تازہ ترین

جُنید متو نے لشکاری محلہ میں سڑک پر میگڈم بچھانے کا افتتاح کیا

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور اپنی پارٹی یوتھ ونگ صدر جنید عظیم متو نے جمعہ کو اسمبلی حلقہ سونہ وار میں لشکاری محلہ اشبر میں سڑک پر میگڈم بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر سابق وزیر اور اپنی پارٹی صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر بھی موجود تھے۔  اشرف میر نے کہاکہ علاقہ کے مقامی شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جس طرف کسی نے دھیان نہیں دیا اور بالآخر اُن کے مسئلے کا حل ہوا ہے۔ یہ ایک دیرینہ مانگ تھی کیونکہ لوگوں کو خاص طور سے موسم سرما میں مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر سرینگر میں کئے جارہے کاموں کی ستائش کی۔ اس موقعہ پر جنید متو نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن چوبیس گھنٹے لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے اور وہ سرینگر کو مثالی شہر بنانے کیلئے تندہی سے اپنا کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کے تئیں اپنی ذمہ د

حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا

سرینگر/بلال فرقانی/ جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس میں لوگوںکی بھاری تعداد نے شرکت کی تاہم انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا ہے کہ حکام نے 15اکتوبر کوسرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی۔ انجمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکام کی طرف سے پورے علاقے میں صبح سے پولیس و فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی،اور اوقاف ملازمین نے تاریخی جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے اُنہیں تمام دروازے بند کرنے پر مجبور کر دیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کے اندر کسی بھی نمازی کی اجازت نہیں تھی۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت نمازیوں کے ایک بڑے گروپ نے ،جو مسجد کے باہر جمع ہوئے تھے، اور اس’ اقدام‘کیخلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں مسجد کے اندر جانے کی اجازت دی جائے ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انجمن نے اس ہفتے کے شروع میں کہ