تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی میں سمینار اورصوفیانہ محفل | وائس چانسلر نے ’علمدار‘ کے دو جریدے جاری کئے

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی نے اتوار کو ’آئیکونک ویک فیسٹیول‘ کے سلسلے میں ایک سمینار اور ’صوفیانہ محفل‘ کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے مرکزی کیمپس میں دن بھر جاری رہنے والے سمینار ’’ شیخ العالمؒ( کشمیر کی ہم آہنگی ثقافت کا ایک مجسمہ) کی صدارت کی۔ جموں و کشمیر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمینار کے بعد ’’ کلام شیخ العالم ‘‘ اور ’’ صوفیانہ محفل ‘‘ کو پڑھا گیا۔پروفیسر طلعت نے اپنے صدارتی خطاب میں کشمیر کو ایک ایسی جگہ قرار دیا جس کی رواداری کی روایات شیخ العالمؒ جیسی شخصیات نے رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ العالم ؒ نہ صرف ایک سماجی مصلح تھے بلکہ ایک فطرت پسند بھی تھے جن کا سوچنے کا عمل بہت ترقی یافتہ تھا۔رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر جو کہ مہمان خصوصی تھے ، نے یونی

زنانہ کالج سرینگرنے آئیکونِک وِیک فیسٹول منایا | علمدارِ کشمیر اور لل دید کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی

سرینگر// کشمیر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے آئیکونک وِیک فیسٹول کے موقعہ پر ’آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کے تحت وادی کے دو مشہور روحانی شخصیات شیخ نور الدین ولی ؒ اور لل دید کو یاد کرنے کے لئے ایک روزہ پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔ اِس کے علاوہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، محبت اور بقائے باہمی ، ہمدردی کے لئے ان کی شراکت کو اُجاگر کیا۔پروگرام کے آغاز میں کالج کے طلباء نے اِستقبالیہ گیت حمد باری تعالیٰ اور قوالی پیش کی جس سے پروفیسر ، سکالر، ماہرین تعلیم ، طلباء ، ادباء ، شعراء اور دیگر سامعین محظوظ ہوئے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نسیم اَمان نے مہمانوں اور سامعین کا اِستقبال کرتے ہوئے شیخ العالم ؒ اور لل دید کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا ’’ہم دو روحانی شخصیات کی شراکت اور صدیوں سے کشمیری ثقافت پر ان کے اثر و رسوخ پر ایک پروگ

تازہ ترین