مشیر شرما کا سرینگر میں عوامی دربار

 سرینگر //لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کل چرچ لین سرینگر کی شکائتی سیل میں درجنوں وفود و افراد سے ملے اور اُن کی مشکلات اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے وفود و افراد نے مشیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کر کے اُن کے فوری حل کیلئے اُن کی مداخلت طلب کی ۔ جو وفود مشیر سے ملے انہوں نے باغبانی شعبہ کی ترقی ، نوجوانوں اور خواہشمند صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی بالخصوص سی اے سٹوروں کے قیام میں درپیش مسائل ، 10+2 اور کالج لیکچرروں کی ملازمتوں کو برقرار رکھنے ، مالی امداد کی فراہمی سے محروم سکولوں کو درپیش مسائل سے مشیر کو آگاہ کیا گیا ۔ سیلف ہیلپ گروپ انجینئر ایسوسی ایشن نے جی اے ڈی کی جانب سے حال ہی میں جاری کئے گئے حکمنامے میں ترمیم طلب کی ، کشمیر ٹریڈرز اور مینوفیکچرز فیڈریشن نے انہیں ہوئے نقصانات کیلئے معاوضہ طلب کیا تا کہ وہ اپنی تجارتی

بی ایس این ایل کا مرکزی دفتر پھر کھل گیا

سری نگر// سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کا یہاں ایکسچینج روڈ پر واقع مرکزی دفتر پیر کو ایک ہفتے کے بعد دو بارہ کھول دیا گیا۔یہ دفتر کچھ ملازموں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 7 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی یہ دفتر کچھ ملازموں کا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔پیر کے روز صارفین کی بڑی تعداد کو دفتر کے باہر اپنے مختلف امور کی انجام دہی کے لئے جمع دیکھا گیا۔محمد یوسف نامی ایک صارف نے بتایا کہ مرکزی دفتر بند رہنے کی وجہ سے صارفین کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ہم قریب ہر روز یہاں آتے تھے لیکن دفتر بند پاکر مایوس ہی گھر واپس لوٹتے تھے۔موصوف نے کہا کہ دفتر کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکار گیٹ سے ہی ہمیں واپس بھیجتے تھے۔تاہم اس دوران ایک پرائیویٹ ایجنٹ دفتر کچھ دوری پر بی ایس این ایل کے سم کارڈس فروخت کر رہا تھا او

۔4جی انٹرنیٹ پر پابندی اور یچوری کے خلاف فرد جرم

سرینگر// سی پی آئی ایم نے جموں کشمیر میں4 جی انٹرنیٹ پر مسلسل بندشوں،بے روزگار ی میں اضافے اور پارٹی کے مرکزی لیڈرسیتا رام یچوری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ سرینگر کی پریس کالونی میں پیر کو سی پی آئی ایم کے بیسوں کارکن جمع ہوئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاج کرنے لگے۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینئر اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرین نے سیتا رام یچوری کے خلاف مبینہ بے بنیاد کیس درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فرد جرم میں یچوری کا نام حذف کیا جائے۔اس موقعہ پر انہوں نے جموں کشمیر میں4جی انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی  پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل بندشوں کو بدقسمتی سے تعبیر کیا۔عبدراشید نامی ایک کارکن نے کہا کہ انٹرنیٹ کی تیز رفتاری کو مسلسل معطل رکھنے سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہواجبکہ کئی نوجوانوں کو اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑا۔اس موقعہ

محکمہ فوڈ سیفٹی کا بازاروں کا معائنہ

 سرینگر// شہر سرینگر میں صارفین کو فراہم کئے جانے دودھ کے معیار کی جانچ کی مہم کے دوران محکمہ فوڈ سیفٹی نے بازاروں سے دودھ کے 80نمونے حاصل کئے جبکہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین کی بدولت10کوئنٹل ملاوٹی دودھ کوموقعہ پر ہی ضائع کیا گیا ۔کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن شکیل الرحمان کی ہدایت پر محکمہ کی ایک ٹیم نے کل شہر سرینگر کے مختلف مقامات پر دودھ کے جانچ کی مہم چلائی جس دوران دودھ کے 80نمونے حاصل کئے جبکہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین کی بدولت10کوئنٹل ملاوٹی دودھ کوموقعہ پر ہی ضائع کیا گیاجبکہ دودھ کیلئے استعمال میں لائے جانے والے غیر معیاری کنٹینروںکو تباہ کیا گیا ۔مہم کے دوران شہر میں تازہ دودھ لانے والے ددودھ فروشوں کو حفظان صحت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔ان افراد سے کہا کیا کہ وہ معیاری کنٹینروں کا استعمال کریں ۔محکمہ نے ان افراد کو ہدایت دی کہ وہ تازہ دودھ کی فراہمی کے عم

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ایچ ایم ٹی میں احتجاج

سرینگر//فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کی طرف سے پیغمبر اسلام ؐکی شان میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے خلاف سوموار کوایچ ایم ٹی میں درجنوں لوگوں نے کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں کی اکثریت سیاہ لباس میں ملبوس تھی اور فضا 'لبیک یا رسول اللہ' کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ احتجاجی چارلی ایبڈو جریدے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے کہا: 'ہم فرانسیسی جریدے میں شائع توہین آمیز خاکوں کے خلاف بر سر احتجاج ہیں تاکہ اظہار عقیدت کیا جائے اور گستاخ رسولؐ کے خلاف نفرت کا اظہار کیا جا سکے یہی ہمارے ایمان کی بنیاد ہے'۔موصوف نے کہا کہ مسلمانوں کو آپسی نجی اختلافات کو نظر انداز کر کے اپنے اصلی دشمن کے خلاف صف آرا ہونا چاہئے۔شبیر حسین نامی ایک احتجاجی نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کی توہین کرنے والے میگزین پر پابندی عائد ہونی چاہئے

خانیار آستان عالیہ میں نقب زنی

 سرینگر//زیارت حضرت پیردستگیرؒ خانیار میں نقب زنی کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ پولیس کی حفاظت اور وقف بورڈ عملہ تعینات ہونے کے باوجود بھی اس قسم کی واردات رونما ہونا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا پتہ لگایا جانا چاہئے کہ زیارت گاہ کی حفاظت پر مامور تعینات عملہ وہاں موجود کیوں نہیں تھا؟ ساگر نے کہا کہ زیارت گاہوں میں چوری کی وارداتوں میں روز بہ روز ہورہے اضافے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھانے چاہئیں اور ماضی میں ہوئی ایسی وارداتوں کی تحقیقات کی جائے۔ این سی جنرل سکریٹری نے کہا کہ خانیار شریف میں ہوئی نقب زنی کی وارادت کے حقائق کو عوام کے سامنے

مزید خبرں

انجمن اوقاف جامع اورانجمن علمائے احناف کا میر واعظ خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اوقاف کے نظر بند رکھے گئے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق ، مولوی منظور اور مولوی شفاعت کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  میرواعظ کی شفیق اور رفیق نانی صاحبہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔انجمن اوقاف نے بارگاہ خداوندی میں دعا کی ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے نیک سیرت اور میرواعظ خاندان کی بزرگ ترین خاتون کی بال بال مغفرت کرکے جنت الفردوس عطا کرے اور میرواعظ سمیت خاندان کے تمام ارکان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انجمن علمائے احناف کے سرپرست مولانا اخضر حسین نے بھی اپنے بیان میں میر واعظ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔      ایس ایم سی کے سابق وارڈ آفیسر مشتاق احمد میرفوت سرینگر// سرینگر میون

تازہ ترین