فروٹ منڈی پارمپورہ میں نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کا افتتاح

سرینگر// زراعت اور باغبانی محکموں کے پرنسپل سیکریٹری  نوین چودھری نے کل فروٹ منڈی پارمپورہ میں نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کا افتتاح کیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیریو ٹی کے تمام میوہ اور سبزی مارکیٹ اب پین انڈیا پورٹل کے ساتھ مرحلہ وار طریقوں سے جڑ جائیں گے ،۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ،پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ امام الدین نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل کی بدولت منڈیوں میں میوہ کی اصل ضرورت اور طلب ،قیمت کا وقت پر پتہ چل جائے گا اور میورہ اگانے والوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر میوہ اور پھلوں کی خرید و فروخت سے جڑے افراد  نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کے اس پورٹل سے اصل قیمتوں کا پتہ لگا سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب کسان ای مارکیٹ سے جڑ جائیں گے تو انہیں ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا جس کے تحت ہی وہ مستقبل

سبکدوش ایس آر ٹی سی ملازمین کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے گزشتہ2برسوں کے دوران سبکدوش ہوئے ملازمین نے سبکدوشی کے تحت حاصل مراعات کے مطالبے کو لیکر کل پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔ جمعرات کو بیسوں ایسے ملازمین جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اپریل2019سے جو بھی ملازمین ایس آر ٹی سی سے سبکدوش ہوئے، انہیں ریٹائرمنٹ کے تحت حاصل مراعات نہیں دیے گئے۔احتجاجی سبکدوش ملازمین نے کہا کہ نا ہی انکی ’’ رخصتی سے متعلق تنخواہ‘‘ اور گریجوٹی کو بھی تک واگزار نہیں کیا گیا۔احتجاجی سابق ملازمین میں شامل الطاف حسین مکایہ نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے سال گزشتہ کے دوران سی پی فنڈ جمع نہ کرنے کے نتیجے میں انکا سی پی فنڈ بھی واگزار نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سبکدوش ملازمین ہے اور انہیں سبکدوشی کے بعد پینشن کی سہولیات بھی حاصل نہیں ہے جبکہ آمدنی کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے۔احتجاجی مظاہرین نے کہا

جمعیت کے دیرینہ رکن کے انتقال اور کئی نو جوانوں کی غر قابی پر اظہار رنج و غم

 سرینگر//جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے جمعیت کے سر کردہ رکن اورمعروف تاجر شیخ عبدالعزیز آف بٹہ مالو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملت و جماعت کے حوالے سے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے وہ ذہین و فطین منتظم اور بیدار مغز رکن جمعیت تھے علماء و فضلا سیان کا تعلق مثالی تھا وہ سلفیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں بھی بہ انداز احسن اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ بیان میں ان کی جنت نشینی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی عطائیگی کی دعائیں کی گئیں۔ادھر آئے روزکئی نوجوانوں کی غرقابی کے بڑھتے واقعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث نے پالہ پورہ کے دو نوجوانوںزاہد فاروق راتھر اور راشد احمد خان کے والدین اور دوسرے غرقاب ہونے والے عزیزوں کے لواحقین کے ساتھ کامل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان نوجوانوں

کرغستان میں 100سے زائد کشمیری طلاب درماندہ

سرینگر//کرغستان میں درماندہ طلاب کے والدین نے سرینگر میں بدھ کو وحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا۔وسط ایشائی ملک کرغستان میں درماندہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے100سے زائد طلاب واپسی کے انتظار میں ہیں۔کرغستان کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم درماندہ کشمیری طلاب کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ واپسی کے معاملے پر ناامید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ8جولائی کو کرغستان میں درماندہ شہریوں کی واپسی کیلئے وندھے مشن کے تحت اڑان کا شیڈول مرتب کیا گیا تھا،تاہم اس میں انکے بچوں کو جگہ نہیں ملی،جس کے نتیجے میں طلاب کے رشتہ دار سخت تذبذب میں مبتلا ہوگئے۔ پریس کالونی میں طلاب کے والدین نے احتجاج کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید تھے کہ انکے بچے دیر سے ہی ،مگر گھروں کو لوٹیںگے تاہم اب کسی بھی پرواز کا شیڈول نہیں ہے،جس کی وجہ سے وہ ناامید ہوگئے ہیں۔بانڈی پورہ کے شادی پورہ سے

زیرو برج پر چبوتروں کی توڑ پھوڑ

سرینگر//شہر سرینگر کے راج باغ اور ریڈیو کشمیر کے نزدیک دریائے جہلم پر زیرو برج پردل کو موہ لینے والی ایک خاص قسم کی لکڑی پر نقشہ نگاری کر کے یہاں موجودتین ہٹوں(چبوتروں) کو حالیہ لاک ڈون کے دوران بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے،جس میں ان کمروں کے پنجرے والی کھڑکیوں کی توڑ پھوڑ،دروازوں کو باہر نکالا گیااوراس طرح اس پل پر بنے ان چبوتروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔یہاں موجود چند لوگوں نے بتایا وہ پل پر شوق سے بیٹھنے کے لئے آتے ہیں، تاہم اب کی بار وہ تین ماہ کے بعد آئے ہیںاور وہ یہ دیکھ کر دھنگ رہ گئے کہ لکڑی سے بنے ان خوبصورت چبو تروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔لکڑی سے بنے ان خوبصورت کمروں کے دروازے ٹوٹ جانے کے بعد کتوں نے یہاں اپناقیام گاہ بنا لیا اور لوگ بھی غلاظت یہاں ہی ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کوئی اب بیٹھ بھی نہیں کر سکتا ہے۔فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا اس جگہ پر ہر موسم

میونسپل میئرکے انتخاب کا بِگُل بج گیا

سرینگر//سرینگر مونسپل کارپوریشن میں عدم اعتماد کی تحریک کے دوران میئر کے عہدے سے جنید عظیم متو کو ہٹانے کے بعد خالی کرسی کو پُر کرنے کیلئے14جولائی کو انتخابات عمل میں لا جارہے ہیں۔سرینگر مونسپل کارپوریشن نے میئر کے انتخابات کا بگل بجاتے ہوئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کی،جس کی رئو سے14جولائی کو میئر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ایس ایم سی سیکر یٹری کی جانب سے جاری کی گئی انتخابی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میونسپل کارپوریشن قانون مجریہ2000کے دفعہ 36کے مطابق  ’’جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ( بزنس طرز عمل ) نفاذ 2005 ضابطہ 6 کے کے تحت ایس ایم سی میئر کیلئے انتخابی نوٹیفیکیشن کے مطابق عمل میںلایا جائیگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کے فارم سیکریٹری سرینگر میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے 9 سے 10جولائی 2020 کوصبح11بجے اورشام4بجے تک حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغ

سماجی برائیوں کے خلاف مہم جاری، نوگام میں منشیات فروش اور 2قمار باز گرفتار

سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے نوگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ایس ایس پی سرینگر کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن نوگام کی پولیس پارٹی نے پہرو چوک کے نزدیک ایک شخص کو بیگ لیکر مشتبہ حالت میںپاکراسے رکنے کو کہا مگر پولیس کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے دبوچ کر اُس کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات سوپاسمو پارکزم 92 کپسول ، کوڈین 20 بوتلیں اور 300  گرام چرس بر آمدکرکے ضبط کی ۔منشیات فرو ش کی شناخت محمد الطاف شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن کانہامہ نوگام سرینگر کے بطورہوئی ہے ۔ پولیس اسٹیشن نوگام سرینگر اس کے خلاف کیس ایف آئی ار نمبر107/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔اسی دوران ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے برٹش اسکول نوگام میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2قمار بازوں کو گرفتار کیا اور داو پر لگائی گئی

مزید خبرں

 غرقاب ہوئے دوسرے نوجوان کی نعش بر آمد  نور باغ کی فضا ایک مرتبہ پھر سوگوار غلام نبی رینہ سرینگر//گاندربل کے کنگن علاقے میں اتوار کو نالہ سند ھ میں غرقاب ہوئے سرینگر کے دوسرے نوجوان کی نعش بدھ کو بر آمد کرلی گئی جس کے ساتھ ہی نور باغ میں ایک مرتبہ پھر صف ماتم بچھ گئی اور ماحول سوگوارہوا۔گاندربل کچہ پورہ کنگن میں سندھ نالہ میں نہانے کے دوران سرینگر کے دو نوجوان اتوار کو غرقآب ہو ئے تھے ۔ دونوں نوجوانوں کو غرقآبی کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی غوطہ خوروں نے لڑکوںکو دریائے سندھ سے نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا اور سوموار کی صبح ایک نوجوان کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ پولیس ،مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی انتھک کوششوں کے بعد بدھ کی صبح دوسرے نوجوان کی نعش بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سوموار کو زاہد فاروق نامی نوجوان کی لاش پرنگ کنگن سے برآمد کی گئی تھی اور بدھ ک

چھانہ پورہ، بمنہ اور پی سی ڈیپو ، آج اور کل بجلی بند رہے گی

سرینگر//8جولائی بروز بدھ چھانہ پورہ کے 11کے وی فیڈر3میں دن کے ڈیڑھ بجے سے سہ پہر ساڑھے 5بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔مذکورہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی مرمت کی جارہی ہے۔ اسی طرح 11کے وی 4اور 5فیڈرس چھانہ پورہ رسیونگ سٹیشن میں 9جولائی کو صبح 11بجے سے بعد دوپہر ایک بجے تک متعلقہ علاقوں میں بجلی سپلائی  بند رہے گی۔ نئے بجلی کے کھمبے لگانے کی وجہ سے 11کے وی فیڈر 1ریسونگ سٹیشن پی سی ڈیپو میں بھی 9جولائی کو صبح 11بجے سے دن کے ایک بجے تک بند رہے گی۔رسیونگ سٹیشن بمنہ سکنڈ کے فیڈر 2اور 5کے علاقوں میں 9جولائی کو ہی صبح 10بجے سے 12.30تک بند کی سپلائی بند رہے گی۔  

این وائی سی اسکیم کی عارضی ملازمین کی فریاد

سرینگر// این وائی سی اسکیم کے تحت کام کرنے والے عارضی ملازمین نے مستقلی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشاہرہ میں اضافہ کرنے کی مانگ کی ہے۔ سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این وائی سی ایمپلائز ایسو سی ایشن کے سینئر لیڈران ریاض احمد اور محسن گلزار نے کہا کہ این وائی سی کے تحت کام کرنے والے نوجوان ایک درجن سے زائد سرکاری محکموں میں کام کر رہے ہیں،جن میں محکمہ تعلیم،دیہی ترقی،صحت،سماجی بہبود، آر تی ائو،مال،کھیل کود اور دیگر محکمے بھی شامل ہیںاور انہیں صرف 2500روپے ماہانہ مشاہرہ ملتا ہے۔ ریاض احمد نے کہا کہ انکی مستقلی کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے جبکہ رہبر کھیل اور رہبر اسکیموں کے تحت جس طرح مستقلی ہوتی ہے،این وائی سی میں بھی اسی طرز پر کی جانی چاہے۔ انہوںنے کہا کہ این وائی سی کے وفد نے13فروری کو لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں درپیش

مہنگے داموں گوشت فروخت

سرینگر//مقررہ قیمتوں سے مہنگے نرخوں پر گوشت فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ہارون میں 2 قصابوں کوگرفتار کیا ہے۔پولیس تھانہ ہارون کے ایک بیان کے مطابق پولیس اور محکمہ امور صارفین کی مشترکہ کارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران دو قصابوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کیاگیا جن کی شناخت عبدالرشید میر ساکنہ ہارون اور محمد رمضان میر ساکنان ہارون کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبرات 54/20اور 55/20درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس نے تاجروں اور دکانداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ زائد قیمتوں،بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی حرکات سے باز رہے ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔علاقے کے مقامی لوگوں نے پولیس اور محکمہ امور صارفین کی کارروائی کی سراہنا کی۔

نالہ سندھ میں غرقآب نورباغ کے نوجوان کی تلاش جاری

کنگن//پالہ پورہ نورباغ سرینگر کے غرقآب ہوئے نوجوان کی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی ۔اتوار کوپالہ پورہ نورباغ سرینگر کے دو نوجوان کجپارہ کنگن میں نہانے کے دوران نالہ سندھ میں غرقآب ہوئے اور سوموار کو 18سالہ زاہد عمر کی لاش پرنگ کنگن کے مقام سے برآمد کی گئی تاہم 17 سالہ اشد احمد کی لاش منگل کو بھی برآمد نہیں ہوئی۔    مبارک گل کااظہار تعزیت    سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈراور سابق اسمبلی سپیکر مبارک گل نے نور آباد عیدگاہ کے 2نوجوانوں کے نالہ سندھ میں غرقآب ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور اس دلدوز سانحہ پر مرحومین کے والدین اور دیگر لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے والدین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔  

مزید خبرں

چندہ پورہ  میں4قِمار بازدھرلیاگیا    سرینگر //پولیس نے ہارون میں جوے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارکر 4جواریوں کوگرفتارکرکے دائو پر لگی رقم ضبط کی۔ پولیس نے پبلک گرائونڈ چندپورہ ہارون میں چھاپہ مارا اور جوا کھیلنے میں مصروف 4قمار بازوں کو پکڑ لیا اور 5060روپے اور تاش کے پتے برآمد کئے۔ اس سلسلہ میں پویس تھانہ ہارون میں ایف آئی آر زیر نمبر53/2020درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔    شالہ ٹینگ میں چرس برآمد  شہری گـرفـتـار   سرینگر//شالہ ٹینگ میں پولیس نے نشیلی ادویات برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر کی ہدایات پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پارمپورہ نے شالہ ٹینگ کے نزدیک ایک سیکوٹی زیر نمبرJK15-5187 کو روک لیا اور تلاشی لی۔ دوران تلاشی ممنوعہ نشیلی مادہ300گرام چرس بر آمدکر

سی ڈی ہسپتال میں شوپیاں کے طالب علم کی موت

 سرینگر// چسٹ اینڈ ڈیزیز ہسپتال درگجن میں شوپیا ن کے 24سالہ طالب علم ابرار ریاض کی موت پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے معالجین کو ابرار کی موت کیلئے مبینہ طور ذمہ دار ہونے کا الزام لگایاہے۔احتجاجی مظاہرین پیر کوپریس کالونی لالچوک میں جمع ہوئے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ جو بھی اس میں ملوث پایاجائے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مہلوک طالب علم کے لواحقین نے بتایا کہ ابرار ریاض حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اسے  صدر اسپتال سرینگر علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا تاہم حیرانگی کی بات یہ ہے کہ انہیں کورونا مثبت قرار دینے کے بعد سی ڈی اسپتال درگجن منتقل کیا گیا اور زخموں کا علاج کرنے کے بجائے انہیںکورونا کے علاج کیلئے منتقل کیا گیا ۔ انہو ں نے کہا کہ تعجب کی بات یہ بھی ہے کہ صورہ میڈیکل انسٹی

میرواعظ احمد اللہ شاہ کی خدمات زریں باب

 سرینگر//سرکردہ عالم دین اور انجمن نصرۃ الاسلام کے سابق صدر میر واعظ کشمیرمولانا احمداللہ شاہ کا90 واں یوم وصال نہایت عقید اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔بیان میں انجمن نے مولانا احمداللہ شاہ کی دینی، تبلیغی ،سماجی اور روحانی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدات ادا کرتے ہوئے انہیں ایک سچے عاشق رسول ﷺ متبع سنت اور شریعت و طریقت کے ایک پیشوا ہونے کے علاوہ انتہائی خلیق اور حسن اخلاق کا مجسمہ قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ مولانا احمداللہ شاہ نے اپنے دور میں اُس وقت کی ایک عظیم وبا یعنی پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ختم نبوت کیخلاف رچائی جارہی سازشوں کا نہ صرف پردہ چاک کیا بلکہ اس فتنے کیخلاف عوام میں ایک زور دار تحریک چلاکر کشمیری مسلمانوں کو کفر اور ارتداد کی آندھی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور تادم وفات اپنے منصبی فرائض اور ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتے رہ

ڈی جی پی جیل خانہ جات کا سینٹرل جیل سرینگر دورہ

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس جیلخانہ جات وی کے سنگھ نے سیکورٹی اِنتظامات اور جیل میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرل جیل سرینگر کا دورہ کیا۔ سینئر سپراِنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سرینگر تیج رام کٹوچ ، سی او82  بی آر کے سی آر پی ایف  بال کرشنا اور دیگر اَفسران اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی پی نے جیل کے تمام بیرکس ، ہسپتال ، قرنطین ، سی سی ٹی وی کنٹرول روم ، ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیت ، کچن اور دیگر حصوں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے انٹرویو روم ، تفریحی ہال ، جم ، بیکری شاپ ، نائی کی دکان اور جیل قیدی کالنگ سسٹم کی پیش رفت کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے جیل میں دستیاب کھانے ، رہائش اور طبی سہولیات سے متعلق قیدیوں سے بات چیت کی۔ اُنہیں میڈیکل آفیسر نے جیل میںکووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے احتیاطی اقدامات کے بارے میںجانکاری دی۔ ڈی جی نے عملے کو اِس ضمن میں جاری ک

دفعہ370کی تنسیخ کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں: اشوک کول

سرینگر// بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے  جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشنز)اشوک کول نے دفعہ370کی تنسیخ کو وادی میں سنگ بازی کے خاتمے اور فورسز و جنگجوئوںکے درمیان جھڑپوں کے مقامات پر شہری ہلاکتوں پر روک سے جوڑتے ہوئے کہا ’’ اگرسید علی گیلانی نے پہلے ہی علیحدگی پسند کو الوداع کیا ہوتا،تو وادی میں کشت و خون نہیں دیکھنا پڑتا‘۔بھارتیہ جن سنگھ، جو بعدازاں بی جے پی میں تبدیل ہوئی، کے بانی ڈاکٹر شیاماپرساد مکھر جی کے یوم پیدائش کے موقعہ پر بی جے پی کے سرینگر ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ370مستقل نہیں تھااور اس کی تنسیخ کے بعد لوگوں کو اس کے فائدے ملنے لگے،جن میں سنگبازی کے مکمل خاتمے کے علاوہ معرکہ آرائیوں میں شہری ہلاکتوں پر روک اور امن و قانون قائم رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی

خانقاہوں اور زیارت گاہوں کوکھولاجائے: اپنی پارٹی

سرینگر// اپنی پارٹی نے وادی کشمیر میں تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ عقیدت مند خانقاہوں اور زیارت گاہوں پر حاضری دے سکیں ۔ایک بیان میں اپنی پارٹی لیڈر عرفان نقیب نے کہا ہے کہ حکومت نے کویڈلاک ڈاؤن میں نرمی لانے کا عمل شروع کیا ہے، تو خاص طور سے سرینگر میں موجود خانقاہوں کو زائرین کے لئے دوبارہ کھول دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر لوگ کریانہ اسٹور، شاپنگ مالز اور دیگر تجارتی مراکز جاسکتے ہیں تو پھر کیوں مذہبی مقامات پر انہیں حاضری دینے سے روکا جارہاہے؟حکومت کو چاہئے کہ آہستہ آہستہ مذہبی مقامات کو دوبارہ سے عقیدتمندوں کیلئے کھولنے سے متعلق منصوبہ مرتب کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کو چاہئے کہ مقامی اوقاف کمیٹیوں کو ہدایات دی جائے کہ وہ کویڈ19رہنما خطوط کے تحت سبھی مذہبی مقامات میں داخلہ سے قبل سینی ٹائزیشن اور احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں، اِس سے عقیدتمندوں

مزید خبرں

ایڈوکیٹ جنرل کا لاء افسران کے ساتھ تبادلہ خیال  سرینگر//سرینگر میں دربار مؤ کے سلسلے میں دفاتر کھولنے کے موقعہ پر ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ نے لأ افسران ، اسسٹنٹنگ کونسلز اور ایڈوکیٹ جنرل کے دفتر کے دیگر ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ایڈوکیٹ جنرل نے شرکأ کے ساتھ اُن کے متعلقہ دفاتر میں کووِڈ۔19 سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر کے کام کاج سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا۔ اُنہوں نے عملے کی مانگوں کا بھی جائزہ لیا اور اُنہیںیقین دِلایا کہ اُن کے تمام مسائل اور مانگیں فوری طور پوری کی جائیں گی۔لأ اَفسران نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہائی کورٹ کی سری نگر شاخ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی اور مقدمات کی ورچول طریقۂ کار کے تحت شنوائی سے متعلق مختلف معاملات کو اُجاگر کیا۔    لیفٹیننٹ گورنر کا ڈاکٹر شاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت  سری نگر

پیرباغ میں نکاسیٌ آب کے سٹیشن کی جگہ تبدیل کرنے کی مانگ

سرینگر//پیر باغ علاقے کے لوگوں نے علاقے میں نکاسیٔ آب کے اسٹیشن کے مقام کو لیکر مخالفت کرتے ہوئے سرینگر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسٹیشن کی جگہ کو تبدیل کریں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ نکاسی آب کی سکت بہت کم تھی،اور وہ موثر طریقے سے علاقے میں نکاسی آب کو ٹھکانے لگانے کے قابل نہیں تھا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ نئے اسٹیشن کی تعمیر پر کافی تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ نیا اسٹیشن علاقے میں داخل ہونے کی جگہ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جو ان ضوابط کی خلاف ورزی ہے کہ اس طرح کے اسٹیشن علاقے کے عقب میں بنائے جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ جگہ اس پروجیکٹ کیلئے چھوٹی ہے،تاہم حکام نے اس پروجیکٹ کو اسی جگہ تعمیر کرنے کیلئے ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جس جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے وہ تکنیکی لحاظ سے معقول نہیں ہے،اور اس سے علاقے کی صورت بھی مسخ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا ک

تازہ ترین