گھروں کی دہلیز پر لوگوں کے مسائل کا ازالہ | یوم بلاک کے موقعہ پر مشیر فاروق خان کا قمر واری کے پنزی نارہ علاقے کا دورہ

سرینگر//جن ابھیان اور بیک ٹو ولیج پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد دیہیعلاقوں میں رہنے والے لوگوں کو عوامی خدمات کی فراہمی کے حقوق سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے ۔ اس کا اظہارلفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل ضلع سرینگر کے قمر واری بلاک کے پنجی نارہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوران کیا ۔ مشیر خان یومِ بلاک کے موقعہ پر بلاک کا دورہ کر رہے تھے ۔ انہوں نے جاری جن ابھیان کا موقعہ پر جائیزہ لینے کیلئے بلاک کا دورہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی سرینگر ، اے سی ڈی سی دیہی ترقی ، چئیر مین بی ڈی سی قمر واری اور سرپنچ پنجی نارہ تھے۔ مشیر کو بلاک میں مختلف سکیموں اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ فاروق خان نے بیک ٹو ولیج مرحلہ اول و دوم کے تحت منظور شدہ التوا میں پڑے کاموں سے متعلق تفصیل حاصل کی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ گذشت

دہائیوں قبل نصب کئے گئے بجلی کھمبے بوسیدہ | پائین شہر کے بیشتر علاقوں میںحادثات پیش آنے کا احتمال

سرینگر//پائین شہرکے بیشتر علاقوں میں 3دہائیوں قبل نصب کئے گئے بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیں جبکہ ان پر لٹکتی ہوئی ترسیلی لائنیں کسی بھی وقت گرنے کا امکان رہتا ہے اور اگر کبھی کوئی کھمبایا ڈھیلی ہوچکی ترسیلی لائین گرگئی تو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پائین شہر کے درجنوں علاقہ جات میں ابھی تک تین دہائیوں قبل نصب کئے گئے بجلی کے کھمبے اور درجنوں ڈھیلی ہوچکی ترسیلی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکے ہیں۔ حول، سازگری پورہ،عالمگیری بازار، ویژ رناگ،نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میںنصب لکڑی کے سینکڑوں کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیں ۔حول کے مقامی شہریوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہم نے کئی مرتبہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے رجوع کیا کہ ان بوسیدہ ہوچکے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی ترسیلی تاروں کو بدل دیا جائے لیکن سالوں گزر جانے کے باوجود بجلی کا

کورونا جانچ مہم جاری | شیخ باغ میں جنگلات ملازمین کے نمونے حاصل

سرینگر //شہر سرینگر میں گذشتہ کئی دنوں سے کورونا کی روکتھام کیلئے جاری ٹیسٹنگ مہم کے بیچ ضلع انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی طرف سے کل شیخ باغ لال چوک میں محکمہ جنگلات کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی۔ شہر میں قائم مختلف سرکاری محکمہ جات میں کام کرنے والے ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں بدھ کوشیخ باغ لال چوک میں محکمہ جنگلات کے 538ملازمین کی تشخیص کی گئی جن میں سے 17ملازمین کاکروناٹیسٹ مثبت آیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات میں کام کرنے والے 521افراد کے نمونوں کی رپورٹیں منفی آئیں۔   

مزید خبریں

۔ 17ستمبر کوعوامی شکایات کی شنوائی کریں گے   سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرفاروق احمد خان 17ستمبر (جمعرات) کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گریوینس سیل چرچ لین سر ی نگر میں عوامی دربار منعقد کریں گے۔عوامی وفود اور اَفراد جو اَپنی شکایات یا مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانے کے خواہشمند ہوں ،وہ  مقرر مقام ، وقت ا ور تاریخ پر مشیر سے مل سکتے ہیں۔ملاقات کے لئے آنے والوں سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ جگہ کا دورہ کرنے کے دوران  کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام صحت رہنما خطوط اور پروٹو کال پر سختی سے کار بند رہیں اور وفود تین اَفراد سے زیادہ پر مشتمل نہیں ہونی چاہیئے۔       12پروازوں میں 2254سرینگر وارد   سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے115ویں دِن 2254مسافروں کو لے کر12 پروازیں کل سری نگر

تازہ ترین