’میرا قصبہ میری شان‘ | لوگوں کے مطالبات کو ترجیح دینے میں پہل :کابرا | ایس ایم سی آفس کرن نگر میںتقریب منعقد

سرینگر//’ میرا قصبہ میری شان‘ پروگرام کے سلسلے میں کل یہاں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے دفتر کرن نگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔پروگرام میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری ، شالین کبرا ، ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، نائب صدر کے وی آئی بی حنا بٹ، قائم مقام میئر  پرویز قادری ، کمشنر ایس ایم سی غضنفر علی کے علاوہ کارپوریٹراور دیگر افسران نے شرکت کی۔شالین کابرانے ’میر قصبہ میری شان‘ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ایس ایم سی اور کونسلروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر شہر کے لئے ترقیاتی مطالبات ہمیشہ زیادہ ہوتے ہیں اور کارپوریٹروں کو اپنے متعلقہ وارڈوں میں عوامی ضروریات کی نشاندہی کرنا اور ان کی تکمیل کرنا اولینترجیح بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہپروگرام لوگوں کو بااختیار بنانے اور ان کے مطالبات اور شکایات کو ترجیح دینے کے لئے ایک پہل ہے۔اس موقعہ پ

قومی جنرک دستاویزات رجسٹریشن سسٹم اور ای سٹیمپنگ | سرینگر میںایک ہفتہ طویل تربیتی پروگرام کا آغاز

سرینگر/ قومی جنرک دستاویزات رجسٹریشن سسٹم (این جی ڈی آر ایس) اور ای اسٹیمپنگ کے سلسلے میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام کا کل یہاں آغاز ہوا ۔تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ، بڈگام اور گاندربل ضلعوں کے رجسٹرار اور سب رجسٹراروں کو ان کے معاون عملے کے ساتھ تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور اننت ناگ اضلاع کے رجسٹرار اور سب رجسٹرار آنے والے دنوں میں پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت تربیت دی جائے گی۔پروگرام کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر ، گلزار احمد شبنم نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد وادی میں جائیدادوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اور شہریوں کی بہتر سہولت کے لئے موجودہ رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی

انجمن حمایت الاسلام کا خراج عقیدت

سرینگر//سلسلہ نقشبندیہ کے پیشوا و مجدد اسلام حضرت سید بہائو الدین محمد نقشبند بخاریؒ کے سالانہ عرس کے والہانہ خراج عقیدت کے پیغام میں زعمائے انجمن حمایت الاسلام بالخصوص مولانا خورشید احمد قانونگو ، مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا عبدالحق اویسی نے کہا ہے کہ آنجنابؒ نے اپنے انقلابی قائدانہ اخلاقی و روحانی صلاحیتوں سے بگڑے ہوئے معاشرے خودساختہ عقائد کے رجحانات کوقرآن و سنگ کے تحت تطہیری و تجددیدی کارناموںکو انجام دے کر تحریک نقشبندی کی داغ بیل ڈالی اور اس سلسلہ مبارک کے سرحلقہ خلیفہ اول حضرت سیدناابوبکر صدیقؓ کے نقش قدم پر گامزن ہوئے ہوئے اُن طاقتوں سے مقابلہ کیا جو اسلام کے بنیادی عقائد و شریعت کے طنابوں کو کمزور کرنے کے خواہاں تھے۔ قرآن کی پیروی اور سنت نبویؐ کے احیاء و ترویج دین اسلام کی اصل خدمت اہل اسلام و علماء حق کو باور کئے اور ان حدود کے باہر کوئی بھی دلیل قابل تسلیم نہیں ہے۔

پیرباغ عمر آباد سیکٹر۔A 2ماہ سے پانی سے محروم | پائپ لائن کی تعمیر کو ادھورا چھوڑنے کا شاخسانہ

سرینگر// پیرباغ عمر آباد سیکٹراے کے شہریوں کو نامکمل پائپ لائن کی وجہ سے پچھلے 2 ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔مکینوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس علاقہ گذشتہ2ماہ سے پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لین نمبر5میں مکان نمبر90 سے اس علاقے کو مربوط کرنے والی پانی کی پائپ لائن کو رواں سال مارچ کے مہینے میں ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای حکومت کی ہدایت کے باوجود علاقے میں پائپیںبچھانے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا’’اس شکایت کوہم نے گورنر شکایتی سیل میں درج کی تھی ، حکومت نے محکمہ کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی،تاہم محکمہ اس معاملے میں غیر متحرک ہے‘‘۔ محکمہ جل شکتی کے سپر انٹنڈ نٹ انجینئر نصیر ککرو کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیںاور جلدہی زیر التواء کام شروع ہوجائے گا۔  

سول سروسز امتحان کی مفت کوچنگ | امیدواروں کا امتحان جمعرات کو امرسنگھ کالج میں لیا جائے گا

سرینگر//سول سروسز امتحان 2021 کے لئے مفت کوچنگ پروگرام کے لئے داخلہ امتحان 29 اکتوبر جمعرات کو صبح ساڑھے 10بجے امر سنگھ کالج گوگجی باغ سری نگر میں لیا جائے گا۔"جن امیدواروں نے کوچنگ کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے وہ اپنا داخلہ کارڈ 21 اکتوبرسے آئی سی پی راجباغ کیمپس نزدیک عبداللہبرج راج باغ میںجمع کراسکتے ہیں۔ جن امیدواروں نے ابھی تک اندراج نہیں کیا ہے وہ 28 اکتوبر تک یا اس سے پہلے اندراج کرنے کے لئے آئی سی پی جاسکتے ہیں اور اپنے کارڈ وصول کرسکتے ہیں۔  

حضرت خواجہ نقشبندؒ کا عرس | ڈاکٹر فارو ق عبداللہ کی مبارکباد | علی محمد ساگر کی انتظامات کی اپیل

سرینگر//صدر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر صدر عمر عبداللہ نے حضرت خواجہ نقشبند صاحبؒ کے عرس مبارک پر ریاست کے لوگوں خصوصاً ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ حضرت نقشبند صاحبؒ کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا ،کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خواجہ بزرگؒ کو عظیم الشان مرتبہ عطا کیا اور حضرت نقشبند صاحبؒ کی تعلیم جو قرآن اور حدیث پر مبنی ہے، پوری عالم انسانیت کی بقا کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی بزرگان دین کی تعلیم پر ہمیں چلنے کی توفیق عطا کریں۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے زیارت گاہ نقشبندمیں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ اوروقف بورڈ کے حکام کو تاکید کی کہ وہ خواجہ دیگر کے موقعے پر معقول اور مناسب انتظامات رکھیں۔      

تازہ ترین