تازہ ترین

جہانگیر چوک فلائی اور پر میگڈم اکھڑ گیا | گہرے کھڈوں سے ٹرانسپورٹر پریشان

 سرینگر // گرمائی راجدھانی سرینگر کے دل کہئے جانے والے لالچوک کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اور سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیںاور یہ اہم سڑکیں مرمت طلب ہیںجبکہجہانگیر چوک فلائی اورکی طرف کوئی بھی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔اس فلائی اور کئی جگہوں پرمیکڈم اکھڑ گیا ہے اور کئی جگہوں پر گہرے کھڈ پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ فلائی اور سے روزانہ انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کے قافلے گذرتے ہیںمگر اس کے باوجود بھی ان کی نظریں ان کھڈوں پر نہیں پڑرہی ہے۔ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ فلائی اور پربنے کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان ہوتا ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے  کہ ریذیڈنسی روڑ، امیراکدل ، بڈشاہ پُل ، مہاراجہ بازاراور دیگر جگہوں پر سڑک پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے عبور و مرورد میں

تحقیق کاطریقہ کار،کشمیریونیورسٹی میں10 روزہ ورکشاپ مکمل | سکالرعام اشاعتوں کے بجائے معیاری رسالوں کا مطالعہ کریں :پرفیسرناوچو

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں تحقیق کے طریقۂ کار پر جاری 10روزہ ورکشاپ سنیچر کو اختتام پذیر ہوا۔ ورکشاپ کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی سائنس نے کیا تھا۔ بائیولاجیکل سائنس سکول کے ڈین اور امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر ارشاد احمد ناوچو ، جنہوںنے اختتامی تقریب کی صدارت بطور مہمان خصوصی کی، نے بہتر تحقیقی نتائج کیلئے مضبوط اور موثر تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ طریقۂ کار حتمی نہیں ، اس میں تحقیق کے دوران ترمیم کی جاسکتی ہے اور نوجوان سکالروں پر زور دیا کہ وہ عام اشاعتوں کے بجائے معیاری اشاعتوں کا مطالعہ کریں۔ ارضیات اور ماحولیاتی سائنس سکول کے ڈین پروفیسر شمیم احمد شاہ ، جو مہمان ذی وقار تھے، نے تحقیق کے مختلف پہلوئوں، مضامین کے انتخاب، خاکے بنانا، طریقہ کار کو چننا اور تحقیقی کام کی منصوبہ بندی کرنے پر زوردیا۔ ورکشاپ کے ڈائریکٹر اور ماحولیاتی سائنس شعبہ کے سربراہ پروفیسر ف

مہجورنگر میںلاش برآمد | شناخت کیلئے لوگوں سے مدد طلب

سرینگر// پولیس نے مہجورنگر کے علاقے گردوارہ کے نزدیک ایک نامعلوم سکھ مرد کی لاش برآمد کی ، جس کی عمر تقریبا45سال تک ہوسکتی ہے۔ بعد ازاں لاش پوسٹ مارٹم اور دیگر میڈیکل قانونی لوازمات کیلئے اسپتال لے گیا۔اس لاش کودفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ کوویڈ ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم سمیت تمام ضروری قانونی رسومات کی تکمیل کے بعد ، لاش کو جی ایم سی سرینگر کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔لاش کی شناخت کے بارے میں اگر کوئی معلومات رکھنے والاہوتو پولیس اسٹیشن صدر کے ان نمبرات 9596770859،پی سی آر سرینگر پر 9596222550 ,9596222551یا پولیس کنٹرول روم کشمیر 112 پر رابطہ کر کے اطلاع دے سکتا ہے۔  

کورونا سے نجات | خانقاہِ معلی میںتوبہ استغفار کی مجلس کل

سرینگر// رمضان المبارک (شہر القرآن) کی فضیلت، عظمت ، برکت اور پہلے عشرہ کے سلسلے میں جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی سوموار یعنی 6ماہ رمضان المبارک(سوموار،19اپریل) 12بجے دن کے بعد ہی تاریخی خانقاہ ِ معلی ؒ میں وعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔وعظ و تبلیغ کی مجلس میں کورونا وائرس کی وبا اور موسم کی متواتر خرابی سے نجات کیلئے بھی توبہ استغفار بھی کیا جائے گا اور نمازِ ظہر کے بعد حسب قدیم خطمات المعظمات اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ خدامانِ زیارت خانقاہِ معلی نے عقیدتمدوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ماسک پہن کر مجلس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔  

مزید خبریں

’آزادی کا امرت مہواتسو‘ | ایس پی کالج میں انٹر کالج مضمون نویسی مقابلہ سرینگر//ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ’’آزادی کا امرت مہواتسو ‘‘کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایس پی کالج سرینگرکے این ایس ایس یونٹ اورکلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے کل ’’ووکل فار لوکل ‘‘ انٹر کالج مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا۔مقابلے میں سرینگر کے 8 کالجوں کے طلاب نے حصہ لیا۔مقابلے کے دوران ایس پی کالج سے آمنہ احمد اور اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس کی عروبہ شبیر نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن گاندھی میموریل کالج کی سہلا شفیع اور ایس پی کالج کی عطرفہ شاہین نے حاصل کی۔       طارق حمید قرہ کے برادر اصغرزیاد قرہ فوت | نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کا اظہارِ

شہر سرینگر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ

سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ضلع سری نگر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں132کروڑ روپے کے لل دید ہسپتال پروجیکٹ ،133کروڑ روپے کے سری نگر ڈرینیج سسٹم کے علاوہ بون اینڈ جوائنٹ اسپتال ، 200 بستر والے زچگی ہسپتال بمنہ ، 188 میٹر اسپین شریف آباد پل، نور جہاں پْل قمرواری ، بخشی اسٹیڈیم ،آثار شریف درگاہ حضرتبل میںترقیاتی کام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ  اوردیگر منصوبوںاور مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں این آئی ٹی سرینگر میں جاری مختلف اپ گریڈیشن اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کاموں کی صورتحال ، گریٹر سرینگر کے زون III کے لئے جامع سیوریج سکیموں اور سکمز صوری میں سٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ بلاک کے علاوہ سرینگر میں مختلف مقامات پر جاری بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا

سرکاری گھاٹوں پر کھانڈ نایاب

سرینگر//ماہ رمضان کے متبرک ایام میں کھانڈ راشن گھاٹوں پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صارفین سخت مشکلات میں ہے ۔ اس سلسلے میں پی ایچ ایچ ، بی پی ایل اور اے اے وائی صارفین نے کہا ہے کہ ایک تو غریب طبقہ بے روز گار ہوگیا ہے دوسری طرف بازاروں میں کھانڈ مہنگے داموں دستیاب ہے۔ صارفین نے راشن گھاٹوںپر ماہ رمضان کے پیش نظر کھانڈ دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رمضان کے متبرک ایام میں وادی کشمیر میں کھانڈ بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ بازاروں میں کھانڈ 50روپے سے 60روپے فی کلو دستیاب ہے جو غریب طبقہ کی قوت خریدسے باہر ہے ۔ اس صورتحال پر صارفین باالخصوص، پی ایچ ایچ، بی پی ایل اور اے اے وائی زمرے میں آنے والے صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ کھانڈ سرکاری راشن ڈیپووں پر ہی دستیاب رکھا جائے خاص طور پر ماہ رمضان کے پیش نظر راشن گھاٹوں کھانڈ دستیاب رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو سرکار

ائر کنڈیشنر کمپریسر میں دھماکہ

سرینگر//جمعہ کی شام جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں لگے ائر کنڈیشنر کمپریسر (Air conditioner compressor)میں اچانک دھماکہ ہونے کے سبب 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جمعہ کی شام ایس کے آئی سی سی کے ایک کمرے میں لگے  ائر کنڈیشنر کمپریسراچانک پھٹ گیا اور دھماکے کی آواز سنی گئی ۔جس کے نتیجے جاوید احمد بابا ولد غلام رسول ساکنہ عید گاہ سرینگر، عامر احمد واندرو ولد غلام محی الدین ساکنہ اولڈ برزلہ سرینگر زخمی ہوئے ۔ دونوں زخمیوں کوعلاج و معالجہ کیلئے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں منتقل کیا گیا۔

جہانگیر چوک میں غیر مقامی چوروں کا گروہ پولیس کی گرفت میں

سرینگر//پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں کو انجام دینے والے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 4نقب زنون کی گرفتاری عمل میں لائی۔شہید گنج پولیس اسٹیشن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو معاملے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ حال ہی میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن میں سونار کی ایک دکان پر ہوئی چوری کی واردات کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔اس دوران شہید گنج پولیس اسٹیشن کی جانب سے جہانگیر چوک میں ناکہ پارٹی نے آلٹو ماروتی کار میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو مشتبہ حالت میں دیکھا جسکے بعدچاروں کو کار سے باہرآنے کو کہا گیا۔ چاروں جیسے ہی باہر آئے توتھانہ سے وابستہ اے ایس آئی نے ان میں سے دو افراد کی پہچان کرلی جو کنگن علاقہ میں سونار کی دوکان کی چوری میں ملوث تھے۔ چاروں کو پولیس تھانہ شہید گنج منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کنگن

مبینہ پولیس چھاپے کے دوران خاتون کی موت

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقے بٹہ پورہ حبک کی میرک شاہ کالونی میں دوران شب ایک گھر پرپولیس کے مبینہ چھاپے کے دوران خاتون کی حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے موت کے واقع ہونے کے خلاف مقامی آبادینے کل احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اس واقعہ کی غیرجانبدارنہ تحقیقات اور انصاف دلانے کی مانگ کی ہے۔مظاہرین میں شامل مہلوک خاتون کی رشتہ دار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ میرک شاہ کالونی میں غلام محمد ڈار کے گھر پر پولیس نے دوران شب چھاپہ ڈالا جس دوران انہوں نے غلام محمد کے فرزند جاوید کو طلب کیا جو کہ دوسری منزل میں سویا ہوا تھا۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے زور زبردستی سے جاوید احمد کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر غلام محمد نے اپنے بیٹے کو لے جانے نہیں دیا۔مظاہرین نے بتایا کہ غلام محمد نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ بھی اس کے ساتھ چلنے کو تیار ہے تاہم پولیس اہلکار زور زبردستی سے جاوید احمد کو

مارکیٹ چیکنگ کیلئے محکمہ لیگل میٹرولوجی کی2ٹیمیں تشکیل

سرینگر//ماہ رمضان کے دوران بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے دکانداروں کی نکیل کسنے کیلئے محکمہ لیگل میٹرولوجی نے شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں مارکیٹ چیکنگ کیلئے2 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ محکمہ کی الگ الگ ٹیموں نے کل شہر سرینگر کے مختلف بازاروں کے معاینہ کے دوران 14قصور واردکانداروں کے خلاف معاملہ درج کرکے موقعہ پر ہی 10300روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔چیکنگ ٹیم نے 4سبزی فروشوں ،3پھل فروشوں ،2کریانہ دکانداروں ،2مرغ فروشوں اور 3دیگر دکانداروں کے خلاف چالان کیا ۔محکمہ کے مطابق لیگل میٹروولوجی ایکٹ کے تحت غیر تصدیق شدہ اوزان کا استعمال غیر قانونی ہے۔ اگر کوئی کاروباری غیر معیاری اوزان یا پیمائش استعمال کر رہا ہو یا کم وزن یا پیمائش میں ملوث ہو تو صارفینمحکمہ کے ٹول فری نمبر 1800-180-7114پر رابطہ کرسکتے ہیں۔  

صارفین کو اضافی بجلی بلیں ارسال

 سرینگر// بسنت باغ گائو کدل میں اضافی بجلی فیس کی بلوں کیخلاف خواتین نے برستی بارشوں کے بیچ سڑ کوں پر نکل کر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواتین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام عا ئد کیا کہ محکمہ بجلی ہر ماہ بجلی بلوں میں اضافہ کررہا ہے جبکہ کویڈ بحران کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت انتہا ئی ابتر بن چکی ہے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے ہاتھوںمیں بلیں لہراتے ہوئے کہاکہ بجلی بل 500 روپے سے بڑھا کر1200 سے 1500روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام صارفین کو کرونا کی اس لہر میں غیر یقینی صورتحا ل پر بھاری بوجھ ڈالتے ہوئے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہر ماہ بجلی کی نرخوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ وبائی صورتحا ل میں اضافی بجلی بلوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ متعدد صارفین نے کہا کہ اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے بجلی کی نرخوں میں اضافہ کرکے صارفین کو

سحر ی اور افطاری کے وقت بجلی کٹوتی

 سرینگر//ماہ رمضان کے چلتے شہر کے نٹی پورہ علاقہ میںسحر ی اور افطاری کے وقت بجلی کی کٹوتی سے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر صارفین میںمحکمہ بجلی کے خلاف غم وغصے کا لاوا پک رہا ہے۔مقامی لو گوں نے بتایا کہ نٹی پورہ اور اس کے مضا فاتی علاقوں میں ا فطاری سے قبل دس منٹ بجلی کٹ کی جاتی ہے اور تقریبا ً آ ٹھ بجے بجلی دوبارہ بحال کی جاتی ہے اور تراویح کے دوران بھی بجلی کی آ نکھ مچو لی جاری رہتی ہے۔ اسی طر ح سحر ی کے وقت ساڑھے تین بجے بجلی گل ہو جاتی ہے اور سحر ی ختم ہونے کے بعد بجلی بحال کی جاتی ہے۔اس صورتحا ل کی وجہ سے رو زداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شبیرا حمد نامی ایک شہر ی نے الزام عائد کیا کہ علاقہ کو چھانہ پورہ گر یڈ سے بجلی سپلائی ہوتی ہے اور متعلقہ گرڈ اسٹیشن پرتعینات انجینئروں اورملازمین کی مرضی پرمنحصر ہے کہ وہ کب بجلی سپلائی منقطع کریں اورک

لوگوں کی خاموشی کو غیر سنجیدہ لینا نا عاقبت اندیشی ہوگی:ساگر | 5اگست سے پہلے کی پوزیشن بحال کرنے میں امن کی ضمانت کا راز مضمر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ5اگست سے پہلے کی پوزیشن بحال کرنے میں امن کی ضمانت کا راز مضمر ہے۔ پارٹی ہیڈ کواٹر نوائے صبح پر امیراکدل،سونہ وار،بٹہ مالو،عیدگاہ،حبہ کدل اور حضرت بل بلاک و حلقہ صدور اور سیکریٹروں کے علاوہ یوتھ اور خواتین ونگ صدر سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت روز اول سے ہی جموں کشمیر کے عوام کے آئینی اور جم ہوری حقوق کی پاسبان اور علمبردار جماعت رہی ہے اور اس جماعت نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی قیادت میں جموں کشمیر میں عوامی راج کی بنیاد1948میں ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی اعلیٰ صلاحتوں اور دوراندیشی کی بدولت جموں کشمیر میں آئینی اور جمہوری اداروں کی بنیاد پڑی۔ انہوں نے کہا’’ بدقسمتی سے موجودہ دہلی حکومت کے ذمہ دار لیڈراں یہ کہتے ہیں کہ بقول ان کے دفعہ370اور35اے کے خات

اچھن سعدہ پورہ سے اٹھنے والی عفونت اور بدبو لوگوں کیلئے وبال جان | راحت کیلئے فوری طور ادویات کے چھڑکاؤ کی مانگ

سرینگر//سید ہ پورہ اچھن عید گاہ سرینگر میں کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے میںسرینگر میونسپل کارپوریشن ناکام ہوچکی ہے جبکہ کوڑا کرکٹ پر گزشتہ تین ماہ سے ادویات نہ چھڑکنے کی وجہ سے گندگی و غلاظت کے سے اُٹھنے والی بدبو آس پاس کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے ۔ سید پورہ اچھن عید گاہ سرینگر میں کوڑا کرکٹ و غلاظت کو شہر سرینگر کے مختلف علاقوں سے لاکر وہاں ڈالا جاتا ہے اور میونسپلٹی نے وہاں ڈمپنگ سائٹ قائم کرکے سرکار کو یہ یقین دلایا تھا کہ شہر بھر سے لائی گئی گندگی کو وہاں سائنسی طریقے سے ضائع کیا جائے گا تاہم میونسپلٹی ایسا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ ڈمپنگ سائٹ600کنال اراضی پر پھیلی ہے اور روزانہ ایک سو سے زائد گاڑیوں میں شہر کا کوڑا کرکٹ وہاں ڈالا جاتا ہے جبکہ میونسپلٹی نے وہاں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے جو مشین نصب کی ہے وہ محض دن میں 10گاڑیوں کے کوڑا کرکٹ کو ہی ٹھکانے ل

ملہ کھاہ میںسڑک پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی | لوگوں کو مشکلات کا سامنا

 سرینگر //نوہٹہ سے براستہ ملہ کھاہ سعدہ کدل جانی والی سڑک پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگوں سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ملہ کھا ہ کے گرد نواح میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے وقت گھپ اندھیرے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ عرفان احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ دیر شام گئے ملہ کھاہ میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عرفان نے بتایا کہ شام کے وقت نوہٹہ سے سعدہ کدل جانے والے اور سعدہ کدل سے نوہٹہ آنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ملہ کھاہ میں موجود آوارہ کتے لوگوں کو کاٹنے دوڑتے پڑتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر موجود کھڈوں کی وجہ سے شام کے وقت گاڑیوںمیں سفر کرنے والوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی، سڑک

’آزادی کا امرت مہواتسو‘تقریبات | جھیل ڈل میں محکمہ سیاحت کی شکارا ریلی

سرینگر//ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ’’آزادی کا امرت مہواتسو ‘‘کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نے بدھ کو ڈل جھیل میں ایک شکارا ریلی کا انعقاد کیا جس میں 50  سے زائد شکارا کشتیاں شریک تھیں ۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے شیر کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سنٹر ( ایس کے آئی سی سی ) سے ریلی کو روانہ کیا جو نہرو پارک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ڈل جھیل میں شکارا ریلی مقامی لوگوں اور سیاحوں کیلئے ایک خوشی کا منظر تھا جنہوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ ڈاکٹر ایتو نے اس موقع پر کہا کہ شکارا ریلی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر اس دن کی تاریخی اہمیت اور ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یادوں کی اہمیت کے بارے میں ایک پیغام بھیجنے کے ساتھ منسلک ہے ۔ ڈائریکٹر سیاحت ک

ٹریفک پولیس کی طرف سے16گاڑیوں کا چالان | بیلوارڈکے فٹ پاتھوں پر کھڑا کرنے کا شاخشانہ

سرینگر //شہرسرینگر خصوصا بیلوارڈ روڈپر ٹریفک آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے کل16 گاڑیوں کا چالان کیا جوغلط طریقے سے چل رہی تھیں یا بیلوارڈکے فٹ پاتھوں پر کھڑی تھیں۔ موٹر وہیکلز ایکٹ کے تحت جرم کے ارتکاب اور ٹریفک کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی پاداش میں ان گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔دریں اثنا  یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد ، جو روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیرمین بھی ہیں کی نوٹس میں لایا گیا ، جنہوں نے ایس ایس پی ٹریفک سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کو کہا۔ انہوں نے عام لوگوں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کے مالکان سے بھی اپیل کی کہ وہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور جھیل ڈل کے نازک پشتے پر گاڑیاں چلانے سے باز رہیں۔  

مزید خبریں

سماجی کارکن اور اتھ روٹ کے سیکرٹری مختار احمد کا نتقال | اسلامک فرئٹرنٹی اور دیگر فلاحی انجمنوں کا اظہار رنج و غم سرینگر//اسلامک فرئٹرنٹی  نے لال بازار کے ایک مشہور تاجر، سماجی کارکن، مخیر اور ادارہ اتھ روٹ کے سکریٹری مختار احمد زرگر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مختار احمدپورے دل سے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے تھے اور ادارہ اتھ روٹ کے بانی رکن تھے اور اسلامک فرئٹرنٹی سمیت متعدد دینی اور سماجی تنظیموں کا معاون رہا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسلامک فرئٹرنٹی صدر محمد عامر نے کہا کہ مختاراحمد ایک سرشار ، متقی اور محنتی شخصیت تھے جو اپنا بیشتر وقت انسانیت اور فلاحی کاموں میں صرف کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر میں صرف اتھ روٹ ہی نہیں بلکہ بہت ساری دینی اور فلاحی تنظیموں کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مختار احمد کی خدمات برسوں تک یاد رکھ

صوبائی کمشنر کا مخدوم صاحب ،چھٹی پادشاہی اور گنپت یار کا دورہ

سرینگر // صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کل حضرت شیخ حمزہ مخدومؒجو عرف عام میں مخدوم صاحبؒ کے نام سے جانے جاتے ہیں کی زیارت گاہ ،گنپت یار میں گنیش مندر اور  گرودوارہ چھٹی پادشاہی رعناواری کادورہ کیا اورماہ رمضان کے آغاز پرمسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مخدوم صاحب زیارت کی انتظامیہ سے ملاقات کی اوررمضان کے مقدس مہینے کے لئے رکھے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنرنے گرودوارہ چھٹی پادشاہی اور گنپت یار مندر میں منعقدہ تقاریب میں حصہ لیا اور تہوار کے دنوں میں آنے والے عقیدت مندوں کے لئے رکھی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ آج کے تہوار ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ منائے جارہے ہیں ۔نہوں نے کہا کہ یہ تہوار لوگوں میں محبت کے بندھن کو مستحکم کرتے ہیں اور جموں و کشمیر میں ہم آہنگی کی پرورش کرتے ہیں۔ دورے کے دوران ان مقامات کی کمیٹیوں نے صوبائی کمشنر کو