سول سیکریٹریٹ کے سامنے ایجیک کا احتجاج

سرینگر// ملازمین کے مشترکہ اتحادی پلیٹ فارم ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے لیڈروںنے عارضی ملازمین کی مستقلی کے حق میں سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین کی فریاد صدا بہ صحرا ثابت ہورہی ہے۔ سیول سیکریٹریٹ کے سامنے منگل کو ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر فیاض شبنم کی قیادت میںایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔احتجاج میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھا کر نعرہ بازی کرتے ہوئے پیش قدمی کی۔ کتبوں پر’’ عارضی ملازمین کو انصاف دو،ظلم و جبر کو بند کرئو،ڈیلی ویجروں کو مستقل کرئو اور گورنر تیری سرکار میں ڈیلی ویجرز بھوکے مر رہے ہیں‘‘ کی تحریر درج تھی۔مظاہرین نے جب سیکریٹریٹ کی جانب پیش قدمی کی تو سیکریٹریٹ کے مین گیٹ پر موجود پولیس نے انکی پیش قدمی کو روکتے ہوئے آگے جانے کی جازت نہیں دی،جس کے بعد مظاہرین نے کچھ د

لاک ڈائون کا دوسرا مرحلہ

سرینگر// وادی کے بیشتر علاقوں میں سر نو لاک ڈائون کے دوسرے مرحلے میں منگل کو تجارتی و کاروباری مراکز ہنوز مقفل رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بند رہی۔شہر سرینگر میںجابجا سڑکوں کو سیل کردیا گیا تھا اور پولیس اور سی آر پی ایف کے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا جس دوران پبلک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔شہر میں دکانیں اور دیگرتجارتی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔شہر کے سول لائنز ،پائین شہر اور دیگر علاقوں میں پولیس اور فورسز نے سڑکوں اور چوراہوں پر خار دار تار نصب کی تھی اور گاڑیوں کو روکا جارہا تھا۔شہر میں دن بھر بازار بندرہے اور سڑکیں بھی سنسان نظر آرہی تھیں۔ سیول لائنز میں تاریخی لالچوک سمیت تمام بازار مکمل طور پر بند رہے ۔کئی مقامات پر پولیس اہلکاروں کو لائوڈ اسپیکر کے ذریعے شہریوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کی گذارش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔پائین شہر میں بھی ل

حبہ کدل میں پینے کے پانی کی قلت

 سرینگر//  حبہ کدل کے لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف چیف انجینئر پی ایچ ای کے دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے  صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔حبہ کدل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک وفد منگل کو پی ایچ ای (جل شکتی) کے چیف انجینئر کے دفتر میں جمع ہوئے اور علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔لوگوں نے اس موقعہ پر اگرچہ چیف انجینئر کی نوٹس میں یہ معاملہ لانے کی کوشش کی تاہم کافی انتظار کے بعد دفتر میں چیف انجینئر پی ایچ ای کی عدم موجودگی سے وہ سیخ پا ہوئے اور متعلقہ افسر کے دفتر کے صحن میں ہی احتجاجی نعرے بلند کئے۔مظاہرین نے کہا کہ حبہ کدل علاقے میں گزشتہ کافی عرصے سے وہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں،جبکہ متعلقہ افسران کی نوٹس میں یہ معاملہ لانے کے باوجود ابھی تک زمینی سطح پر یقینی دہانیوں کے علاوہ ک

براری پورہ نواکدال سے تاربل عیدگاہ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر//براری پورہ نواکدال سے تاربل عیدگاہ کی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے لوگوں کوعبور و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔مقامی شہریوں کے مطابق براری پورہ نواکدال سے تار بل عیدگاہ رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے سے اس پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے.رابطہ سڑک پر جگہ جگہ پرانا میکڈیم اکھڑ جانے سے اس میں بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جس وجہ سے اکثر بیشتر ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔نواکدل کے مقامی شہری محمد ایوب وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چار پانچ سال قبل اس رابط سڑک پر میکڈیم بچھایا گیا تھا تب سے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اب یہ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ براری پورہ نواکدال سے تاربل عیدگاہ رابطہ سڑک پر میکڈیم بچھایا جائے لیکن کسی نے بھی معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔مقام

۔16،18اور20جولائی کو کئی علاقوں میں بجلی سپلائی متا ثر رہے گی

 سرینگر// پاور کنٹرولر کشمیر کی اطلاع کے مطابق پی ڈی ڈی بمنہ کی طرف سے 33کے وی چاڈورہ ناگم لائین کی مرمت کا کام دوبار شروع کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر اس لائین کے تحت آنے والے علاقوں میں 16،18اور20جولائی کو صبح ساڑھے8بجے سے شام ساڑھے5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔  

مزید خبرں

آغا حسن کا تنظیمی کارکن سے اظہار ہمدردی سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے تنظیم کے دیرینہ اور سرگرم کارکن حاجی غلام احمد آخون ساکن چک باغ میر بحری کے جوان سال فرزند فدا حسین آخون کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین و پسمندگان سے تعزیت کی۔انہوںنے کہا کہ مرحوم ایک دیندار اور صالح صفت نوجوان تھے اور ان کے والد محترم عرصہ دراز سے انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ ہیں ۔   علی محمد ساگر کا اظہارِ تعزیت سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے خواجہ غلام قادر جان ساکن خانقاہ معلی ، عبدالرشید نظرہ ساکن مخدوم منڈل کلاش پورہ اور اہلیہ پیرزادہ محمد مقبول مخدوم ساکن مخدوم منڈل کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیل

تازہ ترین