تازہ ترین

پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے نئی مشینری کی خریداری

سری نگر//کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت ایم کے دِویدی نے کل گورنمنٹ وولن ملز بمنہ کا دورہ کیا اور وہاں ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے جاری جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی) کے کاموں کا جائزہ لیا ۔اِس موقعہ پر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آئی سنجے ہنڈو نے کمشنر سیکرٹری کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ جے ٹی ایف آر پی کے تحت 2014 کے سیلاب کے دوران خراب ہونے والے مشینری کو تبدیل کرنے کے لئے نئی مشینری کی خریداری کی جارہی ہے اور اس پر ایک شو روم کم اِنٹرپرٹیشن تعمیر کیا جارہا ہے جس پر  11.74 کروڑروپے لاگت آئے گی۔کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت کو جانکاری دی ہے کہ نئی مشینری کی تنصیب سے یونٹ کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اِضافہ ہوگا اورمقامی طور پر تیار شدہ ایک لاکھ کلوگرام کچا اون معیاری ٹویڈ فیبرکس کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح سینکڑوں بھیڑ پالن لوگوں کو معاشی طور فائدہ پہنچے گا۔فیکٹری کے

ناصر اسلم وانی بھوک ہڑتال پر بیٹھے پنڈت نوجوانوں سے ملاقی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے کل حبہ کدل جاکرگنپت یار مندر میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے کشمیری پنڈت سنگھرس سمیتی سے ملے اور اُن کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے ہڑتال پر بیٹھے پنڈت نوجوان سے کہا کہ میں نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہدایت پر آپ کیساتھ ملنے آیا ہوں ۔ انہوں نے نوجوانوں کو یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹر فاروق اُن جائز مطالبات ہر سطح پر اُجاگر کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پیکیج کے تحت مہاجرین کی 2000اسامیاں پُر کرنی ہے اور احتجاجی نوجوان اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ اُن پنڈت کنبوں کیلئے 500اسامیاں مخصوص رکھی جائیں جنہوں نے کشمیر سے ہجرت نہیں کی۔ ناصر اسلم وانی نے کہا کہ احتجاج پر بیٹھے ان نوجوانوں کے مطالبات جائز ہیں اور نیشنل کانفرنس ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ انتظامیہ کے رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این سی صوبائی صدر نے

پلس 2 کی سطح بائیو ریسورس مضمون متعارف کرانے کی تجویز

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے بائیو ریسورس شعبہ کے فیکلٹی ممبران اورطلباء کے ایک وفد پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کے ساتھ ملاقی ہوا اور انہیں بائیو ریسورس مضمون کوپلس ٹوسطح پرمتعارف کرانے کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی ۔وفد کی قیادت کشمیر یونیورسٹی بائیو ریسورس شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر منظور احمد میر کررہے تھے ۔اس موقعہ پر بائیو ریسوس کے کورس ،نصاب ،دائر ہ کاراور دیگر معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیوریسورس میں بہت زیادہ گنجائش ہے اورمحکمہ اسکول ایجوکیشن میں بائیو ریسورس کو +2 سطح پر ایک الگ مضمون کے طور پر متعارف کرنے کے لئے تمام امکانات تلاش کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر سامون نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ نئی ایجوکیشن پالیسی 2020 کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم میں ہنر پر مبنی کورسز کی ضرورت سے متعلق ویبنار ک

ہیلتھ سنٹر کھنموہ میں طبی عملے کی کمی، لوگوں کا ہسپتال کو دن رات کھلا رکھنے کا مطالبہ

سرینگر //سرینگر کے مضافات میں واقع کھنموہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں طبی عملے کی کمی کے نتیجے میں بیماروں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائمری ہیلتھ مرکز میں طبی و نیم طبی عملہ کو مکمل طور تعینات نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں علاقے کی وسیع بادی کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں اکثر مریضوں کو سرینگر یا وادی کے دوسرے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق اسپتال میں کچھ مشینیں فراہم کی گئی ہیں تاہم انہیں چلانے کیلئے کوئی ماہر موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرکز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنا چاہئے تاکہ لوگوں کو علاج و معالجہ کی بروت سہولت میسر ہوسکے۔ (کے این ٹی)  

مزید خبرں

 حکیم باغ راولپورہ اور کنگہ بگ حیدر پورہ میں  غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچے منہدم  سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کل حکیم باغ راولپورہ اور کنگہ بگ حیدر پورہ میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔ایس ایم سی کے انفورسمنٹ آفیسر اور وراڈ آفیسر کی نگرانی میں ہوئی اس انہدامی مہم کے دوران لوگوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی تعمیر کام کیلئے ایس ایم سی سے باضابطہ طور اجازت حاصل کریں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس ایم سی کی انہدامی مہم جاری رہے گی۔      ۔19طیاروں میں 2169مسافر سرینگر وارد سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 124 ویں دِن  2169مسافروں کو لے کر19 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر

مغل باغات کیلئے یونیسکوہیر ٹیج ٹیگ کا حصول

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل مغل باغات کو یونیسکو ہیرٹیج مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے تیار کئے گئے ڈوزیئیر کی جانکاری کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کمشنر سیکرٹری محکمہ پھولبانی ، ڈائریکٹرآرکائیوز ، آثار قدیمہ اور عجائب گھر ، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن ، وی سی لیکس اور واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ، ڈائریکٹر پھولبانی کشمیر اور چیف ٹاؤن پلانر سری نگر نے شرکت کی۔مشیر موصوف نے متعلقہ حکام کو قریبی تال میل سے کام کر کے پلان ڈوزئیر تیار کرنے کے لئے کہا جو یونیسکو کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باغات یہ ہمارے ورثے کا حصہ ہے او رہمیں کسی بھی قیمت پر انہیں محفوظ رکھنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مغل باغات نہایت ہی تاریخی اہمیت کے حامل ہے اور یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج سائٹ کی فہرست میں ان کے

کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر

سرینگر //پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر نے اور کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر رعناواری میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ایس ایچ او رعناواری کی صدارت میںمنعقدہ میٹنگ میں علاقہ کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ ان میٹنگوںکا بنیادی مقصد عام لوگوں کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے رہنما اصولوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے وقتا فوقتا کویڈ 19 کی روک تھام کے لئے جاری کی جانے والی صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی ترغیب دینا تھا ۔میٹنگ میں شرکاء نے پولیس اور دیگر سول محکموں سے متعلق مختلف امور اٹھائے جس دوران شرکا کو یقین دلایا گیاکہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔شرکاء نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے کے لئے پولیس کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

سرکاری نوکریاں ،ماہانہ امداد اور دیگر مطالبات

سرینگر//کشمیری پنڈت سنگھرش سمتی کی مطالبات منوانے کے حق میں بھوک ہڑتال کل بھی جاری رہی۔بتادیں کہ کے سمتی کے اراکین21 ستمبر سے گنیش مندر گنپت یار حبہ کدل میں اپنے کئی مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پر ہیں۔سنگھرش سمتی کے صدر سنجے کمار ٹکو نے بتایا کہ جب تک حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہیں آئے گا تب تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال میں سمتی کے باقی ممبران بھی شرکت کریں گے۔موصوف سے جب یہ پوچھا گیا کہ ایڈمنسٹریٹو کونسل نے دونوں کشمیری مہاجر و نان مائیگرنٹ پنڈتوں کو وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت بھرتی کے مستحق قرار دیا ہے اب کیا مسئلہ ہے تو ان کا جواب تھا: 'ہمیں اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی چاہئے، ہم نے ایسی منظوریوں کے بارے میں ماضی میں بھی سنا ہے جب تک نہ ہمیں تحریری یقین دہانی دی جائے گی ہماری بھوک ہڑتال جاری رہے گی'۔انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ دفتر سری نگر سے پیر کی

بٹہ مالو اڈے کے باہر سڑک پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیرجمع

سرینگر//بٹہ مالومیں سڑک پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے  بدبو پھیل گئی ہے جبکہ غلاظت کا یہ ڈھیر آوارہ کتوں کا مسکن بن چکا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں اور راہ گیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی دکانداروں نے بتایا کہ بٹہ مالو میں پرانے بس سٹینڈ کے باہرمین روڈ پرکوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع رہنے سے ہر وقت بدبو ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے گذر رہے راہ گیروں کوناک دباکر یہاں سے گزرناپڑتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ یہاں سے گزرتے وقت یہ خوف رہتاہے کہ کہیں یہ بدبو کسی بیماری کو جنم نہ دے دے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے سڑک پر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع ہونے کے باعث وہاں پر آوارہ کتوں نے اپنا ڈھیرہ جمالیا ہے۔جس کے باعث راہ گیروں خاص کربچوں ، بزرگوں اور خواتین کو چلنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔مقامی دکانداروں نے انتظامیہ اورایس ایم سی سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کے اس ڈھیر کو جلد ا

مزید خبرں

  سونہ وار اور چشمہ شاہی میں زیارت گاہوں پر حاضری سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل زیارت حضرت میر سیّد یعقوب صاحبؒ سونہ وار اور عاصم شاہؒ و قاسم شاہؒ کی زیارت واقع چشمہ شاہی پر حاضری دی۔مشیر کے ہمراہ وقف بورڈ کے ملازمین تھے۔دورے کے دوران مشیر خان نے اِن زیارت گاہوں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسروں کو وہاں آنے والے عقیدت مندوں کے لئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے کہا۔سونہ وار میںزیارت گاہ پر انہوں نے مرد و خواتین کے لئے وضو خانہ کی نئی عمارت پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیااور متعلقہ حکام کو عملے اور حفاظتی دستوں کے لئے رہاشی کوارٹروں کی تعمیر کے لئے مفصل پروجیکٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔   خانقاہِ معلی میں توبہ استغفار کی مجلس آراستہ کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں سرینگر//وادی کے تمام خانقاہوں میں کل صفر الم

سعدہ کدل حضرت بل سڑک کے ایک حصے پر میکڈم نہ بچھانے پر لوگ برہم

سرینگر //سعدہ کدل حضرت بل سڑک کے ایک حصے پر میکڈم نہ بچھانے پر مقامی آبادی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پوری سڑک پر میکڈم بچھایا جائے ۔محکمہ آر اینڈ بی نے سعدہ کدل حضرت بل روڑ  کے آدھے حصہ پر میگڈیم بچھایا ہے جبکہ روڑ کے آدھے حصہ کو بغیر میگڈیم کے رکھا گیا ہے۔ سعدہ کدل حضرت بل پر روڈ کے گردنواح میں رہنے والے والے لوگوں نے بتایا کہ اس اہم سڑک پر امرت اسکیم کے تحت گندے پانی کو جھیل ڈل میں جانے سے روکنے کیلئے ڈرین تعمیر کی گئی جسکی وجہ سے یہ سڑک ٹریفک کیلئے نا قابل استعمال بن گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے اس سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام شروع ہوا تاہم میکڈم آدھی سڑک پر ہی بچھایا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کے جس حصے پر ڈرین تعمیر کی گئی اور جہاں ڈرین کی تعمیر کے دوران کھدائی کی گئی تھی ،کی مرمت نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر میکڈم

حکومت کے دعوے زمینی حقائق کے منافی:غلام حسن میر

اپنی پارٹی میں شمولیت پر کانگریس بلاک صدرکا خیر مقدم  سرینگر//اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری متعلق دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ پارٹی صدر دفتر لال چوک سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں غلام حسن میر نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں لوگوں کی مشکلات کے تئیں آنکھیں بند کر لی ہیں۔ عوام اور مقامی انتظامیہ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں، لوگ بنیادی سہولیات کے لئے متاثر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جموں وکشمیر میں فوری انتخابات کرائے جائیں تاکہ منتخبہ حکومت ہو جولوگوں کی مشکلات سمجھ سکے اور اُس کو حل کرے۔ اس موقع پر کانگریس بلاک صدر ناربل منشی سجاد احمد نے غلام حسن میر کے علاوہ صوبائی صدر محمد اشرف میر، نائب صدر جگموہن سنگھ رینہ، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، انچارج زونل ج

حضرت میر میرک اندرابی ؒ کا عرس

سرینگر//قدیم تاریخی خانقاہِ اندرابیہ ملارٹہ میں کل حضرت میر میرک اندرابیؒ کے عرس کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی، ختمات المعظمات، دورد ازکار اور مولود خوانی کی روح پرور مجلس آراستہ ہوئی۔ جس کی پیشوائی خاندانِ اندرابیہ کے سجادہ نشین درگاہِ اندرابیہ حاجی سید وجیہ احمد اندرابی نے کی۔ بقعہ عالیہ کے منصب داروں اور اور سلسلہ اندرابیہ کے سید احمد وجیہ اندرابی نے اس موقعے پر حضرت میر میرک اندرابیؒ کی سیرت، تعلیم اور عملی و روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب پر بقعہ عالیہ کے سجادہ نشین حاجی سید وجیہ انداربی نے ’’وِرد ِ المحبین‘‘ کی اجرائی کی ، جو اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں پر مشتمل ہے۔   

رہباب صاحبؒ آستان میں نقب زنی

  سرینگر//زیارت حضرت پیردستگیرؒ خانیار کے بعد اب قدیم زیارت غوثیہ رہباب صاحبؒ عالی کدل میں نقب زنی کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ زیارتگاہوں میں مسلسل ہورہی نقب زنی کی وارداتوں کو قابل تشویش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اور دیگر عملہ تعینات ہونے کے باوجود بھی اس قسم کی واردات رونما ہونا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ساگر نے کہا کہ زیارت گاہوں میں چوری کی وارداتوں میں روز بہ روز ہورہے اضافے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھانے چاہئیں اور ماضی میں ہوئی ایسی وارداتوں کی تحقیقات کی جائے۔ ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ایم ایل اے عید گاہ مبارک گل نے پولیس پر زور دیا کہ وہ ملوثین کا فوری طور پر پتہ لگائے اور

مشیر فاروق خان آج عوامی شکایات کی شنوائی کرینگے

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق لیفٹیننٹ گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں آج یعنی24 ؍ستمبرکوصبح ساڑھے 10بجے سے عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے ۔ عوامی وَفود اور اَفراد جو حکومت کی نوٹس میں اپنی مانگیں اور شکایات لانا چاہتے ہوں اور وہ مشیر سے متذکرہ بالا مقام اور وقت پر مل سکتے ہیں ۔وَفود اور اَفراد موبائل نمبر 9622749350 پراپنا اِندراج کروا سکتے ہیں ۔مشیر سے مذکورہ جگہ سے ملنے والے لوگوں سے اِستدعا کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ۔ 19 وَبا کے پیش نظر صحت رہنما خطوط پر عمل پیرا رہیںاور وَفود میں تین سے زیادہ اَفراد نہ ہوں۔ 

مزید خبرں

 خانقاہِ معلی میں توبہ استغفار کی مجلس آج سرینگر// جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی آج یعنی جمعرات 6ماہ صفر المظفرکو حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں خانقاہِ معلی سرینگر میں نمازِ ظہر سے قبل وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور اس سلسلے میں نمازِ ظہر کے بعد خطمات المعظمات، درود و ازکار اور اوراد خوانی کی روح پرور مجلس کا انعقاد بھی حسب قدیم ہوگا۔ کووڈ 19کے پیش نظر خصوصی دعائوں اور توبہ استغفار کی مجلس آراستہ ہوگی۔ عقیدتمندوں سے کہا گیاہے کہ وہ تقریب میں شرکت کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اپنائی خصوصاً ماسک کا استعمال اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔   ۔18پروازوںمیں2181مسافر سرینگر پہنچے سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 122 ویں دِن 2181مسافروں کو لے کر18 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر

۔12ویں جماعت کے بائی اینی ول امتحانات شروع

سرینگر// بارویں جماعت کے بائی انیول امتحانات منگل سے شروع ہوئے،جس میں امیدواروں نے کرونا ضوابط کے بیچ امتحانات میں شرکت کی جبکہ اس دوران بورڑ آف اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری نے کئی امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور کرونا کے حوالے سے میعاری عملیاتی طریقہ کار کے ضوابط کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وادی میں 12ویں جماعت 2019سیشن کے بائی انیول امتحانات منگل سے شروع ہوئے جس دوران بورڈآف سکول ایجوکیشن کے سیکریٹری ریاض احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے سرینگر میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ٹیم نے گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول جڈی بل،کیسیٹ اسکول کرن نگر،بائز ہائر سکینڈری اسکول بٹہ مالو،گرلز ہائر سکینڈری اسکول امیر اکدل اور دیگر سکولوں کو بھی دورہ کیا۔ یہ امتحانات امسال مارچ میں منعقد ہونے والے تھے،تاہم کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ان امتحانات کومو خر کیا گیا تھا۔ بوڈ کے سیکریٹری نے اس بات کا مشاہدہ ک

عوامی اُمیدوں کو پورا کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات پر زور

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل سری نگر شکایتی سیل میں درجنوں وفود او اَفراد سے ملاقات کر کے ان کے مانگوں کی شنوائی کی ۔ وفود و افراد پر مشتمل زائد از 200 لوگ مشیر سے ملے او رانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے بروقت ازالے کے لئے ان کی مداخلت طلب کی۔ مشیر نے متعلقہ محکموںکے سربراہوں کو لوگوں کی اُمید وں اور آرزئوں کو پورا کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدام اُٹھانے پر زور دیا۔ مشیرنے مزید کہا کہ وہ ان کے علاقوں کو درپیش مسائل اور کاموں پر جاری پیش رفت سے متعلق پنچایتی ارکان سے ہر عوامی شنوائی کے دوران آرا ٔطلب کریں گے ۔محکمہ بلدیات کے سبکدوش ہوئے ملازمین کے ایک وفد نے مشیر کواپنے مانگوں سے آگاہ کیا ۔میر گنڈ بارہمولہ کے ایک وفد نے مشیر کو سڑک رابطے سہولیات او رپینے کے پانی کی ترسیل سے متعلق مسائل پیش کرکے ان کا حل طلب کیا۔لاوے پورہ کے باشندوںکے ایک وفد نے مشیر کو ان

کمپیوٹر کمپنی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

سرینگر//لیگل اینڈ میٹرولوجی محکمہ نے کمپیوٹر ساز و سامان پر تفاصیل درج نہ ہونے پر ایک کمپنی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔محکمہ کی ایک ٹیم نے کل سرینگر شہر میںکئی کمپیوٹر شو روموں کا معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے کمپیوٹر ساز و سامان جس میں ہارڈ ڈرائیو،ٹونر ،پین ڈرائیو ،RAM’S،VGA کیبلوں کی جانچ کیتاہم ساز و سامان کے لیبلوںپر قیمت ،تیار کرنے کی تاریخ اور دیگر ضروری جانکاری درج نہیں تھی ،جو کہ لیگل اینڈ میٹرولوجی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ٹیم نے ساز و سامان کو ضبط کیا ۔محکمہ نے اس سلسلے میںمتعلقہ کمپنیوں کے نام نوٹس ارسال کئے جبکہ ایک کمپنی کو مختلف غلطیوں کا مرتکب پایا گیا اور اس پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔محکمہ نے صارفینسے کہا ہے کہ وہ درآمد شدہ مصنوعات سے متعلق تمام لازمی جانکاری چیک کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میںمحکمہ کے فون نمبر2490390 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔  

بابہ ڈیمب آتشزدگان کی بازآباد کاری کی جائے

سرینگر//نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے غوثیہ ہسپتال خانیار (بابہ ڈیمپ) کے قریب ہولناک آتشزدگی پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات اُٹھائے اور آتشزدگان کے عارضی قیام و طعام کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبے اپنا سب کچھ اس ہولناک واردات میں کھو بیٹھے ہیں اور ایسے میں انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی بھر پور مالی امداد کرے ۔ علی محمد ساگر نے ریڈ کراس حکام پر بھی زور دیا کہ وہ بھی متاثرین کی راحت کاری کیلئے اقدامات اُٹھائے۔ یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر سلمان علی ساگر نے بھی آگ کی اس ہولناک سے متاثر ہوئے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔