تازہ ترین

روایتی ضیافتوں کا 2روزہ فیسٹول شروع

 سرینگر// محکمہ سیاحت کی طرف سے کل یہاں روایتی پکوانوں کا 2روزہ فیسٹول شروع ہوا ۔فیسٹول کا افتتاح سیاحت ،سپورٹس ،کلچر اور یوتھ سروسز کے سیکرٹری سرمد حفیظ نے کیا۔ فیسٹول میں 50خواتین نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر سیکریٹری سیاحت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پکوان، دستکاری اور ثقافت جموں و کشمیر کی سیاحت کی بنیاد ہے  اورمحکمہ نے آنے والے وقت میں ان کی زیادہ سے زیادہ نمائش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ عنقریب ڈوگری اور کشمیری فوڈ میلوں کا بھی اِنعقاد کر کے غذائی سیاحت کے تصور کو فروغ دے گا۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے خواتین صنعت کاروں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔یہ روایتی فوڈ فیسٹول جے کے ڈی ٹی سی ، محکمہ ہینڈی کرافٹس ، اِنسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ سری نگر اور ایک مقامی ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ میلے کا مقصد مقامی روایتی پکوانوں ک

ایس ایم سی میئر کا انتخاب

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن میئر انتخابات کی دوڑ میں سابق میئر جنید متو اور سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران کے علاوہ کانگریس امیدوار رہ گئے ہیںجبکہ25نومبر کو ہونے والے انتخابات میں انکی جیت ہار کا فیصلہ ہوگا۔ نئے میئر کو منتخب ہونے کی تیاریاں شباب پر ہیں اور امیدوار بھی کارپریٹروں کو منانے میں لگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ2برسوں کے دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف کئی بار عدم اعتماد کی تحریکیں پیش کی گئیں،جن میں اگرچہ کئی ناکام ہوئیں تاہم کئی ایک میں میئر جنید متو اور ڈپٹی میئر شیخ عمران کو اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑا۔25نومبر کوہورہے انتخابات کی دوڑ میں اب تین امیدوار ہیںجن میں شیخ عمران،جنید متو اور اعجاز رسول شامل ہیں۔ایس ایم سی حکام نے بتایا کہ سنیچر کو میئر عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی،جس میں ان تینوں امیدواروں نے میئر کیلئے کاغذات نامزدگ

’تحقیق اور ایجادات کے طریقہ کارسے متعلق حکمت عملی پر عملدرآمد ‘

سرینگر//کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پروز روحیلہ نے کل یہاں ایس پی کالج میں ’تحقیق اور ایجادات کے طریقہ کارسے متعلق حکمت عملی پر عملدرآمد‘کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔ورکشاپ کا اِنعقاد ایس پی کالج سری نگر کے اِشتراک سے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کیا تھا۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر کالجز پروفیسر ایم وائی پیرزادہ ، نوڈل پرنسپل کشمیر ڈویژن کالجز پروفیسر یاسمین عشائی ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم سنجیورانا،کشمیر ڈویژن کے مختلف کالجوں کے پرنسپل صاحبان ااور مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ماہرین تعلیم بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے طلعت پرویز نے بین الضابطہ تحقیق کے تصور پر زور دیا اورویسٹ منیجمنٹ ، آبی آلودگی اور بائیو ایندھن جیسے مقامی تناظر میں کچھ تحقیقی مسائل پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے محققین پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو درپیش مسائل

معذورین کے عالمی دن کو بطور یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

سرینگر// جسمانی طور پرخاص افراد نے سرکار کو الٹی میٹم دیا کہ اگر انکے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو3دسمبر کو وہ پریس کالونی میں احتجاج کریں گے اور معذورین کے عالمی دن کو بطور یوم سیاہ منائیں گے ۔ ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبدارشید بٹ نے کہا کہ عالمی یوم معذورین کے موقعہ پر ایسو سی ایشن کی طرف سے پریس کالونی سرینگر میں ایک پرامن احتجاج کیا جائے گا اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ۔جسمانی طور خاص افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں مرکزی سرکار اورجموں و کشمیر کی ایل جی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا گیاکہ ڈسبلٹی ایکٹ مجریہ2016 کو جلداز جلد جموں وکشمیر میں لاگو کیا جائے اور باقی مسائل کو بھی حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے کیونکہ جموں کشمیر اب ایک مرکزی علاقہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بر سوں سے لگاتار حکومتیں جس

اخلاقی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن میں ممکن

سرینگر // اخلاقی اور روحانی امراض نے کائنات انسانی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ہر سو بے راہ روی، بدعنوانی ، عریانیت ،فحاشیت اور انسانی حقوق کی پامالی اپنے عروج پر ہے ان سبھی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن رحمت میں ہے۔ ان باتوں کا اظہار جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر مولانا غلام محمد بٹ المدنی نے خانیار میں مسجد جامع عثمان کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز سے امت کی وحدت اور فکر و عمل کی یکسانیت کا پیغام جانا چاہیے نفرتوں اور کدورتوں کا خاتمہ ہم سب کا مطمع نظر ہو۔انہوں نے ملت و معاشرے اور انسانیت کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کو کامل اصلاحی و اسلامی سانچے میں ڈھال کرہی ہم اپنا اصل داعیانہ کردار ادا کرسکتے ہیں جس کے ہم مکلف ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور رحمت و رافت کا علمبردار دین ہے۔ اور اسلامیانِ عالم اس بات کے پابند ہیں کہ اُن کے اخلاق و

ماہانہ مشاہرے میں اضافے کا مطالبہ

سرینگر//محکمہ مال کے ساتھ کام کرنے والے چوکیداروں نے ماہانہ مشاہرے میں اضافے کے مطالبے کو لیکر کل پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔ اس موقعہ پرچوکیدار ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بتایا کہ پچھلے70 سالوں سے معمولی مشاہر ے کے عوض ان کا استحصال کیا جارہا ہے حالانکہ انہیںپولیس کی ڈیوٹی سے لے کر انسداد تجاوزات کی کاروائی تک ہر قسم کی ذمہ اریاںسونپی جار ہی ہیں لیکن انکے مشاہروں میںکوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام مزدور کو ایک دن کے کام کے مقابلے میں 500 روپے ملتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ برسوں قبل انہیں وردیاں فراہم کی گئیں لیکن وہ بھی میلی اور خراب ہوئی ہیں۔حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تجاوزات کو ہٹانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے جو کبھی کبھی ہماری زندگی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے تاہم حکام ہماری مالی پریشانیوں پر کبھی غور نہیں کرتی جن کا ہمیں سامنا ہے۔مظاہرین