سرینگر میں املاک کی آن لائن رجسٹریشن

سرینگر//فائنانشل کمشنر مال اور اِنسپکٹرجنرل رجسٹریشن مال ڈاکٹر پون کوتوال نے اِملاک کی آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا جو کہ ضلع سرینگر میں نیشنل جنرک ڈاکیومنٹ رجسٹریشن مرحلہ اوّل کے تحت شروع کیا جارہا ہے۔رجسٹرار سرینگر اور سب رجسٹرار دفاتر کے معائینے کے دوران ڈاکٹر کوتوال نے ایڈیشنل اِنسپکٹر جنرل ریوینو اور رجسٹرار سری نگر کو اِملاک کی آن لائن رجسٹریشن وسطِ جولائی سے شروع کرنے کے لئے تمام اِقدامات کرنے کے لئے کہا ۔ڈاکٹر کوتوال نے کہا کہ آ ن لائن رجسٹریشن سے موکلوں کو بیع ناموں کی رجسٹری بروقت کرنے اور نظام میں شفافیت لانے میں سہولت آئے گی ۔اُنہیں بتایا گیا کہ رجسٹرار اور ضلع سری نگر کے سب رجسٹرار کو سافٹ ڈیولپمنٹ یونٹ اور پونے اور این آئی سی نے حال ہی میں آن لائن رجسٹریشن کے طریقۂ کار سے متعلق لازمی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ آفی

چھانہ پورہ، بمنہ اور پی سی ڈیپو ، آج اور کل بجلی بند رہے گی

سرینگر//8جولائی بروز بدھ چھانہ پورہ کے 11کے وی فیڈر3میں دن کے ڈیڑھ بجے سے سہ پہر ساڑھے 5بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔مذکورہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی مرمت کی جارہی ہے۔ اسی طرح 11کے وی 4اور 5فیڈرس چھانہ پورہ رسیونگ سٹیشن میں 9جولائی کو صبح 11بجے سے بعد دوپہر ایک بجے تک متعلقہ علاقوں میں بجلی سپلائی  بند رہے گی۔ نئے بجلی کے کھمبے لگانے کی وجہ سے 11کے وی فیڈر 1ریسونگ سٹیشن پی سی ڈیپو میں بھی 9جولائی کو صبح 11بجے سے دن کے ایک بجے تک بند رہے گی۔رسیونگ سٹیشن بمنہ سکنڈ کے فیڈر 2اور 5کے علاقوں میں 9جولائی کو ہی صبح 10بجے سے 12.30تک بند کی سپلائی بند رہے گی۔  

این وائی سی اسکیم کی عارضی ملازمین کی فریاد

سرینگر// این وائی سی اسکیم کے تحت کام کرنے والے عارضی ملازمین نے مستقلی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشاہرہ میں اضافہ کرنے کی مانگ کی ہے۔ سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این وائی سی ایمپلائز ایسو سی ایشن کے سینئر لیڈران ریاض احمد اور محسن گلزار نے کہا کہ این وائی سی کے تحت کام کرنے والے نوجوان ایک درجن سے زائد سرکاری محکموں میں کام کر رہے ہیں،جن میں محکمہ تعلیم،دیہی ترقی،صحت،سماجی بہبود، آر تی ائو،مال،کھیل کود اور دیگر محکمے بھی شامل ہیںاور انہیں صرف 2500روپے ماہانہ مشاہرہ ملتا ہے۔ ریاض احمد نے کہا کہ انکی مستقلی کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے جبکہ رہبر کھیل اور رہبر اسکیموں کے تحت جس طرح مستقلی ہوتی ہے،این وائی سی میں بھی اسی طرز پر کی جانی چاہے۔ انہوںنے کہا کہ این وائی سی کے وفد نے13فروری کو لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں درپیش

مہنگے داموں گوشت فروخت

سرینگر//مقررہ قیمتوں سے مہنگے نرخوں پر گوشت فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ہارون میں 2 قصابوں کوگرفتار کیا ہے۔پولیس تھانہ ہارون کے ایک بیان کے مطابق پولیس اور محکمہ امور صارفین کی مشترکہ کارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران دو قصابوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کیاگیا جن کی شناخت عبدالرشید میر ساکنہ ہارون اور محمد رمضان میر ساکنان ہارون کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبرات 54/20اور 55/20درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس نے تاجروں اور دکانداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ زائد قیمتوں،بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی حرکات سے باز رہے ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔علاقے کے مقامی لوگوں نے پولیس اور محکمہ امور صارفین کی کارروائی کی سراہنا کی۔

نالہ سندھ میں غرقآب نورباغ کے نوجوان کی تلاش جاری

کنگن//پالہ پورہ نورباغ سرینگر کے غرقآب ہوئے نوجوان کی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی ۔اتوار کوپالہ پورہ نورباغ سرینگر کے دو نوجوان کجپارہ کنگن میں نہانے کے دوران نالہ سندھ میں غرقآب ہوئے اور سوموار کو 18سالہ زاہد عمر کی لاش پرنگ کنگن کے مقام سے برآمد کی گئی تاہم 17 سالہ اشد احمد کی لاش منگل کو بھی برآمد نہیں ہوئی۔    مبارک گل کااظہار تعزیت    سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈراور سابق اسمبلی سپیکر مبارک گل نے نور آباد عیدگاہ کے 2نوجوانوں کے نالہ سندھ میں غرقآب ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور اس دلدوز سانحہ پر مرحومین کے والدین اور دیگر لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے والدین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔  

مزید خبرں

چندہ پورہ  میں4قِمار بازدھرلیاگیا    سرینگر //پولیس نے ہارون میں جوے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارکر 4جواریوں کوگرفتارکرکے دائو پر لگی رقم ضبط کی۔ پولیس نے پبلک گرائونڈ چندپورہ ہارون میں چھاپہ مارا اور جوا کھیلنے میں مصروف 4قمار بازوں کو پکڑ لیا اور 5060روپے اور تاش کے پتے برآمد کئے۔ اس سلسلہ میں پویس تھانہ ہارون میں ایف آئی آر زیر نمبر53/2020درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔    شالہ ٹینگ میں چرس برآمد  شہری گـرفـتـار   سرینگر//شالہ ٹینگ میں پولیس نے نشیلی ادویات برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر کی ہدایات پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پارمپورہ نے شالہ ٹینگ کے نزدیک ایک سیکوٹی زیر نمبرJK15-5187 کو روک لیا اور تلاشی لی۔ دوران تلاشی ممنوعہ نشیلی مادہ300گرام چرس بر آمدکر

تازہ ترین