سنڈے مارکیٹ ہنوزسنسان | منسلک افراد کا پیٹ پالنے کیلئے نیا کام ڈھونڈ نے پر مجبور

سرینگر//کووڈ19 لاک ڈاون کے بعد اگرچہ وادی میں مشروط کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں  تاہم سنڈ ے مارکیٹ گذشتہ چھ ماہ سے مسلسل بند ہے اور گزشتہ 20 برسوں میں سنڈے مارکیٹ بند رہنے کا یہ سب سے طویل وقفہ ہے۔ سنڈے مارکیٹ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں اس مارکیٹ سے جڑے ہزاروں افراد سخت پریشان ہیں اور حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کا پیٹ پالنے کیلئے وہ اب دوسرا کام ڈھونڈ نے پر مجبور ہو گئے ۔اتوار کو سجنے والا بازار وادی کا سب سے بڑا مارکیٹ ہے جس میں ہزاروں کی تعدادمیں چھاپڑیاں اور ریڈے لگائے جاتے ہیں اور اس سنڈے مارکیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آکر مختلف اشیاء کی خریداری کرتے تھے ،تاہم کووڈ 19کی وجہ سے وادی میں لاک ڈاون کے بعد اگرچہ تمام کاروباری سرگرمیاں شرائط کی بنیاد پر بحال ہوئی ہیں ،تاہم سنڈے مارکیٹ بند پڑ ا ہے جس کے نتیجے

حول چوک سے عیدگاہ تک رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر//حول سے سازگری پورہ عید گاہ دو کلومیٹر مسافت والی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے جس کے سبب عبور و مرور میں کافی مشکلات درپیش آرہی ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق حول میں موجود فردوس سنیما سے عید گاہ تک دو کلومیٹر مسافت والی رابطہ سڑک پر 3 سال سے زائد عرصے سے نہ ہی میگڈم ڈالا گیا ہے اور نہ ہی سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈوں کو بھرنے کے حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔محمد اسحاق بٹ نامی شہری کے مطابق کئی بار حکام کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن اس رابطہ سڑک پر سالوں سے میکڈیم نہیں بچھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھڈوں کی وجہ سے سڑک اس سڑک پر حادثات رونما ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

جواہر نگر میں یتیم فائونڈیشن کا اجلاس منعقد | رضاکاروں کو مشن آگے بڑھانے کی تلقین

سرینگر//یتیم فائونڈیشن نے رضاکاروںپر زور دیا ہے کہ وہ فائونڈیشن کے مشن کو آگے بڑھائیں اور ضرورت مندوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ مرکزی دفتر ’بیت الہلال‘ جواہر نگر میں ضلعی نمائندوں اور پروگرام ایگزیکٹیو کاماہانہ اجلاس چیئرمین محمد احسان راتھر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فاونڈیشن سے وابستہ تمام رضاکاروں میں ہم آہنگی پر توجہ دینے پر زور دیاگیاکہ یتیموں ، بیواؤں اور بے سہارا افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے عظیم انسانی مقصد کیلئے اتحاد ، لگن ، دیانت اور عاجزی کے ساتھ کام کریں۔ احسان راتھر نے رضاکاروں سے کہا کہ وہ یتیم فائونڈیشن کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے سچائی ، انصاف پسندی اور شفافیت کے راستہ پر چلیں اور عوامی مالی وسائل پر چلنے والے اداروں کا تحفظ کریں۔ اجلاس میں تمام ضلعی نمائندوں اور پروگرام ایگزیکٹو نے اپنے اپنے اضلاع میں کی جانے والی سرگرمیوں اور پروگ

خانیار آستان عالیہ کو بھی نقب زنوں نے نہیں بخشاء | دوران شب سیف توڑ کر نقدی رقم اُڑالی

سرینگر//شہر سرینگر کے خانیار میں واقع حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ سے منسوب آستان عالیہ میں چوروں نے دوران شب نقب لگاکر اس سے نقدی رقم اُڑالی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے چور کی تصویر شائع کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چور کی شناخت کرنے کی کوشش کریں ۔ شہر سرینگر کے پائین شہر کے خانیار علاقے میں واقع آستان عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی سیف کو دوران شب توڑ کر اس سے نقدی رقم اُڑالی ۔ پولیس کو اتوار کی صبح آستان عالیہ دستگیر صاحب ؒ کی انتظامیہ سے اطلاع ملی کہ چوروںنے دوران شب آستان کی سیف توڑ کر نقدی رقم اُڑالی ہے ۔ اس دوران پولیس نے چھان بین شروع کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے چوری کی واردات کے وقت کی سی سی ٹی وی فٹیج سے چور کی تصویر شائع کی ہے ۔ پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چور کی شناخت کرنے کی کوشش کرکے پولیس کو چوری کی واردات کے معاملے کو ح

لاپتہ اسکالر کی بازیابی ، اہل خانہ کا پھر احتجاج | سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ ، پولیس سربراہ سے مداخلت کی اپیل

سرینگر//بمنہ سرینگر کے لاپتہ اسکالر کے اہل خانہ نے ایک مرتبہ پھر سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ بمنہ سرینگر کے لاپتہ اسکالر ہلال احمد ڈار کے اہل خانہ نے ایک مرتبہ پھر پریس کالونی سرینگر میں ایک مرتبہ پھر احتجاج کیا جس دوران انہوںنے مطالبہ کیا کہ لاپتہ اسکالر کے معاملے میں سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلال گاندربل کے نارا ناگ علاقے میں ٹریکنگ پر گیا تھا  جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا ۔جس کے بعد اگر چہ انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی تاہم اُس کے حوالے سے کوئی بھی خبر موصول نہیں ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلال احمد نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ افراد خانہ نے بتایا کہ ابھی تک ہلال کے حوالے سے کوئی جانکاری نہیں ملی ہے کہ وہ کہاں ہے ،اور نہ ہی انہیں اس بارے میں یقین ہے کہ ہلا

میر واعظ عمر فاروق کی نانی کا انتقال | متعدد تنظیموں کا اظہار افسوس

  سرینگر //میر واعظ عمر فاروق کی نالی کے انتقال پرحریت کانفرنس سمیت دیگر تنظیموں نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے میرواعظ عمر فاروق کی نانی جو مرحوم مولوی محمد فاروق کی چاچی اور خوش دامن بھی تھیں کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو حریت کانفرنس کی جملہ قیادت اور عوام کی جانب سے زبردست خراج عقیدت ادا کیا ہے۔جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے ایک ہنگامی اور ماتمی اجلاس میں میرواعظ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ ادھر تجارتی انجمن بیوپار منڈل مہاراج گنج نے ایک تعزیتی اجلاس خورشید احمد دلال کی صدارت میں منعقد کیاجس میں انہوں نے میر واعظ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوںخصوصاً میرواعظ خاندان و مولوی خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مرحومہ نہ صرف ایک نیک خاتون تھیں بلکہ ان کاموجودہ میرواع

تازہ ترین