تازہ ترین

انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کی کوشش میں :فاروق خان

 سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ خطے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر سطح پر انتھک کوششیں کر رہی ہے ۔ مشیر کل لفٹینٹ گورنر کی شکائتی سیل چرچ لین سرینگر میں ہفتہ وار عوامی شنوائی پروگرام کے دوران وفود اور افراد سے تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔ مشیر سے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے 114 وفود اور افراد ملے اور انہیں اپنی مانگیں اور مسائل پیش کئے ۔ سکمز جے وی سی کے پوسٹ اور انڈر گریجویٹ طلاب کے وفد نے سکمز اور جی ایم سی کالج میں تربیت دوبارہ شروع کرنے کی مانگ کی ۔ اسی طرح بٹہ مالو سرینگر اور راجوری سے آئے وفود نے سڑکوں پر میکڈم بچھانے کی مانگ کی ۔ وقف ملازمین کے ایک وفد نے ساتویں تنخواہ کمیشن کے واجبات اُن کے حق میں واگذار کرنے کی مانگ کی ۔ شوپیاں سے آئے وفد نے اُن کے علاقے میں کھیل میدان قائم کرنے کی مانگ کی ، بڈگام کے ایک وفد نے علاقے کی ندی

کورونا جانچ مہم میں تیز ی

 سرینگر//لال چوک کے تاریخی گھنٹہ گھرکے قریب واقع پبلک پارک میں ایک طبی تشخیصی ٹیم نے راہ گیروں کے کورونا ٹیسٹ کئے اور موقعے پر اس کا نتیجہ دیا ۔ہیلتھ کیئر ورکر (پی پی ای کٹ) پہن کر ’ریپیڈ انٹی جن ٹیسٹ کٹ ‘ ( آر اے ٹی ) کے ذریعے اس پار ک میں راہ گیروں کے کووڈ۔ 19ٹیسٹ کرتے ہوئے نظر آئے ۔جموں وکشمیر حکومت نے تیز رفتاری سے ٹیسٹنگ عمل کرنے کو منظوری دی ،جس کے تحت جگہ جگہ طبی تشخیصی ٹیمیں راہگیروں ،دکانداروں اور دیگر افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ کررہی ہیں تاکہ عالمگیر وبا کورو نا وائرس پر قابو پایا جاسکے ۔اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت تاریخی گھنٹہ گھرکے قریب واقع پبلک پارک میں طبی ٹیم راہگیروں اور پارک میں بیٹھے افراد کی کورونا ٹیسٹنگ کرتی ہوئی نظر آئی ۔کئی افراد نے اس سہولیت کا فائدہ اٹھایا اور موقعے پر ہی کورونا وائرس کی جانچ کرائی کہ آیا وہ کووڈ۔19مثبت ہیں یا نہیں ۔کئی راہگیروں

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف لائوڈا کی مہم

سرینگر// جھیل ڈل اور اس کے گرد و نواح میں غیر قانونی تعمیرات کو منہمدم کرنے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لائوڈا ) نے جمعرات کو باغ روپ سنگھ نائوپورہ،صدرہ بل اور کار پورہ علاقوں میں 4مکان جن میں دو یک منزلہ اور 2دو منزلہ تھے ،کے علاوہ ایک ہٹ اور دیگر ڈھانچوں کو مسمار کیا ۔یہ تعمیرات غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے تھے ۔لائوڈا کے بیان کے مطابق موجودہ کورونا صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کچھ خود غرض افراد قوانین کی خلاف ورزی کرکے تعمیرات کھڑا کررہے ہیں تاہم ان کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔لائوڈا کے ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور انہدامی کارروائی جاری رہے گی ۔لاوڈا نے ٹپرمالکان اور تعمیراتی میٹریل لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ڈل اور نگین جھیلوں اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بغیر

گنپت یار میں کشمیری پنڈتوں کی بھوک ہڑتال ختم

سرینگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر کی تحریری یقین دہانی کے بعد کشمیری پنڈت سنگھرش سمتی (کے پی ایس ایس) نے اپنے مطالبات کے حق میں کئی روز قبل شروع کی جانے والی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔بتادیں کہ کشمیری پنڈت سنگھرش سمتی کے اراکین گنیش مندر گنپت یار حبہ کدل میں اپنے مطالبات کو لے کر 20ستمبر سے بھوک ہڑتال پر تھے۔مطالبات میں تعلیم یافتہ کشمیری پنڈت بے روزگاروں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے بارے میں ہائی کورٹ اور وزارت امور داخلہ کے احکامات کی عمل آوری، کشمیر میں ہی رہائش پذیر 808 پنڈت گھرانوں کو ماہانہ مالی امداد کی فراہمی اور ہجرت نہ کرنے والے مستحق کشمیری پنڈتوں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔سمتی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ شام دیر گئے قریب ساڑھے 8بجے ضلع مجسٹریٹ سری نگر شاہد اقبال چوہدری ہمارے پاس گنپت یار حبہ کدل آئے اور ہمیں تحریری طور یقین دہانی کی ہمارے مطالب

فشریز گریجویٹوں کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// جموں و کشمیرفشریز گریجویٹس نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص کر نوکریوں کی فراہمی کے لئے احتجاج درج کیا۔احتجاجی 'ہمیں انصاف چاہئے' کے نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھی انصاف کی فراہمی کے لئے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجیوں نے بتایا کہ ہماری ریکروٹمنٹ نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ' ہم نے فشریز میںگریجویشن کی ہے تاہم ہماری ریکروٹمنٹ نہیں ہورہی ہے'۔احتجاجیوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ان کی طرف متوجہ ہو کر ان کے مستقبل کو ضائع ہونے سے بچائیں۔  

فن خطاطی کو زندہ رکھنے کی پہل

سرینگر// پائین شہر کے چنکرال محلہ حبہ کدل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان استاد فن خطاطی کو زندہ رکھنے کیلئے سرینگر میں قائم 'الف لرننگ اکیڈمی' میں فن خطاطی کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ فن خطاطی کی ان خصوصی کلاسز کے ذریعے جہاں اس آرٹ کے شوقین اپنے شوق کو پورا کر رہے ہیں وہیں آرٹ کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔الف لرننگ اکیڈمی میں بحیثیت چیف ٹرینر تعینات 29 سالہ انجینئر صالح النجاری طلبا کو عربی اور فارسی پڑھانے کے علاوہ فن خطاطی سیکھنے کے شوقیق طالب علموں کو یہ ہنر بھی سکھا رہے ہیں۔ صالح النجاری، جنہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے بیلچر آف میکنیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے، کا کہنا ہے کہ میرے اس ادارے سے درجنوں طلبا خطاطی کا فن سیکھ کر فارغ ہوچکے ہیں اور اس وقت بھی چالیس طلبا جن میں پیشہ ور لوگ بھی شامل ہیں، اس فن کے سیکھنے کے شوق کو پورا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکن

مزید خبرں

۔19طیاروں میں 2328مسافر سرینگر پہنچے سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 130 ویں دِن 2328مسافروں کو لے کر19 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,873گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں2,56,889مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اور اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔   ہفت چنار آتشزدگی پر اپنی پارٹی کا اظہارِ افسوس انتظامیہ سے متاثرین کی باز آبادکاری کی اپیل سرینگر//اپنی پارٹی ضلع صدر سرینگر اور سابق ممبر اسمبلی نور محمد شیخ نے ہفت چ

تازہ ترین