تازہ ترین

سرینگر میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش بر آمد

سرینگر//سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں جمعہ کو دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد ہوئی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس نے کسی مرد کی لاش دریا سے بگیاس چھتہ بل میں بر آمد کی۔ حکام نے بتایا کہ یہ لاش 50سال کے آس پاس کسی نا معلوم شخص کی ہے۔  

شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی

سرینگر//شہر سرینگر باالخصوص شہر خاص میں خفیہ بجلی کٹوتی شیڈول شروع کرنے پر صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت سرینگر کوماڈل سٹی بنانے کا را گ الاپتی ہے تو دوسری طرف شہر کو برقی رو سے محروم رکھا جاتا ہے ۔ صارفین نے کہا بجلی فیس تو وقت پر اداکیا جاتا ہے لیکن بجلی کٹوتی بھی جاری ہے ۔لوگوں کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں خفیہ بجلی کٹوتی شیڈول پر عمل کرتے ہوئے محکمہ نے دن میں گھنٹو ں بجلی بند رکھنے کا عمل شروع کیا ہے ۔ خاص کر شہر خاص کے مختلف علاقوں میں بجلی کی کٹوتی شروع کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہر خاص کے رعناواری ، نوہٹہ، خانیار، بہوری کدل، راجوری کدل، گوجورارہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کٹوتی کا عمل گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری ہے ۔بجلی کٹوتی شروع کرنے پر صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنی شدید ناراض

ٹی آر سی میں ڈائریکٹوریٹ فشریز کے نئے آفس کا اِفتتاح

سرینگر//پرنسپل سیکرٹری ماہی پالن ، بھیڑ وپشو پالن ،زراعت ،باغبانی اور کواپریٹیو نوین کمار چودھری نے ناظم ماہی پالن محمد امین میر کے ہمراہ ٹورسٹ ریسپشن سینٹر سر ی نگر میں ڈائریکٹوریٹ فشریز کے دفتر کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر نے پرنسپل سیکرٹری کو محکمہ کی جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ سال 2019۔20 کے دوران مچھلیوں کی پیداوار 21.35 ہزار ٹن ہوگئی ہے اور محکمہ مؤثر اور پائیدار آبی زراعت کے لئے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ اور مستحکم کررہا ہے۔ناظم ماہی پالن نے کہا کہ کہ نجی سیکٹر میں فش کلچر کی تشہیر کامیابی سے شروع کیا گیا ہے تاکہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں اور اب تک 1703 کارپ رئیرنگ یونٹ اور 534 ٹراؤٹ ریئرنگ یونٹ کے علاوہ ایک ٹراؤٹ ہیچری قائم کی گئی ہے۔اِس موقعہ کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری کے تقریباً 1

مستقلی کی مانگ اور دیگر مطالبات

سرینگر// مختلف محکموں میں برسوں سے کام کررہے عارضی ملازمین نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میںاحتجاج کرتے ہوئے ان کی مستقلی کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے کی مانگ کی ۔جے اینڈ کے کیجول ڈیلی ویجرس فورم کے بینر تلے مختلف محکموں میں کام کررہے ملازمین نے اپنے مطالبات کو منوانے کے حق میں نعرے لگاے۔ انہوں نے پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھی انصاف کی فراہمی کے لئے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ گذشتہ 20برسوں سے مختلف محکموں میں بطور ڈیلی ویجر کام کررہے ہیں تاہم آج تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ آج تک ہمارے ساتھ متعدد بار وعدے کئے گئے کہ ڈیلی ویجروں کو مستقل بنانے کیلئے ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے گی تاہم آج تک صرف وعدے کئے گئے اور عملی طور کچھ نہیں کیا گیا ۔ایک اور احتجاجی نے کہا کہ 20برسوں سے مختلف محکموں میں اپنے فرائض انجام دے

عید میلادالنبیؐ کی تقریب سعید

سرینگر// عید میلا النبیؐکے پیش نظر تجارتی اعتبار سے معروف لالچوک کے مکہ مارکیٹ میں چھاپڑی فروشوں نے مفت مشروبات کا انتظام کیا ۔ جمعرات کو لوگوں کی بڑی تعداد درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر گرم گرم قہوہ کی چسکیاں لیتے ہوئے نظر آئے۔مکہ مارکیٹ کے کاروباریوں نے رضاکارانہ طور پر ان گرم مشروبات اور چائے و قہوہ کا انتظام کیا تھا جبکہ روایتی کلچہ بھی راہگیروں اور خریداروں میں تقسیم کئے گئے۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کاغذ و پلاسٹک کے گلاسوں کا استعمال کیا گیا جبکہ ضوابط کے تحت کرسوں کو بھی سماجی دوری کے پیش نظررکھاکیا گیا تھا۔ مکہ مارکیٹ کے کاروباریوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گااور عید میلاد النبی کے پیش نظر راہگیروں،تاجروں،خریداروں اور عام لوگوں کیلئے مفت گرم مشروبات کا انتظام کیا جائے گا۔

ٹیکور ہال میں ادبی تقریب منعقد

سرینگر//سرینگر کے ٹائیگور ہال میں کلچرل اکیڈیمی اور مراز ادبی سنگم کے باہمی اشتراک سے نوجوان شاعر ڈاکٹرشوکت شفاؔ  کے کشمیر شاعری مجموعہ ’’کانہء والے َ‘‘ کی رسم رنمائی انجام دی گئی ۔تقریب میں سابق ڈائریکٹر ریڈیو کشمیر رفیق راز نے کی جبکہ سیکریڑی کلچرل اکیڈیمی منیر الاسلام ،معروف براڈ کاسٹر ڈاکٹر ستیش ومل ، کتاب کے مصنف شوکت شفاؔ،معروف شاعر وادیب اعجاز غلام محمد لالواور مراز ادبی سنگم کے صدر ریاض غزنو  اور ڈاکٹر شگفتہ یوسف موجود تھے ۔تقریب کے دوران شوکت شفاؔ کے ’’ سونچہ سدرک ملر ‘‘ عنوان کے تحت’’ حمدیہ البم‘‘کی نمائش کی گئی ،جس کو معروف گلوکار کفایت فہیم نے اپنی آواز دی ہے۔ پیشہ سے معالج  ڈاکٹر شوکت شفا کو اپنے پہلے کشمیری حمدیہ مجموعہ کو منظر عام پر لانے کیلئے مقررین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظا

مزید خبرں

ترسیلی لائینوں کی مرمت حبک اور زینہ کوٹ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی نیوز ڈیسک   سرینگر// پاورکنٹرولر کشمیر کی اطلاع کے مطابق گرڈ سٹیشن زینہ کوٹ کی132کے وی ترسیلی لائینوں کی ضروری مرمت کے پیش نظر زینہ کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں 2نومبر کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔ادھر گرڈ اسٹیشن حبک میں 33کے وی سویچ یاڈ اور 132کے وی گرڈسٹیشن میں مرمت کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں 2اور4نومبر کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی ۔   معروف ماہر دندان ڈاکٹر لنکر فوت سرینگر//وادی کے معروف ماہر امراض دندان ڈاکٹر محمدامین لنکر ولد خواجہ محمد عمر شاہ لنکر ساکن ڈاکٹرس کالونی لال بازار مختصر علالت کے بعد جمعرات کی شام انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج یعنی 30اکتوبر صبح10.30بجے رہائش گاہ نزدیک مولوی

تازہ ترین