تازہ ترین

رکھ آرتھ کیلئے علیحدہ مونسپل کمیٹی کی تشکیل

 سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر نے کل سرینگر کے رکھ آرتھ علاقے میں فاسٹ ٹریک بنیادوںپر ترقی کیلئے علیحدہ مونسپل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ۔ ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے یہ بات موجودہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ رکھ آرتھ ہاؤسنگ کالونی کو میونسپل کمیٹی کی حیثیت سے تشکیل دینے کے لئے کام کا آغاز کریں تاکہ وہ مقامی لوگوں کی بہتر نمائندگی کریں ۔رکھ آرتھ میںڈل کے باشندوں کی بحالی کے لئے پلاٹوں کی بروقت ترقی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتہ کے عرصے میں ترمیم شدہ ڈی پی آر کو مکمل کرے اور اس کے تحت تمام منصوبوں پر کام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ 28 اگست تک ہاؤسنگ کالونی کی حد بندی کے عمل کو مکمل کریں

شہر میں بندشیں برقرار،تجارتی سرگرمیاں ہنوز معطل

سرینگر// سرینگر سمیت جنوب و شمال میں ہفتہ کو بھی لاک ڈائون کے نتیجے میں عام زندگی رفتار پکڑنے میں ناکام ہوئی۔ پائین شہر میں بدستور سڑکوں کو یک طرفہ خار دار تاروں سے بند رکھا گیا تھا،جبکہ کئی جگہوں پر دیگر قسم کی رکاوٹوں سے بند رکھا گیا تھا۔سیول لائنز میں بھی اہم سڑکوں،اہم پلوں  و چوراہوں کو خار دار تاروں سے بند رکھا گیا تھا۔لالچوک میں گھنٹہ گھر کے ارد گرد والا علاقہ ہنوز سیل رہااور کسی بھی نجی گاڑی کو اس جانب گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔عید کے بعد لاک ڈائون کے اس مرحلے میں پائین شہر اور سیول لائنز علاقوں میں کم و بیش تمام دکانیں،کاروباری مراکز اور نجی دفاتر بند ہیںجبکہ معروف بازاروں میں بدستور صحرائیں مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے۔سڑکوں  پر میوہوسبزی فروشوں کے علاوہ دیگر اشیاء فروخت کرنے والے لوگ بھی مجموعی طور پر نظر نہیں آئے۔صبح کے وقت اگرچہ چند چھوٹی مسافر بردار گاڑیاں اور آ

چیف جسٹس نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

سرینگر //زمین پر انسانی بقاء کیلئے درختوں کے بے شمار فوائد کے پیش نظر جموں کشمیر ایس ایل ایس اے سالانہ ایک ہفتہ طویل شجر کاری مہم کا انعقاد کرتی آ رہی ہے ۔  ہفتہ طویل مہم جموں کشمیر کے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شروع کی جا رہی ہے ۔ امسال8 اگست2020 کو زمین پر یکساں اور ماحولیاتی توازن کے ایک نئے دور کے آغاز کے تحت یہ مہم شروع کی جا رہی ہے ۔شجر کاری مہم کا افتتاح جسٹس گیتا متل چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ اور جموں کشمیر ایس ایل ایس اے کی سرپرستِ اعلیٰ نے کووڈ 19 وباء کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سماجی دوری بنائے رکھنے کے رہنما خطوط پت عمل پیرا رہ کر کیا ۔ چیف جسٹس نے اپنی سرکاری رہایش گاہ سرینگر میں سنوور کے پودے لگائے ۔ جسٹس گیتا متل نے مہم شروع کرتے ہوئے درختوں کی افادیت کو اجاگر کیا جو ماحولیاتی توازن قائم رکھنے کیلئے نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں ۔ مسٹر جسٹس راجیش بن

میڈکل سٹور اور بیکری فروش پر جرمانہ عائد

سرینگر// لیگل میٹرولوجی محکمہ نے کل سرینگر میں ایک بیکری دکان اور میڈکل سٹور پر چھاپے ڈالکر4ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا ۔ بیکری فروش کے خلاف یہ شکایت ملی تھی کہ وہ  کم وزن کے بٹر کیک اور دیگربیکری پر اضافی قیمت وصول کررہا ہے  ۔محکمہ نے اس پر2ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔محکمہ امور صارفین کے ریٹ لسٹ کے مطابق 250گرام بٹرکیک کی قیمت70روپے ہے جبکہ50گرام وزنی باکرخانی کی قیمت10روپے ہے ۔اسی طرح ایک میڈیکل سٹور کو بھی 2000ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جو ماسکوں پر اضافی قیت وصول کررہا تھا۔

تجارتی عمارتوں کی غیر قانونی تعمیر

سرینگر// پولیس کے کرائم برانچ کی جانب سے مبینہ غیر قانونی طور تجارتی عمارتوں اور شاپنگ مالوں کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے روز بھی چھاپہ مار کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا،جس کے دوران دستاویزات کو کھنگالا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کرائم برانچ کی چھاپہ مار ٹیم ہفتے کو سرینگر بلدیہ میں نمودار ہوئی اور سرینگر میں جاری  تجارتی عمارتوں کی تعمیرات سے متعلق دستاویزات کی باریک بنی سے جانچ کی ہے۔کرائم برانچ ذرائع کے مطابق سرینگر شہر میں حال ہی میں سامنے آنے والے تعمیرات کے سلسلے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی اور کئی فائلوں اور دستاویزات کی نقل بھی کرائم افسران نے ساتھ لی۔  

حضرت عثمان غنیؓ کایوم شہادت آج

سرینگر//خلیفہ سوم سیدناحضرت عثمان غنیؓ کا عرس مبارک (یوم شہادت) آج ۱۸؍ماہ ذی الحج مطابق 9اگست اتوار نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ مقدس تقریب کے سلسلے میں درگار حضرت بل، آثار شریف شہری کلاش پورہ اور دیگر بقعہ جات میں بڑی بڑی تقاریب منعقدہوا کرتی تھیں اور موئے پاک آنحضورؐ کی نشاندہی بھی ہوتی تھی تاہم امسال کورونا وائرس کے پیش نظر کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے مسلمانانِ عالم خصوصاً ریاست کے مسلمانوں سے پُرزور اپیل کی کہ وہ اپنے گناہوں پر نادم ہوکر مسلسل توبہ استغفار میں رہیں اور ربِ کائینات سے بخشش طلب کریں اور موجودہ عالمگیر وباء سے نجات کیلئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔ انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خراج عقیدت کے پیغام میںکہا کہ خلیفہ سوم ؓ کے امتیازی خصوصیات حبش کی طرف پہلی ہجرت عشرۃ المبشر

مزید خبرں

۔15طیاروں میں  1018مسافر سرینگر وارد  جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے76واں دِن 1018مسافروں کو لے کر15 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر957گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,22,857مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا ۔       بین الاقوامی کالجوں میں داخلہ ڈی پی ایس سرینگر کو SATسنٹرالاٹ سرینگر//جموں و کشمیر میں پہلی دفعہ دہلی پبلک سکول سری نگر کوSATسنٹر الاٹ کیا گیا ہے۔Scholastic Aptitude Test  (SAT) مغربی ممالک خصوصا امریکہ کے تقریبا

تازہ ترین