عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں گاڑیوں کیلئے روٹ پلان مرتب

 سرینگر//عید میلاد النبیؐ کے موقعہ پر ٹریفک پولیس نے سرینگر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اورزائرین کو حضرت بل لے جانے والی گاڑیوں کیلئے باضابطہ طور پر روٹ پلان مرتب کیا ہے تاکہ عقیدتمندوں کے علاوہ عام شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک جام سے بچا جاسکے۔ٹریفک پولیس کی طرف سے اس سلسلے میں جو پلان مرتب کیا گیا ہے اس کے مطابق شمالی،جنوبی اور وسطی کشمیر سے آنے والی گاڑیوں کو مختلف روٹ الاٹ کئے گئے ہیں ۔ شمالی کشمیر: شمالی کشمیر سے درگاہ حضرتبل آنے والے عقیدتمندوں کی گاڑیوں کو شالہ ٹینگ سے پارمپورہ ،قمرواری ،سیمنٹ برج اور نور باغ کا راستہ اختیارر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ وہاں سے سکہ ڈافر،عیدگاہ،عالی مسجد،سازگری پورہ، حول،،علمگری بازار سے مل اسٹاپ اور مولوی اسٹاپ لال بازار سے ہوتے ہوئے بٹہ شاہ محلہ اور کنہ تار سے ہوتے ہوئے سر سید گیٹ کشمیر یونیورسٹی سے

مشیر فارو ق خان کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل عید میلاد النبّی ؐ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی ۔میٹنگ کے آغاز میں درگاہ حضرت بل اِنتظامیہ نے مشیر کو عید میلاد النّبی ؐ کے سلسلے میں کئے گئے اِنتظامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں متعدد محکموں کی جانب سے عید میلاد النّبی ؐ کے سلسلے میں تقریبات کے اِنتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔میٹنگ کے دوران مشیر خان کو جانکاری دی گئی کہ عید میلاد النّبی ؐ کی تقریبات کے پیش نظر افرادی قوت اور مشینری کی خدمات حاصل کی گئی ۔ اس کے علاوہ درگاہ حضرت بل کے گرد و نواح کے لئے صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔مشیر نے ایس ایم سی کمشنر کو نماز عشاء کے بعد درگاہ شریف کے احاطے کوفیومگیشن اور صفائی ستھرائی کے لئے ہدایت دی اور کمشنر سے کہا کہ تاریخی درگاہ جناب صاحب صورہ اور کلاشپور کے مقامات کی بھی صفائی ستھرائی یقینی ب

بھارتی فوج کی کشمیر آمد| 73 برس مکمل ہونے پرسرینگر کے کئی علاقوں میں ہڑتال

سرینگر// بھارتی فوج کی کشمیر آمد کے 73 برس مکمل ہونے پر منگل کو سرینگر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ احتجاجی ہڑتال رہی۔سرینگرکے سیول لائنز اور شہر خاص کے بازار اور تجارتی مراکز بند رہے تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی۔وادی کشمیر میں حریت کانفرنس اور دیگر علاحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے اور اس دن مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی جاتی تھی لیکن امسال کسی بھی حریت لیڈر یا دھڑے کی طرف سے اس ضمن میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔سال گذشتہ پانچ اگست کے بعد سے چونکہ بیشتر حریت لیڈران نظر بند ہیں لہٰذا کسی لیڈر یا دھڑے نے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ سول لائنزکے لال چوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، ککر بازار، مہاراجہ بازار، مائسمہ، گاؤ کدل، ریگل چوک، حضوری باغ، مولانا آزاد روڈ، رزیڈنسی روڈ وغیرہ میں بازار بندرہے اور تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل جاری رہی۔ شہر

شکایات کا نپٹارا| مشیر بصیر خان سے متعددعوامی وفود ملاقی

 سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل چرچ لین سونہ وار سرینگر میں عوامی شکائتی ازالہ کیمپ میں لوگوں کے مسائل اور شکائتوں کا جائزہ لیا ۔ منعقدہ کیمپ کے دوران مشیر نے متعدد وفود اور افراد کے مسائل اور مانگوں کی شنوائی کی ۔ ویری ناگ سے آئے بی ڈی سی چئیر پرسن اور ارکان پر مشتمل وفد نے مشیر کو اُن کے علاقے کی ترقیاتی مسائل اور ضروریات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے اس سلسلے میں مانگوں کی یاداشت پیش کی جن میں ٹرانسفارمر کی توسیع ، کپرن سڑک کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر و تجدید ، صحت سہولیات میں توسیع ، بنک کی شاخ کا قیام شامل ہے ۔ اوڑی سے آئے ٹھیکیداروں  کے ایک وفد نے واجبات کی واگذاری کی مانگ کی اور پلوامہ سے آئے وفد نے اُن کے علاقے میں زمین پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے اور وہاں میوہ منڈی قائم کرنے کی مانگ کی ۔ لال پورہ کپواڑہ سے آئے وفد نے پینے کے پانی کی بہتر فراہمی

نمائش گاہ میں محکمہ اطلاعات کا کلچرل پروگرام منعقد

سرینگر//سرینگر میں محکمہ انفارمیشن کی جانب سے ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی اداکاروں نے اپنی جوہر دکھا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔عوامی اور ادبی حلقوں نے اسطرح کے پروگرام منعقد کرنے پر خوشی کا اظہاکیا۔ محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے ینگ ڈرامہ ٹیسٹس سو سائٹی کے باہمی اشتراک سے نمائش گاہ سرینگر میں ایک کلچر ل پروگرام کا اہتمام ہوا۔ جس میں کئی نامور اداکاروں نے شرکت کر کے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔ تقریب پر اداکاروں نے ڈرامہ پیش کر کے لوگوں کو محظوظ کیا۔ ینگ ڈرامہ ٹیسٹس سوسائٹی کے سربراہ الطاف حسین نے کہاکہ کشمیری زبان، کلچرل، ثقافت کرفروغ دینے کیلئے سوسائٹی سرگرمی کے ساتھ اپنا رول اداکر رہی ہے۔اس کلچرل پروگرام میں جن اداکاروں نے شرکت کی اُن میں شہزاد شبیر، خورشید میر، مہجبن انکساری، مشتاق میر قابل ذکر ہیں۔ ادھر عوامی حلقوں نے اسطرح کے پروگرام منعقد کرنے پر ڈائریکٹر انفارمیشن

مزید خبرں

ڈاکٹر شوکت شفاؔ کی تصنیف اور البم کی رسم رونمائی کل سرینگر//جموں اینڈ کشمیر کلچر ل اکیڈیمی اور مراز ادبی سنگم کے باہمی اشتراک سے29اکتوبر کو ٹائیگور ہال سرینگر میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام ہونے جا رہا ہے۔ جس میں ڈاکٹر شوکت شفا ؔ کی کتاب کانے والے(شعرء سونبرن) اور سونچہ سد ر کملر( حمدیہ البم) کی رسم رونمائی انجام دی جائے گی۔ تقریب میں رفیق راز بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔ تقریب میںوادی کے اطراف واکناف سے ادبیوںاور قلمکاروں کی شرکت متوقع ہے۔   معروف تاجر غلام محی الدین وانی کا انتقال  ڈاکٹر فاروق، عمر عبداللہ اور پارٹی لیڈروں کا اظہارِ تعزیت سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے معروف تاجر حاجی غلام محی الدین وانی ساکن آبی گذر حال کہنہ کھن ڈلگیٹ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر

تازہ ترین