تازہ ترین

پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے نئی مشینری کی خریداری

سری نگر//کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت ایم کے دِویدی نے کل گورنمنٹ وولن ملز بمنہ کا دورہ کیا اور وہاں ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے جاری جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی) کے کاموں کا جائزہ لیا ۔اِس موقعہ پر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آئی سنجے ہنڈو نے کمشنر سیکرٹری کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ جے ٹی ایف آر پی کے تحت 2014 کے سیلاب کے دوران خراب ہونے والے مشینری کو تبدیل کرنے کے لئے نئی مشینری کی خریداری کی جارہی ہے اور اس پر ایک شو روم کم اِنٹرپرٹیشن تعمیر کیا جارہا ہے جس پر  11.74 کروڑروپے لاگت آئے گی۔کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت کو جانکاری دی ہے کہ نئی مشینری کی تنصیب سے یونٹ کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اِضافہ ہوگا اورمقامی طور پر تیار شدہ ایک لاکھ کلوگرام کچا اون معیاری ٹویڈ فیبرکس کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح سینکڑوں بھیڑ پالن لوگوں کو معاشی طور فائدہ پہنچے گا۔فیکٹری کے

کوڑاکرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی عدم دستیابی

سرینگر//گذشتہ کئی دنوں سے سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کوڑا کرکٹ نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں کے ڈھیر جمع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بدبوپھیل گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کی200گاڑیاں شہر سرینگر میں روزانہ کوڑا کرکٹ اٹھاکر اسے اچھن ڈمپنگسائٹ پر لے جاتی ہیں تاہم گذشتہ کئی دنوں سے 175گاڑیوں کو ایندھن نہیں ملا جس کی وجہ سے یہ گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں سے کوڑا کرکٹ نہ اٹھا سکیں ۔بتایا جاتا ہے کہ ایس ایم سی کے چیف اکاونٹس آفیسر گذشتہ ایک ماہ سے رخصت پر ہیں جس کی وجہ سے پیٹرول پمپ مالک کو رقومات کی ادائیگی نہیں ہوسکی جبکہ اسکے80لاکھ روپے واجب الادا ہیںاور پیٹرول پمپ مالک نے ایس ایم سی کی گاڑیوں کو ایندھن بھرنا بند کردیا ہے ۔شہر کے بیشتر علاقوں میں کوڑا کرکٹ نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پ

ناصر اسلم وانی بھوک ہڑتال پر بیٹھے پنڈت نوجوانوں سے ملاقی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے کل حبہ کدل جاکرگنپت یار مندر میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے کشمیری پنڈت سنگھرس سمیتی سے ملے اور اُن کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے ہڑتال پر بیٹھے پنڈت نوجوان سے کہا کہ میں نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہدایت پر آپ کیساتھ ملنے آیا ہوں ۔ انہوں نے نوجوانوں کو یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹر فاروق اُن جائز مطالبات ہر سطح پر اُجاگر کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پیکیج کے تحت مہاجرین کی 2000اسامیاں پُر کرنی ہے اور احتجاجی نوجوان اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ اُن پنڈت کنبوں کیلئے 500اسامیاں مخصوص رکھی جائیں جنہوں نے کشمیر سے ہجرت نہیں کی۔ ناصر اسلم وانی نے کہا کہ احتجاج پر بیٹھے ان نوجوانوں کے مطالبات جائز ہیں اور نیشنل کانفرنس ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ انتظامیہ کے رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این سی صوبائی صدر نے

پلس 2 کی سطح بائیو ریسورس مضمون متعارف کرانے کی تجویز

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے بائیو ریسورس شعبہ کے فیکلٹی ممبران اورطلباء کے ایک وفد پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کے ساتھ ملاقی ہوا اور انہیں بائیو ریسورس مضمون کوپلس ٹوسطح پرمتعارف کرانے کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی ۔وفد کی قیادت کشمیر یونیورسٹی بائیو ریسورس شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر منظور احمد میر کررہے تھے ۔اس موقعہ پر بائیو ریسوس کے کورس ،نصاب ،دائر ہ کاراور دیگر معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیوریسورس میں بہت زیادہ گنجائش ہے اورمحکمہ اسکول ایجوکیشن میں بائیو ریسورس کو +2 سطح پر ایک الگ مضمون کے طور پر متعارف کرنے کے لئے تمام امکانات تلاش کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر سامون نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ نئی ایجوکیشن پالیسی 2020 کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم میں ہنر پر مبنی کورسز کی ضرورت سے متعلق ویبنار ک

ہیلتھ سنٹر کھنموہ میں طبی عملے کی کمی، لوگوں کا ہسپتال کو دن رات کھلا رکھنے کا مطالبہ

سرینگر //سرینگر کے مضافات میں واقع کھنموہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں طبی عملے کی کمی کے نتیجے میں بیماروں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائمری ہیلتھ مرکز میں طبی و نیم طبی عملہ کو مکمل طور تعینات نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں علاقے کی وسیع بادی کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں اکثر مریضوں کو سرینگر یا وادی کے دوسرے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق اسپتال میں کچھ مشینیں فراہم کی گئی ہیں تاہم انہیں چلانے کیلئے کوئی ماہر موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرکز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنا چاہئے تاکہ لوگوں کو علاج و معالجہ کی بروت سہولت میسر ہوسکے۔ (کے این ٹی)  

مزید خبرں

 حکیم باغ راولپورہ اور کنگہ بگ حیدر پورہ میں  غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچے منہدم  سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کل حکیم باغ راولپورہ اور کنگہ بگ حیدر پورہ میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔ایس ایم سی کے انفورسمنٹ آفیسر اور وراڈ آفیسر کی نگرانی میں ہوئی اس انہدامی مہم کے دوران لوگوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی تعمیر کام کیلئے ایس ایم سی سے باضابطہ طور اجازت حاصل کریں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس ایم سی کی انہدامی مہم جاری رہے گی۔      ۔19طیاروں میں 2169مسافر سرینگر وارد سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 124 ویں دِن  2169مسافروں کو لے کر19 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر