ضلع سرینگر کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹائزیشن

 سرینگر// ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری کل ریونیو ٹریننگ انسٹی چیوٹ بمنہ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ضلع سرینگر کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ریجنل ڈائریکٹر  سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ، محمد قاسم وانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید احمد شاہ ، اسسٹٹ کمشنر ریونیو رو ف الرحمن ، ایگزیکٹو انجینئرز پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع سری نگر نے جون 2020 میں تمام 137 ریونیو حلقوں میں سے صد فیصد جمابندیوں کی تازہ کاری مکمل کیہیجن میں سے بیشتر 40سے60 سالوں کے بعد اپ ڈیٹ ہوئے۔ریونیو دستاویزات کی سکینگ اور کوالٹی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور اس عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے اضافی عملہ تعیناتکیا گیاہے۔ضلع انتظامیہ سرینگر نے معیار کی جانچ اور ڈیجیٹلائزیشن ٹیموں کے لئے اضافی جگہ فراہم کرنے کے لئے بمنہ میں پہلے سے پری ف

محکمہ جل شکتی ملازمین کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر// محکمہ جل شکتی میںکے عارضی و مستقل ملازمین نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ واٹر ورکس ڈویژن آلسٹینگ میں ملازمین کو اعلیٰ افسران ہراساں کر رہے ہیں۔ محکمہ کے لالچوک دفتر میںملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے بینئر اور پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے۔ کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد احمد پرے نے اس موقعہ پر الزام عائد کیا کہ فلٹریشن پلانٹ آلسٹینگ میں ملازمین کو نت نئے حربوں سے ستایا جا رہا ہے،جس کو ملازمین برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا ’’ ایک افسر کو انتظامی منظوری کے بغیر وہاں پر صرف2ماہ کیلئے تعینات کیا گیا،تاہم  انہوں نے اثر رسوخ کا استعمال کرکے وہیں پر پیر جما دئیے،اور اب وہ وہاں پر ملازمین کو عتاب کا نشانہ بنا رہے ہیں‘‘۔سجاد احمد پرے نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ کے افسران اور ملازمین ایسو سی

وومنز کالج طالبات کا پریس کالونی میں احتجاج

   سرینگر//فیس میں رعایت کے مطالبہ کو لیکر گورئمنٹ وومنز کالج ایم اے روڈسرینگر میں زیر تعلیم طالبات نے سنیچر کوپریس کالونی احتجاج کیا ۔فیس میں کمی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کررہی طالبات نے کہا کہ  حکومت اور انتظامیہ کو چاہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں لاک ڈائون کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی فیس معاف کی جائے۔ سائمہ نامی ایک طالبہ نے کہا’’ ہمارے والدین نے لاک ڈائون کے ان 6ماہ کے دوران کوئی کام نہیں کیااب وہ ہماری فیس کہاں سے لائیں گے‘‘۔ انہوںنے کہا کہ اگر گجرات کی حکومت طلاب کی فیس کو معاف کرسکتی ہے تو جموں کشمیر کی حکومت ایسا کیوں نہیں کرسکتی؟ ایک طالبہ نے بتایا کہ ان کا والد دن بھر مزدوری کرتا تھاتاہم مارچ مہینے سے وہ گھر میں بے کار بیٹھا ہے اور اب گھر کے خرچہ اٹھانا نا ممکن بن گیا ہے تو میری فیس کس طرح سے ادا کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ک

حبک میں منشیات فروش نشیلی ادویات سمیت گرفتار

 سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔اسکے قبضے سے نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس نے پاورگرڈ اسٹیشن حبک کے نزدیک ایک سکوٹی کو روک کر تلاشی لی جس دوران سکوٹی سوار کے قبضے سے 43 بوتلیں کوڈین ضبط کر لی گئیں۔ پولیس نے منشیات فروش فیروز احمد کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 145/2020 پولیس اسٹیشن نگین میں درج کیا ۔  

شہر میں تاجروں و دکانداروں کے کورونا ٹیسٹ انتظامیہ کی مثبت پہل

سرینگر//انتظامیہ کی جانب سے بازاروں میں دکاناداروں اور تاجروں کاکویڈ ٹیسٹ کرنے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا کہ اس پہل سے دکانداروں اور صارفین میں احساس تحفظ پیدا ہوگا۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ4روز سے انتظامیہ نے جنگی بنیادوں پر بازاروں،تجارتی مراکز،شاپنگ مالوں اور دیگر کاروباری مقامات پر کویڈ کے حوالے سے ٹیسٹ کرنے کی جامع مہم شروع کی ہے،اس کے مثبت اور دور رس نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اس پہل سے خریداروں اور دکانداروں و تاجروں میں احساس تحفظ پیدا ہوگااور یہ کاروبار کیلئے بھی منافع بخش ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی انتظامیہ متبادل دنوں میں دکانات اور کاروباری اداروں کو کھولنے کی پالیسی پر پھر سے نظر ثانی کرے گی،تاکہ گزشتہ6 ماہ سے کاروباری حلقے کو جو نقصان ہوا ہے،اس سے تاجر باہر آسکیں۔ان کا کہنا تھا ک

مزید خبرں

شکایات کا ازالہ  شرما کا عوامی دربارسوموار کو سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما14 ستمبر (سوموار)کو دِن ایک بجے سے3بجے تک لیفٹیننٹ گورنرس گریوینس سیل ، چرچ لین سری نگر میں عوامی دربار منعقد کریں گے ۔ عوامی وفود اور اَفراد جو اَپنی شکایات یا مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانے کے خواہشمند ہوں ،لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ساتھ مقررہ وقت و تاریخ پر ملنے کے لئے قبل اَز وقت رابطہ کریں۔ اِس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر سے ملنے کے لئے اس فون نمبر 9622749350 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ملاقات کے خواہشمند اَفراد اور وفود سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ۔19کے پیش نظرصحت کے تمام رہنما خطوط اور پروٹوکال پر عمل کریں۔   اے ای ای شیخ باغ جنید احمد میر کا تبادلہ  تاجروں اور عام شہریوں نے کام کو تسلی بخش قرار دیا  سرینگر //محکمہ پی ڈی ڈی کے اسٹنٹ ای

تازہ ترین