ماحولیاتی تبدیلی نیوکلیائی تباہی سے زیادہ خطر ناک:ماہرین

 سرینگر// زرعی یونیورسٹی میں’ آب و ہوا کے خطرے کی تشخیص ‘ کے موضوع پر 10روزہ آن لائین بین الاقوامی تربیتی پروگرام کل اختتام پذیر ہوا جس میں ماہرین نے کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی نیوکلیائی تباہی سے زیادہ خطرناک ہے۔ کلایمنٹ رسک اسسمنٹ منیجمنٹ کا 10روزہ تربتی پروگرام ڈرائی لینڈ ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن (کے ڈی فارم) رنگریٹ نے شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا تھا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایجوکیشن) آئی سی اے آر اور نیشنل ڈائریکٹر (این اے ایچ ای پی) پروفیسر آر سی اگروال تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بین الاقوامی معیار کی تربیت کے انعقاد کے لئے سکاٹ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آب و ہوا میں بڑے پیمانے پرجانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی ایک حقیقت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے مستقبل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایٹمی ہولوکاسٹ ، تنازعہ یا دہشت گردی نہی

زیون میں سب سے بڑی تقریب منعقد

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے کل  قومی یوم یکجہتی  (راشٹریہ ایکتا دیوس)منایا گیا جس دوران زیون کے آرمڈ پولیس ہیڈ کواٹر پر سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے پریڈ پر سلامی لی ۔اس موقعہ پر اے ڈی جی پی آرمڈ اے کے چودھری نے پولیس افسران اور اہلکاروں، سی اے پی ایف ،فارسٹ پروٹیکشن فورس ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے جوانوں سے حلف لیا۔تقریب کے دوران پولیس ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور سی اے پی ایف کے دستوں نے رنگا رنگ مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔اس موقعہ پرکمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز اور یو ٹی ڈی آر ایف اور ڈی جی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بی سرینواس ، اے ڈی جی ایس پی اے کے چودھری ، ایس جے ایم گیلانی ، اے جی میر ، آئی جی ایس پی ایم کے سنہا ، وجئے کمار اور ڈائریکٹر اے سی بی آنند جین ، سی اے پی ایف

صدر ہسپتال میں پولیس اہلکار کی ایمانداری

سرینگر//صدر ہسپتال میں ایک پولیس اہلکار نے ایمانداری کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے تیمادار کو 29ہزار روپرواپس لوٹا دئے۔پولیس بیان کے مطابق 26اکتوبر کو صدر ہسپتال میں رات کے دوران ڈیوٹی پر تعینات کرن نگر پولیس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل امیتاز احمد نے ایک بٹوہ پایا جس میں نقدی کے علاوہ کچھ اہم چیزیں تھیں ۔مذکورہ اہلکار نے بعد میں یہ بٹوہ پولیس اسٹیشن کرن نگر کے ایس ایچ او کے سپرد کیا ۔اس دوران پولیس نے اس بٹواہ کے مالک کی پہچان گوہر احمد ٹھوکر ساکن رشی نگری شوپیان کے بطور کی ۔سنیچر کو پولیس نے گوہر احمد کو بلایا جس دوران اسے بٹواہ وایس کردیا گیا جس میں 29,060روپے تھے ۔گوہر احمد 26اکتوبر کو اپنی ماں کا علاج و معالجہ کرانے کیلئے صدر ہسپتال آیا تھا جس دوران اس نے بٹواہ کھو دیا ۔عوامی حلقوں نے پولیس اہلکار کی اس ایمانداری اور پولیس کی طرف سے بٹواہ کے مالک کو ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

تلسی باغ میں غیر مقامی شہری کی لاش برآمد

سرینگر// پولیس نے تلسی باغ علاقہ میںایک غیر مقامی شہری کی لاش برآمد کی ۔سنیچر کی صبح تلسی باغ میں سنیچر کو ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس ،کی عمر تقریبا45سال ہے ۔اس شخص کا قدتقریبا5فٹ 6انچ ہے اور اس نے نیلے رنگ کا جین جاکیٹ اور سپورٹس جوتے پہنے ہیں ۔پولیس نے اس شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اس کی شناخت کیلئے تعاون طلب کیا ہے ۔سماجی رابطہ گاہوں پر جب یہ خبر وائرل ہوئی تو شام کو اس کی شناخت ہوئی۔ایس ایچ او شیر گڈھی نے شام دیر گئے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ لاش کی شناخت امیش کمار ولد جانکی شاہ ساکن جمال پور بہار کے بطور ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کے کچھ رشتہ دارجو کہ نٹی پورہ میں کرایہ پر رہتے ہیں ،نے اس کی شناخت کی اور بتایا کہ مذکورہ شخص سموسے بیجتا تھا اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

پالہ پورہ نورباغ میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

سرینگر// نورباغ کے پالہ پورہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکر یٹری بجلی روہت کنسل سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ ابو بکر ویلفیئر کمیٹی بنک کالونی پالہ پورہ کے لوگوں نے کہا کہ موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی علاقے میں بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی،جس کے نتیجے میں اہل علاقہ سخت مشکلات میں دو چار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی نے بغیر کٹوتی شیڈول کے علاقے میں بلا ناغہ بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور گھنٹوں بعد بھی بجلی کی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف آباد گریڈ اسٹیشن سے سنگم،کرش بل کے علاوہ دیگر علاقوں کو بھی بجلی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ اسٹیشن پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی بار محکمہ کے چیف انجینئر اور سپر انٹنڈ نٹ انجینئر کے علاوہ متعلقہ ایگ

تازہ ترین