شہر کی سڑکوں پر موت کا خونین رقص جاری | 9 ماہ کے دوران 187سڑک حادثات رونما 29افراد ہلاک 194زخمی

سرینگر // شہر کی سڑکوں پر روان سال بھی موت کا خونین رقص جاری رہااور ستمبر کے مہینے تک 187سڑک حادثات میں 29لوگ ہلاک جبکہ 194زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف 33906چالان کئے گئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کئے گئے عدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں شہر میں 26سڑک حادثات کے دوران 7لوگوں کی موت ہوئی اور 29زخمی ہوئے ۔اسی طرح فروری کے مہینے میں 28سڑک حادثات کے دورا ن2لوگ ازجان ہوئے اور 36زخمی ہوئے۔مارچ کے مہینے میں 28سڑک حادثات میں 7لوگوں کی موت ہوئی اور 22زخمی ہوئے ،اپریل کے مہینے میں کورونا لاک ڈائون کے بیچ گاڑیوں کی آمد ورفت مسلسل متاثر رہنے سے صرف 7سڑک حادثات رونما ہوئے جس دوران 10لوگ ہی زخمی ہوئے ہیں اور اس ماہ میں کسی بھی شہری کی جان نہیں گئی ۔محکمہ کے عدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ مئی کے مہینے میں

دوسرے ہفتے بھی سنڈے مارکیٹ کھلا رہا

سرینگر//جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے سول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ دوسرے ہفتے بھی کھلا رہا۔کورونا وبا کے پھیلائو کی روکتھام کیلئے قریب 7ماہ تک بند رکھے گئے اس مارکیٹ کو پچھلے اتوار کو محدود تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت حکام نے دے دی تھی جس کے بعد تاجروں نے پھر سے اپنے اپنے سٹال قائم کر کے مال فروخت کیا ۔ اتوار کے روز اس مارکٹ میں لوگوں کی بھیڑ باڑ کم دیکھی گئی۔ یاد رہے کہ یہ مارکٹ سستی قیمتوں پر چیزوں کی فروخت کیلئے مشہور ہے اور اس مارکیٹ میں اپنا سامان سجانے اور فروخت کرنے والے ریڑہ بانوں نے کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا متعلقہ حکام کو یقین دلایا ہے۔سنڈے مارکیٹ میں موجود خریداروں نے بتایا کہ مارکیٹ کو کھلا دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس مارکیٹ میں جتنے اقسام کے درآمدی ملبوسات دستیاب ہوتے

شہر خاص میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ | صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا

سرینگر/شہر سرینگر باالخصوص شہر خاص میں خفیہ بجلی کٹوتی شیڈول جاری کرنے پر صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت سرینگر کوماڈل سٹی بنانے کے دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری طرف شہر کو برقی رو سے محروم رکھا جاتا ہے ۔ صارفین نے کہا بجلی فیس تو وقت پر اداکی جاتی ہے لیکن بجلی کٹوتی بھی جاری ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ نے دن میں گھنٹو ں بجلی بند رکھنے کا عمل شروع کیا ہے ۔ شہر خاص کے رعناواری ، نوہٹہ، خانیار، بہوری کدل، راجوری کدل، گوجورارہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کٹوتی کا عمل گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری ہے ۔بجلی کٹوتی شروع کرنے پر صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنی شدید ناراضگی ظاہرکی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام اور لفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے خفیہ شیڈول کو فوری طور پر بند کرانے کیلئے مداخلت کریں تاکہ لوگوں کی درپیش مشکلات سے نجات

۔2104مسافر سرینگر پہنچے

سرینگر//کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ممالک اور ریاست درماندہ ہوئے شہری کی گھر واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے اتوار کو19پروایزں کے ذریعے 2104مسافروں سرینگر پہنچا ہے۔واضح رہے اب تک سرینگر ائیر پورٹ پر2,333گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں 3,14,073مسافروں نے سفر کیا ہے۔حکام کے مطابق اتوار کو کل 30پروازوں کے ذریعے 3662مسافر جموں اور سرینگر پہنچے ہیں۔ ان میں 19پروایزں 2104مسافروں کو لے سر ینگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اَڈوں سے اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خ

آنچار صورہ میں سرکردہ تاجر عبدالسلام گڈو فوت | جمعیت اہلحدیث کااظہار رنج و غم

سرینگر/ / جمعیت اہلحدیث صدر پروفیسر غلام محمد بٹ نے آنچار صورہ کے سرکردہ تاجر عبدالسلام گڈو کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں پروفیسر بٹ نے کہا کہ عبدالسلام گڈو کی وفات جمعیت اہلحدیث کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصا ہے ۔ انہوںنے مرحوم کی جنت نشینی اورلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔ ادھر جمعیت کے ناطم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے کہا کہ اس سارے گھرانے کی توحید وسنت کے حوالے سے دی گئی قربانیاں ہماری تاریخ کا درخشاں باب بنی رہیں گی ۔دریں اثناء الکلیت السلفیہ للبنین و للبنات کے علاوہ جمعیت کے جملہ شعبہ جات ، ادارہ مسلم، سلفیہ انسٹیٹیوٹ پرے پورہ کا اسٹاف و طلباء اور سبھی نظماء جمعیت نے مرحوم کی جنت نشینی کی دعائیں کی ہیں ساتھ ہی سبھی لواحقین اور جمعیت حلقہ آنچارصورہ کے ساتھ اس غم و اندوہ کے موقع پر کامل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔  

تازہ ترین