کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی میٹنگ

سرینگر// جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے کل یہاں ایک میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے کے ضلعی بورڈ دفاتر کی کار کردگی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مختلف اضلاع  میں سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔میٹنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ پی ایم ای جے پی سکیم کے تحت اہداف کو مکمل کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر حنا شفیع نے فیلڈ افسروں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر  JKREGP اور PMEGP سکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے متحرک رہیں ۔میٹنگ میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے اعلیٰ آفیسروں اور ضلعی افسران نے شرکت کی ۔  

آئینی حقوق کی بحالی سے ہی غیر یقینیت کے ماحول کا خاتمہ ہوگا

سرینگر // نیشنل کانفرنس کے معاون سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفے کمال نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو 5اگست 2019کے بعد غیر قانونی اور غیر جمہورری طور پر ایک تباہ کن ناگفتہ اور مشکل ترین دور سے دوچار کردیا گیا ہے جبکہ عوام کو اپنے جمہوری ،آئینی حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی اور پریس پلیٹ فارم کی آزادی سے بھی محروم کردیا گیا ہے ۔سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پارٹی کارکنوں اور عہدایداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مرکز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور وقت غنیمت اور سنہری جان کر جموں و کشمیر کے عوام کو وہ جمہوری اور آئینی حقوق جو دفعہ370اور 35اے کے تحت حاصل تھے ،واپس کئے جانے چاہیں اوریہاں غیر یقینیت ،تشدد کے ماحول اور طاقت کے بے جا استعمال سے گریز کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا لیڈران اپنے غیر ذمہ دارنہ اور تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف الفاظ اور بیانات دیکر جموں

راجباغ میں کثیر منزلہ تجارتی عمارت کی تعمیرکا معاملہ

سرینگر// جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے صوبائی کمشنر کشمیر کو ہدایت دی ہے کہ راجباغ میں دریائے جہلم کے کنارے سے10سے 15فٹ دور تعمیر کی گئی کثیر منزلہ تجارتی عمارت کی اراضی کے مالکانہ حقوق سے متعلق دستاویزات یکم دسمبر تک پیش کرے ۔چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس پونیت گپتا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو اس سلسلے میں ریکارڈ پیش کرنے میں مزید وقت دیا ہے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیرنے عدالت میں دائر اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس معاملے میں واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ نے عدالت اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بلڈرکا یہاں 48 کمروں کی گنجائش والا ہوٹل اور ریسٹورنٹ بنانے کی تجویز ہے جس میں 80 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار نے اپنے جواب میں کہا کہ انہوں نے چیف انجینئرمحکمہ

احمد نگر ریسوینگ اسٹیشن کی مرمت

سرینگر//  احمد نگر ریسوینگ اسٹیشن میں فیڈر وں کی ضروری مرمت کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔سپر انٹنڈنگ انجینئر آپریشز اینڈ میٹنس سرکل فسٹ سرینگر کی اطلاع کے مطابق 11کے وی فیڈر نمبر2کی ضروری تجدید و مرمت کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش نظر احمد نگر ریسوینگ اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوں میں آج یعنی24نومبر اور 28نومبر کے علاوہ 2، 5اور9دسمبر کو صبح ساڑھے10بجے سے بعد دوپہرساڑھے3بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔  

آ مد نی سے زیادہ جائیداد رکھنے کا شاخسانہ

سرینگر//اینٹی کروپشن بیورو نے نائب تحصیلدار راولپورہ سرینگر عبدالرشید ملہ کے خلاف آ مد نی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ چاڈورہ اور راولپورہ بڈگام میںاسکے دو رہا شی بنگلوں پر چھاپوں کے دوران کچھ قابل اعتراض دستاویزات ضبط کرلی گئیں۔ اے سی بی نے اس ضمن میں ملزم کے خلاف ایک ایف آئی آر نمبر 25/2020 کے تحت درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ مذ کورہ نائب تحصیلدار کے پاس شا پنگ کمپلیکس مکان وغیرہ کی صورت میں بھاری اثاثوں  کے رکھنے کی تصدیق کی بنیاد پر درج کیا گیا اور اس نے  2008 سے 2019 تک یہ ساری جائیداد اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے نام پر کی ہے جن میں گریڈ چاڈور ہ کے نزدیک چار دکانیں و اراضی ، دوائن چاڈورومیں شاپنگ کمپلیکس، ہسی پورہ چاڈورہ میں ایک بہت بڑا عالی شان گھر،امام باڈہ چاڈورہ کے قریب ایک بہت بڑا مکان، راولپورہ میں ایک بہت بڑا پیالٹی ہاؤس،دولت پورہ چاڈورہ

مزید خبرں

انجمن علماء وائمہ مساجدکا حیدر پورہ میں اجلاس منعقد ائمہ اور موذنوںکے قلیل وظیفوںپر تشویش،مکاتب میں بچوں کو قرآن پڑھانے پر زور  سرینگر// علمائے کرام وائمہ مساجد ہرمسئلے میں ایک دوسرے کے مددگار بنیں ،مساجد کی انتظامیہ ائمہ کرام اور مساجدکے موذنوں کو معقول وظیفہ دیں اورمکاتب میں بچوں کو قرآن کریم تجویدکیساتھ پڑھانے کا اہتمام کیا جائے۔ ان باتوں کا اظہار علماء کرام وائمہ مساجد کے متحدہ فورم انجمن علماء وائمہ مساجدجموں وکشمیرکے ضلعی نظم سرینگر کے زیر اہتمام ضلعی مجلس شوریٰ کے ایک اجلاس میں علماء کرام وائمہ مساجد نے کیا ۔بیان کے مطابق سرینگر میں انجمن علماء ضلع سرینگر کی مجلسِ شوریٰ کا ایک مشترکہ اجلاس معروف دینی دانشگاہ جامعہ اشرف العلوم حیدرپورہ میں زیر صدارت معروف استادحدیث مفتی عابد حسین نائک القاسمی سیکریٹری مجلسِ تحفظ ختم نبوت جموں وکشمیر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کو مز

پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس مبارک سلسلے میں ایام متبرکہ جاری | کویڈگایڈ لائینوں کے تحت بڑی تقاریب جمعہ کو منعقد ہونگی

 سرینگر//حضرت محبوب سبحانی شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث العظم پیر دستگیر صاحبؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں ایام متبرکہ جاری ہیں اور 27نومبر جمعہ کو عرس کی بڑی تقریبات منعقد ہورہی ہیں ۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق عرس پاک کے سلسلے میں11روزہ ایام متبرکہ یکم ربیع الثانی سے شروع ہوجاتے ہیں جس دوران ہر روز عصر سے مغرب تک پیر دستیگیر صاحب خانیار اور سرائے بالا میں خصوصی مجالس کا انعقاد ہوتا ہے تاہم امسال آستان عالیہ خانیار میںخصوصی تقریبات صبح 9بجے سے دن کے ساڑھے 11بجے تک منعقد ہورہی ہیں۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒسے منسوب عرس مبارک کی سب سے بڑی تقریب 27نومبر بروز جمعہ کو منعقد کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں وقف بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ کووڈ 19کے چلتے عرس کی تقریبات میں ہیلتھ گائڈ لائنوں اور سرکاری احکامات پر عمل کیا جارہا ہے اور آستانوں کے انتظامیہ کی جانب سے ذائرین سے بار بار تلقین کی جار

جما لٹہ میں سڑک دھنس جانے سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر | حادثات پیش آنے کا احتمال ،لوگوں کی فوری مرمت کی اپیل

سرینگر//نوہٹہ سے بہوری کدل تک دو کلومیٹر لمبی مسافت والی رابطہ سڑک جمالٹہ کے مقام پر بیچ میں دھنس گئی جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نوہٹہ چوک سے لیکربہوری کدل چوک تک دو کلومیٹر لمبی مسافت والی رابطہ سڑک جمالٹہ کے مقام پر سڑک بیچوں بیچ سے دھنس گئی جس کے نتیجے میں دن بھر کئی مرتبہ ٹریفک جام ہوجاتا ہے مقامی لوگوں کے مطابق 7 روز قبل اچانک سڑک بیچ میں دھنس گئی جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے گڈھے میں تبدیل ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوکر رہ گئی۔محمد ایوب نامی دوکاندار نے بتایا کہ جمالٹہ کے مقام پر ایک ہفتہ قبل اچانک سڑک بیچ میں سے دھنس گئی جس کے سبب پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے کہاکہ  ایک ہی جگہ سڑک دھنس گئی اورسڑک پر بہت بڑا کھڈا بن گیا جسے بھرنے کے لئے ٹریکٹر میں مٹی لانی پڑی تب جاکے سڑک قابل استعمال بن گئی۔لوگوں

سردی کی شدت کے بیچ سنڈے مارکیٹ میں گہما گہمی | لوگوں نے گرم ملبوسات کی جم کر خریداری کی

سرینگر // سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کل لالچوک کے مشہور سنڈے مارکیٹ میں گرم ملبوسات کی خریداری کرنے والوں کا زبردست رش دیکھنے کو ملا ۔پچھلی اتوار کی طرح اس بار بھی پولو ویو، لالچوک اور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میںسجنے والے سنڈے مارکیٹ میں زبردست گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ شہر سمیت اس کے گردونواح سے آئے ہوئے لوگوں نے نہ صرف بازار سے گرم ملبوسات کی جم کر خریدای کی بلکہ گرم کمبل ، جرابے او ر جوتوں کی بھی خاصی خریداری کی گئی۔ٹوریسٹ سنٹر سے لیکر امیراکدل تک بازار میں صبح سے ہی مارکیٹ میں مردزن اور بچوں کا بھاری رش دیکھا گیا جہاں چھاپڑی فروشوں نے چھاپڑیاںلگاکر مال سجا رکھا تھا اور وہ گاہکو ں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے آوازیں لگا رہے تھے۔گاہک اپنے من پسند کپڑوں کو اٹھا کر دیکھ رہے تھے۔  

سیاحوں کی آمد شروع ،جھیل ڈل میں 18ماہ بعد رونق بحال | سیاحت سے جڑے لوگوں میں خوشی کی لہر،مزید بہتری کے لئے پر امید

سرینگر//وادی کشمیر میں موجود مشہور ڈل جھیل میں ڈیڑھ سال بعد سیاحوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس صنعت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔اس دوران لوگوں کو یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں سیاحوں کی اور زیادہ تعداد کشمیر آنے کے لئے پر امید ہے ۔اگست2019کے بعد پیدا شدہ صورت حال اور 2020کے مہلک کورونا وائرس جیسے وجوہات سے کشمیر کا سیاحتی شعبے سے منسلک ہزاروں کی تعداد میںلوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں،اس دوران گزشتہ کئی دنوں سے یہاں وادی میں بیرون ریاستوں سے سیاحوں نے آنا شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیاہے کیوں کہ ڈیڑھ سال سے یہ لوگ فاقہ کشی کے شکار ہوئے ہیں۔ ممبئی سے 70 سیاحوں کا گروپ ان لاک کشمیر مہم کے تحت یہاں پہنچا۔ اس مہم کے روح رواں پوجا ٹورس اینڈ ٹریولز کے مالک ستیش بھائی شاہ سمیت ان کے کشمیری ساتھی از خود ان سیاحوں کا استقبال

خانقاہِ معلی میںمجلس آراستہ | غوث العظم ؒکی تعلیمات ہمارے لئے | مشعل راہ:مولانا ہمدانی

سرینگر//غوث العظم پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس مبارک کی جاری تقریبات کے سلسلے میں کل خانقاہِ معلی سرینگر میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ نمازِ ظہر کے بعد خانقاہِ معلی میں خطمات المعظمات اور اوراد خوانی مجلس آراستہ ہوئی ۔ نمازِ ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہا کہ شاہ جیلانؒ نے اسلام کی جو آبیاری تبلیغ واشاعت اور اُن کے تاریخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے اور اُن کی تعلیم قرآن وحدیث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مولانا نے کہا کہ جناب سید عبدالقادر جیلانی علم وعمل ، ایمان وآگہی اور ولایت و قطبیت میں اعلیٰ مرتبہ ومقام پر عظمت و جلات کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ،کہ جناب پیر دستگیر صاحبؒ کے دنیا میں کروڑوں عقیدت مند موجود ہیں۔ حقیقی عقیدت کا رنگ اِسی وقت نکھر کر سامنے آئے گا جب آپؒ کے پاکیزہ اصولوں روحانی قدروں ،

ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ کا سرینگر میں سٹیڈی سنٹر قائم

سرینگر// آئی آئی ٹی ،جے ای ای اور پری میڈیکل کوچنگ کیلئے کوٹا کے معروف ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ نے سرینگر میں سٹیڈی سنٹر کھولا ہے ۔سرینگرکے نسیم باغ علاقے میں کشمیر یونیورسٹی کے عقب میں Allen Career Institute کے سٹیڈی سنٹر کے قیام کے ساتھ ہی بھارت میں اس انسٹی ٹیوٹ کے سٹیڈی سنٹروں کی تعداد 26ہوگئی ہے ۔21 نومبر کوسٹیڈی سنٹر کا افتتاح پرائیوٹ سکول ایسوسی یشن کے صدر جی این واراور  ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر برجیش مہیشوری نے کیا جبکہ اس موقعہ پر دیگر مہمان بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر  برجیش مہیشوری  نے کہا کہ سرینگر اور اسکے ملحقہ علاقوں کے وہ امیدوار جو قومی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات جن میں IIT-JEE, NEET-UG, JEE (Main), KVPY اور دیگر بین الاقوامی سطح کے امتحانی مقابلوں میں کامیابی پانا چاہتے ہوں ،وہ داخلہ لے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امسال ایک لاکھ طلاب نے Allen Ca

ایس ایم سی میئر کا انتخاب

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن میئر انتخابات کی دوڑ میں سابق میئر جنید متو اور سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران کے علاوہ کانگریس امیدوار رہ گئے ہیںجبکہ25نومبر کو ہونے والے انتخابات میں انکی جیت ہار کا فیصلہ ہوگا۔ نئے میئر کو منتخب ہونے کی تیاریاں شباب پر ہیں اور امیدوار بھی کارپریٹروں کو منانے میں لگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ2برسوں کے دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف کئی بار عدم اعتماد کی تحریکیں پیش کی گئیں،جن میں اگرچہ کئی ناکام ہوئیں تاہم کئی ایک میں میئر جنید متو اور ڈپٹی میئر شیخ عمران کو اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑا۔25نومبر کوہورہے انتخابات کی دوڑ میں اب تین امیدوار ہیںجن میں شیخ عمران،جنید متو اور اعجاز رسول شامل ہیں۔ایس ایم سی حکام نے بتایا کہ سنیچر کو میئر عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی،جس میں ان تینوں امیدواروں نے میئر کیلئے کاغذات نامزدگ

’تحقیق اور ایجادات کے طریقہ کارسے متعلق حکمت عملی پر عملدرآمد ‘

سرینگر//کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پروز روحیلہ نے کل یہاں ایس پی کالج میں ’تحقیق اور ایجادات کے طریقہ کارسے متعلق حکمت عملی پر عملدرآمد‘کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔ورکشاپ کا اِنعقاد ایس پی کالج سری نگر کے اِشتراک سے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کیا تھا۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر کالجز پروفیسر ایم وائی پیرزادہ ، نوڈل پرنسپل کشمیر ڈویژن کالجز پروفیسر یاسمین عشائی ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم سنجیورانا،کشمیر ڈویژن کے مختلف کالجوں کے پرنسپل صاحبان ااور مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ماہرین تعلیم بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے طلعت پرویز نے بین الضابطہ تحقیق کے تصور پر زور دیا اورویسٹ منیجمنٹ ، آبی آلودگی اور بائیو ایندھن جیسے مقامی تناظر میں کچھ تحقیقی مسائل پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے محققین پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو درپیش مسائل

معذورین کے عالمی دن کو بطور یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

سرینگر// جسمانی طور پرخاص افراد نے سرکار کو الٹی میٹم دیا کہ اگر انکے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو3دسمبر کو وہ پریس کالونی میں احتجاج کریں گے اور معذورین کے عالمی دن کو بطور یوم سیاہ منائیں گے ۔ ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبدارشید بٹ نے کہا کہ عالمی یوم معذورین کے موقعہ پر ایسو سی ایشن کی طرف سے پریس کالونی سرینگر میں ایک پرامن احتجاج کیا جائے گا اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ۔جسمانی طور خاص افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں مرکزی سرکار اورجموں و کشمیر کی ایل جی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا گیاکہ ڈسبلٹی ایکٹ مجریہ2016 کو جلداز جلد جموں وکشمیر میں لاگو کیا جائے اور باقی مسائل کو بھی حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے کیونکہ جموں کشمیر اب ایک مرکزی علاقہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بر سوں سے لگاتار حکومتیں جس

اخلاقی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن میں ممکن

سرینگر // اخلاقی اور روحانی امراض نے کائنات انسانی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ہر سو بے راہ روی، بدعنوانی ، عریانیت ،فحاشیت اور انسانی حقوق کی پامالی اپنے عروج پر ہے ان سبھی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن رحمت میں ہے۔ ان باتوں کا اظہار جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر مولانا غلام محمد بٹ المدنی نے خانیار میں مسجد جامع عثمان کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز سے امت کی وحدت اور فکر و عمل کی یکسانیت کا پیغام جانا چاہیے نفرتوں اور کدورتوں کا خاتمہ ہم سب کا مطمع نظر ہو۔انہوں نے ملت و معاشرے اور انسانیت کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کو کامل اصلاحی و اسلامی سانچے میں ڈھال کرہی ہم اپنا اصل داعیانہ کردار ادا کرسکتے ہیں جس کے ہم مکلف ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور رحمت و رافت کا علمبردار دین ہے۔ اور اسلامیانِ عالم اس بات کے پابند ہیں کہ اُن کے اخلاق و

ماہانہ مشاہرے میں اضافے کا مطالبہ

سرینگر//محکمہ مال کے ساتھ کام کرنے والے چوکیداروں نے ماہانہ مشاہرے میں اضافے کے مطالبے کو لیکر کل پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔ اس موقعہ پرچوکیدار ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بتایا کہ پچھلے70 سالوں سے معمولی مشاہر ے کے عوض ان کا استحصال کیا جارہا ہے حالانکہ انہیںپولیس کی ڈیوٹی سے لے کر انسداد تجاوزات کی کاروائی تک ہر قسم کی ذمہ اریاںسونپی جار ہی ہیں لیکن انکے مشاہروں میںکوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام مزدور کو ایک دن کے کام کے مقابلے میں 500 روپے ملتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ برسوں قبل انہیں وردیاں فراہم کی گئیں لیکن وہ بھی میلی اور خراب ہوئی ہیں۔حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تجاوزات کو ہٹانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے جو کبھی کبھی ہماری زندگی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے تاہم حکام ہماری مالی پریشانیوں پر کبھی غور نہیں کرتی جن کا ہمیں سامنا ہے۔مظاہرین

علمگری بازار چوک سے نوشہرہ تک رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر//شہر خاص کی متعدد اندرونی اور ذیلی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ رواں سال ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے اگرچہ کئی رابطہ سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا تاہم ڈاون ٹاون میں متعدد رابطہ سڑکیں انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہ گئیںعلمگری بازار چوک سے لیکر نوشہرہ تک 2کلومیٹر رابطہ سڑک جگہ جگہ اکھڑ گئی ہے،سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں اور رابطہ سڑک پر سفر کرنا مشکل بنا ہوا ہے۔علمگری بازار چوک کے ایک دکاندار سیف الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے چوک سے لیکر نوشہرہ تک دو طرفہ راستہ بنایا تاہم ایک طرف سے سڑک خستہ حالی کی صورت میں چھوڑی گئی جس کی وجہ سے سڑک پر دن میں متعدد بار ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ حکام کی توجہ سڑک کی خستہ حالی اور مرمت کی جانب مرکوز کرائی لیکن حکام لیت ولعل سے کام لے رہ

شہر کی سڑ کو ں پر موت کا رقص جاری | رواں برس ستمبر تک 187سڑک حادثات میں29شہری ہلاک، 194زخمی | قانون کی خلاف ورزیاںکرنے پر 40ہزار چالان کئے گئے

  سرینگر// شہر میںرواں برس کے ستمبر مہینے تک 187سڑک حادثات میں29لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ 194زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف40 ہزار کے قریب چالان کئے گئے ۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں شہر میں26سڑک حادثات کے دوران7لوگوں کی موت ہوئی اور 29زخمی ہوئے۔  فروری میں28سڑک حادثات کے دورا ن2لوگ ازجان ہوئے اور 36زخمی ہوئے جبکہ مارچ میں28سڑک حادثات میں 7لوگوں کی موت ہوئی اور 22زخمی ہوئے ۔ اپریل میں کورونا لاک ڈائون کے بیچ گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر رہی اور صرف 7سڑک حادثات رونما ہوئے جس کے دوران 10لوگ زخمی ہوئے اور کسی بھی شہری کی جان نہیں گئی۔محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق مئی میں شہر سرینگر میں 23سڑک حادثات میں 3لوگوں کی موت ہوئی ہے اور19زخمی ہوئے ہیں۔جون میں 16سڑک حادثات کے دور

جابجا بجلی کی آنکھ مچولی ،صارفین پریشان

 سرینگر / پرویز احمد/شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین پریشان ہیں۔ شہر خاص کے نوہٹہ، خانیار، رعناواری سعدہ کدل ، شاہ آباد ، کاٹھی دروازہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کی ناک میں دم ہوگیا ہے۔ سعدہ کدل سے تعلق رکھنے والے محمد علی نے کہا کہ ’’ رعناواری، سعیدہ کدل اور دیگر علاقوں میں ہر 4گھنٹوں کے بعد 3گھنٹوں کیلئے بجلی غائب رہتی ہے‘‘۔علی محمد نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران صرف 12گھنٹے بجلی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ دیگر 12گھنٹے بجلی گل رہتی ہے‘‘۔مذکورہ شہری نے کہاکہ ’’ بجلی کے غیر اعلانیہ کٹوتی شیڈول کی وجہ سے نہ صرف مریضوں (جن کو آکسیجن مشین کیلئے بجلی ضرورت ہوتی ہے)اور مساجد جانے والے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے بلکہ امتحانات میں مصروف بچے بھی پڑھائی کرنے سے قاصر ہے‘‘۔خانیار سے تعلق رکھنے