تازہ ترین

شہرکے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان

سرینگر// شہر سرینگر کے متعدد علاقوں میں جہاں گذشتہ ایک ماہ سے لوگ پینے کے پانی کی قلت کو لیکر پریشان ہیں وہیں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ8برسوں کے دوران شہر سرینگر میں پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے کوئی ٹنکی تعمیر نہیں کی گئی اور نہ ہی پانی کی سپلائی میں معقولیت لانے کیلئے کسی بڑے پروجیکٹ کو ہاتھ میں لیا گیا ۔شہر سرینگر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی حصولیابی میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلا ناغہ پانی کی سپلائی بند کی جاتی ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کے پاس پانی کی سپلائی کیلئے کوئی بھی شیڈول نہیں ہے۔ شہر سیول لائنز کے ساتھ ساتھ پائین شہر کے ملک صاحب، گوجوارہ، نوہٹہ، حول، تلہ واری، جامع مسجد، رنگہ حمام، کاٹھی دروازہ،سعدہ کدل، ہاتھی خان، ممہ خان، شاہ آباد،خواجہ یاربل،حسن آباد،چھانہ محلہ،کلوال محلہ،نائد یار اور دیگر علاقوںمیں پانی کی سپ

عید میلاالنبیؐ کے سلسلے میں خانقاہ معلی میں پُر وقار تقریب منعقد

  سرینگر// پیغمبر آخرزمان، فخر موجوداد ، محسن کائنات حضرت نبی آخرزمانؐ کے یوم ولادت باسعادت کے مقدس تقریب سعید (عید میلادالنبیؐ) کے سلسلے میں تاریخی خانقاہ معلی میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی۔ نماز ظہر سے قبل کے بعد مولانا ریاض احمد ہمدانی نے اپنے واعظ تبلیغ میں کہاکہ پیغمبر آخرزمانؐکی تولد باسعادت سے ہی دنیا میں جہالت ، گمراہی ، دختر کشی ، بدھ پرستی ، اونچ نیچ کا خاتمہ ہوا اور دنیا میں ایک صالح نظام کی بنیاد یعنی اسلام کی بنیاد پڑی۔ اسلام خدا پرستی ، حق ، عدل وانصاف ، مساوات کا درس دیتا ہے۔ پیغمبر آخرزمانؐنے دنیا کو امن وآشتی اور ایک خدا کی عبادت کا پیغام دیا۔ مظلوم ، بے کس ، نادار اور یتیموں کی مدد کرنا اسلام کی تعلیم ہے۔ اُنہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آنحضور ؐکے تعلیم پر چل کر اپنی زندگی گز

بٹہ مالو نقب زنی کامعمہ حل، 3 چور گرفتار

سرینگر// پولیس نے بٹہ مالو میں چوری کی ایک وادات میں ملوث 3نقب زنوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے18 لاکھ روپے مالیت کا مال مروقہ برآمد کیا ۔پولیس بیان کے مطابق 18اکتوبرکوپولیس تھانہ بٹہ مالو میں پرویز احمد بٹ ساکن اقبال آباد بٹہ مالونے تحریری شکایت درج کرائی کہ چوروںنے 17اور 18 اکتوبر کی درمیانی رات اس کے گودام میںنقب لگائی اور لاکھوں روپے مالیت کے مختلف برانڈکے سگریٹ چوری کئے۔پولیس نے اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 145/2020درج کرکے تفتیش شروع کی اور گودام کا معائنہ کرکے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ۔ تحقیقات کے دوران جدید آلات کو استعمال کرتے ہوئے مظفر احمد ڈار ساکن ہانجی ویرا پٹن سے پوچھ تاچھ کی اور مذکورہ شخص نے جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ چوری میں عمران حسین میر ساکن کاکر پورہ میرگنڈ پٹن اور گلشن عباس عرف ہاشم عرف لالہ ساکن گند حسی بٹ بھی شامل تھے ۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ تینوں نے دن

جموں کے سینئر این سی لیڈران ڈاکٹر فاروق سے ملاقی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل اپنی رہائش گاہ پر جموں سے تعلق رکھنے والے سینئر پارٹی لیڈران کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر نائب صدر عمر عبداللہ بھی موجود تھے جبکہ صدرِ صوبہ جموں دیوندر سنگھ رانا کی قیادت میں ملاقی ہوئے وفد میں سینئر پارٹی لیڈران ایس ایس سلاتیہ، اجے سدھوترا، رتن لعل گپتا، سجاد کچلو، ترلوچن سنگھ وزیر اور جاوید راناشامل تھے۔ وفد نے پارٹی قیادت کو جموں کے تنظیمی امورات اور پارٹی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں جموں کی موجودہ سیاسی صورتحال ، خطے کے لوگوں کی خواہشات اور خدشات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس کے علاوہ عوامی تحریک برائے گپکار اعلامیہ بھی زیر بحث آیا، جس کو توسیع دینے کیلئے صدرِ نیشنل کانفرنس معلومات اور مشورے حاصل کررہے ہیں۔   

مہانومی کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منایا گیا

سرینگر// وادی کشمیر میں ہفتے کو مہانومی کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اس موقع پر درگا پوجا کے دوران وادی میں امن و امان کی بحالی اور کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس سلسلے میں یہاں ڈل گیٹ میں واقع درگا ناتھ مندر میں بھی درگا پوجا کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر ایک عقیدت مند نے کہا کہ امسال کورونا کی وجہ سے چھڑی مبارک نہیں نکالی گئی۔انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود بھی درگا پوجا کا اہتمام کیا گیا اور کورونا سے نجات حاصل کرنے کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں۔ایک خاتون عقیدت مند نے کہا کہ آج درگا پوجا کا آخری دن ہے اور ہم نے کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔    ڈاکٹر فاروق کی حاضری سرینگر// مہانومی کے موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل ڈلگیٹ جاکر درگا ناتھ مندر میں حا

تازہ ترین