مستقلی کی مانگ کو لیکر عارضی ملازمین کا پریس کالونی میں دھرنا | 2روزہ کام چھوڑ ہڑتال میں مزید 48گھنٹوں کی توسیع کا اعلان

سرینگر// عارضی ملازمین نے جاری 2 روزہ کام چھوڑہڑتال میں مزید 48 گھنٹوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکے مطالبات کو  پورا نہیں کیا گیا تو وہ احتجاجی لہر کو مزید تیز کریں گے۔ سرینگر میں بدھ کو بیسوں عارضی ملازمین پریس کالونی میںجموں کشمیر کیجول ڈیلی ویجرس فورم کے جھنڈے تلے جمع ہوئے اور اپنی مستقلی کے حوالے سے نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے،جن پر اپنے مطالبات کے حق میں تحریر درج کی تھی۔انہوں نے کہایہ احتجاجی مظاہرہ سرکار کو اُن وعدوں کو یاد دلانے کیلئے کیا گیا ہے جو انہوں نے محکمہ میں کام کررہے مزدوروں اور ڈیلی ویجروں کیساتھ کئے ہیں۔اس موقعہ پر جموں کشمیر کیجول ڈیلی ویجرس فورم  کے صدر سجاد احمد پرے نے کہا26اکتوبر سے کام چھوڑجاری ہڑتال ہے اور اس میں مزید48گھنٹوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکار عارضی ملازمین کے مسائل کو سرد خانے

کسانوں کوجدید تکنیکی معلومات فراہم کی جائیں : نوین چودھری | لال منڈی میں محکمہ زراعت کے انتظامی بلاک کا افتتاح

سرینگر // پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت نوین کمار چودھری نے بدھ کو لال منڈی میں محکمہ زراعت کے انتظامی بلاک کا افتتاح کیا۔پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ حکومت اپنے ملازمین کو بہتر بنیادی سہولیات اور کام کرنے کے مناسب ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ بغیر کسی تکلیف کے کاشتکار برادری کی بہتری کیلئے کام کرسکیں۔نوین نے کوویڈ۔19 کے بحران کے دوران محکمہ کے افسران ، عہدیداروں اور فیلڈ افسران کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے صحت کے خطرات کے باوجود کسانوں کو زراعت کے آلات اور تکنیکی رہنمائی فراہم کی۔پرنسپل سکریٹری نے محکمہ کے افسران اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ وادی میں زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے تن دہی سے کام کریں تاکہ کسانوں کو جدید تکنیکی معلومات سے آراستہ کیا جائے تاکہ اس شعبے میں خود کفالت حاصل کرسکے۔بعد میں پرنسپل سکریٹری نے حال ہی میں لال منڈی میں نامیاتی سبزی منڈی کا افتتاح کیا اور کا

فلائی اُورکا ایک حصہ ابھی تک تشنہ تکمیل | نٹی پورہ سے رام باغ تک آئے روزٹریفک جام سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار

سرینگر//رام باغ ،نٹی پورہ ، چھانہ پورہ اور نوگام علاقوں کے تاجروں نے ان علاقوں میں بے ہنگم ٹریفک جام کی پریشانی پر اپنے غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اس معاملے میں فوری کارروائی کی اپیل کی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نٹی پورہ سے رام باغ تک سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے یہاں آئے روز ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں اور تاجروں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نٹی پورہ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر معراج الدین خان نے کہاہے کہ حکومت نے ایک طویل عرصے کے دوران جہانگیر چوک ۔رام باغ فلائی اوور کی تعمیرمکمل کی ،اسے مکمل بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ بنیادی طور شہر سرینگر میں فلائی اوور کا جو ڈیزائن مشتہر کیا گیا تھا اس کا ایک اہم حصہ ابھی تک تشنہ تکمیل ہے اور اس ادھورے فلائی اوور سے جس طرح کی پریشانیاں لوگوں کو لاحق ہیں اسکی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جہانگیر چوک

نئے انڈر اور پوسٹ گریجویٹ کورسزمتعارف | کشمیر یونیورسٹی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں غور و خوض

سرینگر// کشمیریونیورسٹی مختلف شعبوں میں اس تعلیمی سیشن سے مزیدنئے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع کررہا ہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا 97 واں اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمدکی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اس اہم فیصلے کویونیورسٹی کونسل کے سامنے ، غور و خوض اور منظوری کے لئے رکھاجارہا ہے ۔تعلیمی سیشن2020-21 میں جو نئے کورس شروع کئے جارہے ہیں ،ان میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے مختلف پیرامیڈیکل کورسز میں بیچلر ڈگری ، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ زکورہ میں انجینئرنگ کے تین شعبوں میں ماسٹرز پروگرامز، انسٹی چیوٹ آف کشمیر میں Anthropology  پوسٹ گریجوٹ جبکہڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن میں بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرام شامل ہیں۔اجلاس کے دوران جیو انفارمیٹکس ، کلینیکل بائیو کیمسٹری اور بائیو ریسورسس میں مکمل شعبہ جات مراکز بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔سنڈیکیٹ نے تعلیمی سیشن (20

رعناواری میں 7قمار باز گرفتار

سرینگر// رعناواری میں پولیس نے قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپے کے دوران 7جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 82300روپے اور تاش کے پتے ضبط کئے ۔پولیس بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر رعناواری پولیس اسٹیشن نے گنڈولہ کے نزدیک قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ ڈالا جس دوران بشارت حسین شیخ ،طارق احمد خان ،منظور احمد ،محمد مقبول ملک ،محمد سلیم نقاش ،عاصف احمد بٹ ،مشتاق احمد ماگرے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔پولیس نے دائو پرلگائے گئے 82300روپے اور تاش کے پتے برآمد کئے ۔ان جواریوں کو پولیس اسٹیشن رعناواری میں بند کردیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر51/2020کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔  

گھریلو پروازو ں کا 156واںدِن | 20طیاروں میں 2032مسافر سرینگر وارد

سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 156 ویں دِن 2032مسافروں کو لے کر20پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر2,396گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں 3,21,176 مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3875مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اور اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود

تازہ ترین