تازہ ترین

بوٹہ شاہ محلہ لالبازار کا نام تبدیل

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں بوٹہ شاہ محلہ لالبازارکا نام تبدیل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کی گئی ۔  بوٹہ شاہ محلہ کا نام تبدیل کرکے پیر شفیع چوک رکھا گیا ہے ۔ پیر شفیع ایک سیاسی شخصیت تھیں جنہیں 1991میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ پیر شفیع نیشنل کانفرنس سے وابستہ تھے اور اُس وقت ایم ایل  اے جڈی بل تھے ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید علاقوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے ۔یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ حال ہی میں مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں بھارت کی آزادی کی75ویں سال مکمل ہونے کے نتیجے میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران مرکز نے یوٹی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ 75ایسی شخصیات کا انتخاب کرکے 75جگہوں کے نام تبدیل کرکے ان

شہر سرینگر کی بیشتر آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچار:ساگر

سرینگر //شہرسرینگر کی بیشتر آبادی زبردست مشکلات سے دوچار ہے۔ گذشتہ برسوں سے جاری غیر یقینیت اور بے چینی سے شہری آبادی سب سے زیادہ متاثرہوئی ہے ۔ بے روزگاری اور کساد بازی نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ لوگوں کو روز مرہ کی ضروریاتِ زندگی میسر نہیں۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پرآئے مختلف وفود، تاجر و دستکاری انجمنوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ساگر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت ’’سب کچھ ٹھیک ہے‘‘ کی پالیسی جاری ہے جبکہ زمینی سطح پر اس غفلت شعاری کے زبردست منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل و مشکلات، بے روزگاری، لوگوں کی اقتصادی بحالی، نوجوانوں میں پائی جارہی صورتحالی کو ان دیکھا کیا جارہا ہے۔ ساگر نے کہا کہ شہر سرینگر کے لوگ اس وقت مشکل ترین دور سے گذر رہے ہیں۔ ح