مرمت کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔سپر انٹنڈنگ انجینئر آپریشز اینڈ میٹنس سرکل فسٹ سرینگر کی اطلاع کے مطابق 11کے وی فیڈر نمبر2کی ضروری تجدید و مرمت کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش نظر احمد نگر ریسوینگ اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوں میں آج یعنی24نومبر اور 28نومبر کے علاوہ 2، 5اور9دسمبر کو صبح ساڑھے10بجے سے بعد دوپہرساڑھے3بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔  

آ مد نی سے زیادہ جائیداد رکھنے کا شاخسانہ

سرینگر//اینٹی کروپشن بیورو نے نائب تحصیلدار راولپورہ سرینگر عبدالرشید ملہ کے خلاف آ مد نی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ چاڈورہ اور راولپورہ بڈگام میںاسکے دو رہا شی بنگلوں پر چھاپوں کے دوران کچھ قابل اعتراض دستاویزات ضبط کرلی گئیں۔ اے سی بی نے اس ضمن میں ملزم کے خلاف ایک ایف آئی آر نمبر 25/2020 کے تحت درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ مذ کورہ نائب تحصیلدار کے پاس شا پنگ کمپلیکس مکان وغیرہ کی صورت میں بھاری اثاثوں  کے رکھنے کی تصدیق کی بنیاد پر درج کیا گیا اور اس نے  2008 سے 2019 تک یہ ساری جائیداد اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے نام پر کی ہے جن میں گریڈ چاڈور ہ کے نزدیک چار دکانیں و اراضی ، دوائن چاڈورومیں شاپنگ کمپلیکس، ہسی پورہ چاڈورہ میں ایک بہت بڑا عالی شان گھر،امام باڈہ چاڈورہ کے قریب ایک بہت بڑا مکان، راولپورہ میں ایک بہت بڑا پیالٹی ہاؤس،دولت پورہ چاڈورہ

مزید خبرں

انجمن علماء وائمہ مساجدکا حیدر پورہ میں اجلاس منعقد ائمہ اور موذنوںکے قلیل وظیفوںپر تشویش،مکاتب میں بچوں کو قرآن پڑھانے پر زور  سرینگر// علمائے کرام وائمہ مساجد ہرمسئلے میں ایک دوسرے کے مددگار بنیں ،مساجد کی انتظامیہ ائمہ کرام اور مساجدکے موذنوں کو معقول وظیفہ دیں اورمکاتب میں بچوں کو قرآن کریم تجویدکیساتھ پڑھانے کا اہتمام کیا جائے۔ ان باتوں کا اظہار علماء کرام وائمہ مساجد کے متحدہ فورم انجمن علماء وائمہ مساجدجموں وکشمیرکے ضلعی نظم سرینگر کے زیر اہتمام ضلعی مجلس شوریٰ کے ایک اجلاس میں علماء کرام وائمہ مساجد نے کیا ۔بیان کے مطابق سرینگر میں انجمن علماء ضلع سرینگر کی مجلسِ شوریٰ کا ایک مشترکہ اجلاس معروف دینی دانشگاہ جامعہ اشرف العلوم حیدرپورہ میں زیر صدارت معروف استادحدیث مفتی عابد حسین نائک القاسمی سیکریٹری مجلسِ تحفظ ختم نبوت جموں وکشمیر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کو مز