تازہ ترین

سرینگر میں ایل ای ڈی سکرین نصب

سرینگر// جموں کشمیر میں پہلی بار 15 اگست کے موقعہ پر لالچوک سرینگر اور جموں شہر میں بڑے ایل ای ڈی سکرین لگائے گئے تھے جن پرلال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کا88منٹ کا خطاب براہ راست دکھایا گیا ،تاہم دونوں جگہ پرلاک ڈائون اور بندشوں کے باعث کوئی دیکھنے والا نہیں تھا ۔ گزشتہ74برسوں میں پہلی بار کشمیر اور جموںمیں انتظامیہ نے اہم مقامات پر ایل’ ای ڈی ‘اسکرین لگائے۔شہر میں ٹی آر سی کراسنگ اورجہانگیر چوک جبکہ جموں میں بھی اسی طرح اہم مقامات پر سیکرینوں کو نصب کیا گیا تھا۔عام لوگوں نے لاک ڈون کے دوران اس طرح کے سکرین نصب کرنے پر سوالات کھڑے کئے ہیں اور اسے اسے سرکاری خزانے کو نقصان  پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔