تازہ ترین

کائوڈارہ اور کرناہ میںآتشزدگی وارداتیں | دم گھٹنے سے خاتون لقمہ اجل، 2رہائشی مکان خاکستر

سرینگر//کائوڈارہ سرینگر میںآگ کی ایک واردات میں اتوار کودم گھٹنے سے معمر خاتون لقمہ اجل بن گئیں۔فیاض احمد نجار ولد عبدالرحمان نجار کے رہائشی مکان کے ایک کمرے میں کانگڑی گر گئی جس کے سبب وہاں آگ نمودار ہوئی ۔ آگ نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 83سالہ راجہ بیگم زوجہ عبدالرحمان کمرے میں دھواں جمع ہونے سے بیہوش ہوگئی اور دم گھٹنے کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس دوران آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔ ادھر کرناہ کے نواں گبرہ گائوں میں گذشتہ شب آگ کی ایک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ۔ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کومشکور احمد و غفور احمد ولد غلام ربانی نامی دو بھائیوں کے مشترکہ مکان میں اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں

مخدوم صاحب سے اسلامیہ کالج تک ڈرین بلاک

سرینگر //باچھی دروازہ نوہٹہ سے اسلامیہ کالج گوجورہ تک نبارڈکی جانب سے تعمیر کی گئی ڈرین بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈرین میں گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکیںپانی سے بھرجاتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میںمیونسپل حکام کو کئی بار مطلع کیا گیا لیکن ڈرنیج سسٹم کو ٹھیک کرنے کا کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیا ۔ادھر میونسپل حکام کا کہنا ہے کہ باچھی دروازہ سے اسلامیہ کالج تک متبادل ڈرین کیلئے منصوبہ منظوری کیلئے سرکار کوبھیجا گیا ہے۔ اس ڈرین کو نہ کسی پمپ اور نہ ہی کسی دوسری ڈرنیج نظام سے جوڑا گیا ہے ۔ باچھی دروازہ کے ایک باشندے ڈاکٹر گوہر بابا نے بتایا ’’علاقے میں گندے پانی کی نکاسی کیلئے مکانات کی پائپوں کو اس ڈرین سے جوڑ ا گیا ‘‘۔انہوں نے کہا’’ڈرین اسلامیہ کالج گیٹ اور باچھی دروازہ پر بلاک ہے لیکن اس کی ص

سکمزفیکلٹی سربراہ کی تقرری،سفارشی کمیٹی تشکیل

سرینگر//بلال فرقانی// صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں میڈیکل فیکلٹی کے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سفارشی کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی گئی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے20اکتوبر 2021 کو جاری آرڈر کے تناظر میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں تعینات پروفیسر کی اہلیت اور شرائط کیمطابق میڈیکل فیکلٹی کے سربراہ کے طور پر تعیناتی کیلئے5رکنی سفارشی کمیٹی کو تشکیل دیا گیا،جس کی کمان ایڈیشنل چیف سیکریٹری( فائنانس کمشنر محکمہ صحت و طبی تعلیم) کو سپرد کی گئی۔ کمیٹی میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے سابق ڈائریکٹر و ممبر گورننگ باڈی پروفیسر ایم ایس کھورو، ائمز جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکتی گپتا، محکم صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری( ٹیکنیکل) ڈاکٹر شوکت احمد جیلانی اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹرو خصوصی سیکریٹری ممبران کے طور پر کام کریںگے۔

حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی کا عر س مبارک | جمعیت ہمدانیہ،حقانی ٹرسٹ،انجمن حمایت الاسلام اور نیشنل کانفرنس کی مبارکباد

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس مبارک کی تقریب پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت پیر دستگیر ؒ کی سیرت مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی آبیاری اور سربلندی کیلئے جو تاریخ ساز خدمات حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ نے انجام دی ہیں، وہ رہتی دنیا تک زندہ وجاوید رہیں گی۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال نے بھی عرس مبارک پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ سالانہ عرس مبارک کے پیش نظر زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات دستیاب رکھے جائیں۔جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عرس مبارک پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ نے اسلام کی جو آبیاری تبلیغ واشاعت کے ذریعہ کی وہ مشعل راہ

الطاف بخاری سے تعزیت پرسی

سرینگر// دانشوروں اور شاعروں کا ایک وفد ڈاکٹر رفیق مسعودی سرپرست اعلیٰ ادبی مرکز رفیع آباد (سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دور درشن اور سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈمی کی قیادت میں سید محمد الطاف بخاری کے دولت خانہ لڈورہ رفیع آباد میںان کے والد سید محمد اقبال بخاری کی وفات کے سلسلے میں تعزیت پرسی کیلئے گئے۔ وفد نے مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کرکے سید محمد الطاف بخاری کے  ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ وفد میں کئی شعرا ء ،دانشوروں اور ادیبوں کے علاوہ ادبی مرکز کمراز کے سابق صدر اور کشمیر رائٹرس فورم کے صدر فاروق رفیع آبادی اور فورم کے جنرل سیکریٹری مجروح کاشمیری بھی شامل تھے۔  

سرکردہ صحافی صوفی غلام محمد کی برسی | ڈاکٹر فاروق اور مولانا ہمدانی کا خراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرکردہ صحافی صوفی غلام محمد کی 12ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باوقار دانشور، صحافی اور قلمکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے صحافتی میدان میں جو بے لوث خدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ صوفی غلام محمد نے پُر آشوب دور میں بھی اپنے قلم کو جس جرات مندانہ طریقے سے رواں رکھا وہ بھی ناقابل فراموش ہے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور جنرل سکریٹری علی محمد ساگرنے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ممتاز اور دوراندیش صحافی ہونے کے علاوہ ایک عوام دوست انسان تھے۔ادھر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف حسن واخلاق کے مالک تھے اور ہمیشہ عوام کے مشکلات اور مسائل کو اپنے اخبار میں شائع کرکے عوام کی صحیح نمایندگی کرتے تھے۔  

سونہ وار اور بٹہ مالو میں سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر// شہر کی سڑکوں کی مرمت اور ان پر تار کول بچھانے کے بیچ سونہ وار اور بٹہ مالو کے شہریوں نے الزام عائد کیا کہ انکے علاقوں میں سڑکوں کو ٹھیک نہیں کیا گیاہے۔ سونہ وار میں پالہ پورہ کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے کی سڑک اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ اس پر عبور و مرور ناممکن ہوگیا ہے،جس کے نتیجے میں بچوں اور بزرگوں کے علاوہ بیماروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی شہری محمد اسلم نے بتایا کہ سڑک کی مرمت کیلئے با ضابطہ طور پر ٹینڈر بھی طلب کیا گیا اور لوگ بھی اس بات کی امید لگائے بیٹھے تھے کہ علاقے کی سڑک کی مرمت کی جائے گی تاہم موسم سرما کی آمد بھی ہوئی لیکن سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر دیگر علاقے کے لوگوں کے ساتھ مبینہ طور ساز باز کرکے اس کام کو نزدیکی علاقے میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیاہے۔ طاہر احمد ایک اور شہری نے کہا’’ نزدیکی علاقے سے تعلق

ڈائریکٹر سکمز کی تعیناتی

 سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (سکمز) کیڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے سرکار نے ایک 5رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔جمعرات کو محکمہ عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک آڈر زیر نمبر 1198-JK(GAD) of 2012کے مطابق ڈائریکٹر سکمز کے عہدے کیلئے ملی درخواستوںکی جانچ کیلئے ایک سکریننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمشنر سیکرٹری پلانند ڈیولپمنٹ مندیپ کور کمیٹی کی چیرمین مقرر کی گئی ہے جبکہ جی ایم سی بارہمولہ کی پرنسپل ڈاکٹر روبی ریشی ،انچارج پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر طارق سید قریشی ،انچارج پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر شاشی سدن کمیٹی کے ممبر ہونگے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز ریاض احمد وانی ممبر سیکرٹری ہونگے۔   

کشمیرمیں ڈینگومریضوں کی تعداد26 | رعناواری اسپتال میں ٹیسٹنگ سہولیات کاآغاز

سرینگر //ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اتوار کو رعناواری اسپتال میں ڈینگو ٹیسٹنگ کی سہولیات کا افتتاح کیا ۔ ڈائریکٹر کے ہمراہ  وبائی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر طلعت جبین اور آر ایم او، رعناواری ڈاکٹر بلقیس شاہ بھی موجود تھیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی و حادثات کے علاوی ای آر روم اور دیگر وارڈوں کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق راتھر نے کہا کہ اب ڈینگی ٹیسٹنگ کی سہولیات رعناواری اسپتال میں بھی دستیاب ہوںگی اور اس سے مریضوں کو بڑی راحت نصیب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہے ، تاہم لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے جو لوگوں تک پہلے ہی پہنچائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ڈینگو کیسوں کی تعداد 26ہے اور یہ سبھی بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر آئے ہیں۔ ڈا

سنڈے مارکیٹ میں گرم ملبوسات کی جم کر خریداری | لوگوںکی بھیڑ بھاڑمیں خواتین اور بچے بھی شامل

سرینگر//وادی کے مشہور ’سنڈے مارکیٹ ‘میں لوگوںکی بڑی تعداد نے جم کر خریداری کی۔اتوار کی صبح سردی کی وجہ سے اگرچہ سنڈے مارکیٹ میں تاجروں نے اپنی چھاپڑیاں کم ہی لگائیں تاہم بعد میںٹورسٹ رسیپشن سنٹرسے لیکر مہاراجہ بازار امیرا کدل تک دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں چھاپڑی فروشوں نے مال سجایا جس میں گرم ملبوسات، کمبل اور دیگر سازوسامان تھا ۔ لوگوں کی تعداد سنڈے مارکیٹ پہنچی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ سنڈے مارکیٹ میں کراکری، ہوزری، جوتے ، سٹیشنری، کتابیں ،ملبوسات، بیڈ شیٹ، مختلف اقسام کے کمبل ، الیٹرانک سامان ، جن میں موبائل وغیرہ بھی شامل ہے ۔ سنڈے مارکیٹ وادی کاایک وہ واحدمارکیٹ ہے جہاں پربھاری تعدادمیں لوگ خریداری کرتے ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ میں کئی افراد نے بتایاکہ اس مارکیٹ کی وجہ سے ہی ان کے اہل خانہ کا پیٹ پلتا ہے کیونکہ وہ ہفتے بھر میں سنڈے مارکیٹ کیلئے مال تیار رکھتے

ہمیں اپنے حقوق دئے جائیں | ایس آر ٹی سی محکمہ کے رضاکارانہ طور سبکدوش ملازمین کا احتجاج

سرینگر// سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے رضاکارانہ طور سبکدوش ہوئے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ اور محکمہ خزانہ کی ٹال مٹول پالیسیوں نے انہیں سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا۔ پریس کالونی میں سنیچر کو احتجاج کرتے ہوئے ان ملازمین کی ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشرف کھانڈے نے کہا ’’ ہمارے مطالبات گزشتہ بارہ برسوں سے التوا میں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا ’’ ہم قریب 750 ملازمین ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر ملازمت سے سبکدوشی اختیار کی تھی لیکن ہمارے مسئلہ کو دو محکموں نے آپس میں محاذ بنا رکھا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ہمیں اس وقت کہا گیا تھا کہ دو مہینوں کے اندر سارے مراعات و حقوق دئے جائیں گے لیکن آج تک ہم نے صرف 60 فیصد اپنا حق حاصل کیا ہے جبکہ 40فیصد ابھی باقی ہے‘‘۔ صدر موصوف نے کہا کہ محکمہ فائنانس اور جے کے ایس

ڈاکٹر فاروق نے حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا کی

سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرتبل میں حاضری دی اور نمازجمعہ بھی وہیں ادا کی ۔ انہوں نے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ملک وکشمیر کے لوگوں کے عزت اور وقار، امن و امان کی بحالی، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، جموں وکشمیر کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ برصغیر میں امن و امان اور عالم گیر وباء کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا مانگی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اللہ کے دربار میں دست بہ دعا ہوکر جموں وکشمیر کے عوام کو موجودہ چیلنجوں سے نجات مانگنے کی اپیل کی ،کیونکہ اللہ کے بغیر ہمارا کوئی مددگار نہیں اور وہی ہمیں موجودہ دلدل سے نکالنے والا ہے۔   

میریج ہالوںمیں سی آرپی ایف کاقیام

  سری نگر// سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر جنید عظیم متو کا دعویٰ ہے کہ سری نگر میں کمیونٹی ہالز سی آر پی ایف کو دینے کے متعلق کارپویشن کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کو بہتر رہائشی سہولیات میسرہونی چاہئے لیکن کمیونٹی ہالز کو عوام کی سہولیات کے لئے ہی مخصوص رکھا جانا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے اور میں نے اس سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کے ساتھ بات کی ہے ۔موصوف میئر نے یہ باتیں سری نگر میں کئی کمیونٹی ہالز کو سی آر پی ایف اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لینے کے ردعمل میں اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیں۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا،’’یہ کمیونٹی ہالز سماجی و اجتماعی کاموں کے لئے مخصوص ہیں انہیں ان علاقوں میں تعمیر کیا جاتا ہے جہاں لوگوں کو بڑے مکان اور وسیع صحن ن

شہر سرینگر میں17مارکیٹ چیکنگ سکارڈ تشکیل

سرینگر//ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے جمعہ کو یہاں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں کے نفاذ کا جائزہ لینے کے علاوہ شہر کے بازاروں میں بازار کی چیکنگ کو تیز کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر "سخت نظر" رکھیں اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے ضروری اشیاء ایکٹ کی دفعات کو نافذ کریں۔ڈی سی نے ایف سی ایس اینڈ سی اے کے افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری اشیاء  کے مناسب سٹاک کو برقرار رکھا جائے اور قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ کو کم کرنے اور تمام بازاروں میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک بفر بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اہم اخبارات میں اشیائے ضروریہ کے نرخ مستقل بنیادوں پر شائع کریں، اس کے علاوہ دکانداروں سے کہا گیا کہ وہ دکانوں میں تمام اشیائے ضر

معروف کارٹونسٹ ایس طارق کے والد فوت | ڈاکٹر فاروق سمیت سماج کے مختلف طبقوں کا اظہارِ تعزیت

اننت ناگ //سنیئر صحافی و کارٹونسٹ ایس طارق کے والد انتقال خواجہ عبدالغنی شاہ منگل کی شام انتقال کرگئے ۔اُن کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے انکے آبائی گھر واقعہ جنگلات منڈی کی طرف رخ کیا۔مرحوم کی نماز جنازہ حنفیہ عیدگاہ میں بدھ صبح 10:30بجے ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کئی سماجی، سیاسی، صحافیوں و دینی انجمنوں نے ایس طارق سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیرکے معروف صحافی اور صدر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اننت ناگ ایس طارق کے والد عبدالغنی شاہ ساکن جنگلات منڈی اننت ناگ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، جنوبی زون صدر ڈاکٹ

جامع مسجد مسلسل بند،نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں

 سرینگر //انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا ہے کہ ایک بار پھرانتظامیہ نے جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کی اجازت نہیں دی اورعلاقے میں صبح سے ہی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی ۔بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کی صبح جب اوقاف ملازمین نے مسجد کے دروازے کھولے تو فورسز نے انہیں روک لیا اور بتایا کہ نماز جمعہ کی اجازت نہیں ہے۔انجمن نے کہا کہ حکام کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کو بار بار اور جان بوجھ کر نماز جمعہ کیلئے بند کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔انجمن نے کہا کہ وادی کے مسلمان اس ناانصافی اور اپنے مذہبی فرائض میں مداخلت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔  

عمرآبادشاہ ہمدان سیکٹر 2زینہ کوٹ میں پانی جمع ؔ راہگیروںکومشکلات ، میونسل حکام سے مداخلت کی اپیل

سرینگر //عمرآبادشاہ ہمدان سیکٹر (2)زینہ کوٹ ایچ ایم ٹی سرینگر کی سڑک حالیہ بارشوں کے بعد پانی سے بھری پڑی ہے جس کے نتیجے میں راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سڑک پر پچھلے ہفتے کی بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوا ہے اور عوام کو چلنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار اس تعلق سے میونسپل حکام سے رابطہ قائم کیا لیکن محکمہ کی ٹیمیں کہیں نظر نہیں آرہی ہیں اور نہ ہی پانی کو نکالنے کیلئے کوئی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جانب فوری دھیان دیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔  

زنانہ کالج سرینگرنے آئیکونِک وِیک فیسٹول منایا | علمدارِ کشمیر اور لل دید کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی

سرینگر// کشمیر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے آئیکونک وِیک فیسٹول کے موقعہ پر ’آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کے تحت وادی کے دو مشہور روحانی شخصیات شیخ نور الدین ولی ؒ اور لل دید کو یاد کرنے کے لئے ایک روزہ پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔ اِس کے علاوہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، محبت اور بقائے باہمی ، ہمدردی کے لئے ان کی شراکت کو اُجاگر کیا۔پروگرام کے آغاز میں کالج کے طلباء نے اِستقبالیہ گیت حمد باری تعالیٰ اور قوالی پیش کی جس سے پروفیسر ، سکالر، ماہرین تعلیم ، طلباء ، ادباء ، شعراء اور دیگر سامعین محظوظ ہوئے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نسیم اَمان نے مہمانوں اور سامعین کا اِستقبال کرتے ہوئے شیخ العالم ؒ اور لل دید کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا ’’ہم دو روحانی شخصیات کی شراکت اور صدیوں سے کشمیری ثقافت پر ان کے اثر و رسوخ پر ایک پروگ

حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا

سرینگر/بلال فرقانی/ جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس میں لوگوںکی بھاری تعداد نے شرکت کی تاہم انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا ہے کہ حکام نے 15اکتوبر کوسرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی۔ انجمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکام کی طرف سے پورے علاقے میں صبح سے پولیس و فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی،اور اوقاف ملازمین نے تاریخی جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے اُنہیں تمام دروازے بند کرنے پر مجبور کر دیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کے اندر کسی بھی نمازی کی اجازت نہیں تھی۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت نمازیوں کے ایک بڑے گروپ نے ،جو مسجد کے باہر جمع ہوئے تھے، اور اس’ اقدام‘کیخلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں مسجد کے اندر جانے کی اجازت دی جائے ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انجمن نے اس ہفتے کے شروع میں کہ

لسجن میں دلدوز حادثہ،شہری لقمہ ٔ اجل،اہلیہ اور بیٹا زخمی

سرینگر // لسجن میں ایک دلدوزحادثہ کے دوران ایک شخص لقمہ اجل جبکہ اسکی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہوئے۔ ایک ٹپرزیر نمبر JK014A/ 7011 ،  ایک i20 کار  زیر نمبرDL4RJ/6921سے ٹکرا گیا ۔ یہ واقعہ لسجن بائی پاس کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت گلزار احمد زرگر جبکہ اسکی اہلیہ دلشادہ بیگم اور بیٹا رمیز گلزار ساکن بجبہاڑہ ، اننت ناگ  شدید زخمی ہوئے۔زخمی ماں بیٹے کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا۔ ٹپر ڈرائیور اعجاز احمد ولد عبدالرحمن ملہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔  

تازہ ترین