تازہ ترین

کنگن کے شادی شدہ نوجوان کی پُراسرار گمشدگی

سرینگر//10روز سے پُراسرار طور لاپتہ کنگن کے شادی شدہ نوجوان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے انکے افراد خانہ نے بدھ کوپریس کالونی  میں احتجاج کیااور اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔پریس کالونی میںبدھ کو اُس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب پرنگ کنگن سے تعلق رکھنے والے پُراسرار طور لاپتہ شادی شدہ نوجوان نور الحسن ولدغلام حسن وانی کے افراد خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورہاتھوں میں پلے کارڈس لئے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین میں لاپتہ نوجوان کی ولدہ اور اہلیہ بھی تھیں ۔لاپتہ نور الحسن کی والدہ نے بتایا کہ بتایا کہ اُن کا بیٹا پیشے سے میڈیکل اسسٹنٹ ہے اور وہ22جون کو حسب معمول صبح سویرے اپنی نجی گاڑی میں دکان پر گیا ۔انہوں نے بتایا کہ تب سے لیکر اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے جبکہ انہوں نے اُسے ہر ممکن جگہ پر تلاش کیا ۔احتجاج میں شامل ایک بزرگ شہری ،جو لاپتہ نوجوان کا قری

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف سرینگر میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج

سرینگر// پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف جہاں ملک بھر میںاپوزیشن جماعتوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے وہیں سرینگر میں بدھ کو عام آدمی پارٹی (عآپ) نے احتجاج کیا اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کی مانگ کی ۔پریس کالونی میں ہاتھوں میں بینر لئے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے کچھ دیر تک نعرے لگائے اور کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںگذشتہ کئی ماہ سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاون نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اب آئے روز ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام شہری پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔انہوں نے مانگ کی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور لوگوں کو راحت دی جائے۔  

ڈلگیٹ میں دکانداروں اورسبزی فروشوں کیخلاف کارروائی

سرینگر//بازار کمیٹی ڈلگیٹ کی پہل کے بعدمحکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے انفورسمنٹ اسکارڈ نے بدھ کو ڈلگیٹ ،درگجن اوربچھوارہ کے بازاروں میں اچانک چیکنگ کرکے گلی سڑی سبزیاں ومیوہ جات فروخت کرنے والو ں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی۔ معلوم ہواکہ بازار کمیٹی ڈلگیٹ سری نگرکی جانب سے گراں بازاری اورناجائز منافع خوری کیخلاف چھیڑ ی گئی مہم کے بعداس پورے علاقہ میںقصابوں نے اپنے دکانات گزشتہ کئی دنوں سے بندرکھے ہیں کیونکہ وہ منہ مانگے داموں پرگوشت فروخت کرنے پربضد ہیں ۔بازار کمیٹی کے ایک ذمہ دار نے بتایاکہ ہم نے قصابوں سے کہاتھاکہ وہ سرکار کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پرہی گوشت فروخت کریں لیکن قصاب 650روپے فی کلوکے حساب سے گوشت فروخت کرنے پربضد رہے ،انہوں نے کہاکہ جب ہم نے قصابوں کوایسا کرنے سے منع کیاتوانہوں نے لوگوں کوپریشان کرکے منہ مانگے داموں پرگوشت خریدنے پرمجبور کرنے کیلئے اپنے دکانات مق

سید حمید پورہ نواب بازارمیں پینے کے پانی کی قلت سے آبادی پریشان

سرینگر// نواب بازارمیں گذشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی آبادی نے بتایا کہ سید حمید پورہ علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گرمیوں کے ان ایام میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں تمام نل خشک ہیں ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔محمد اشرف نامی شہری نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے محکمہ کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایاگیا تاہم پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پانی ضرورت زندگی کا ایک اہم جز ہے تاہم متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے ۔مق

سرینگر کے کچھ علاقوں میں کل بجلی سپلائی متاثر رہے گی

سرینگر// سپرانٹینڈنگ انجینئر آپریشنز اینڈ مینٹنس سرکل 2سرینگر کی طلاع کے مطابق کچھ علاقوں میں بجلی کھمبوں کو نصب کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایکزپشن ریسوینگ اسٹیشن سرینگر کے فیڈر نمبر3کے تحت جن علاقوں کو بجلی سپلائی ہورہی ہے ،ان علاقوں میں 3جولائی (جمعہ ) کو صبح7بجے سے صبح ساڑھے10بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔  

چھانہ پورہ میں4قمار باز گرفتار

سرینگر //سرینگر پولیس نے سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے چوکی پولیس آفیسر چھانہ پورہ سرینگر کی قیادت اور ایس پی ساوتھ اور ایس ڈی پی او صدر سرینگر کی نگرانی میںارم لین چھانہ پورہ میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ ڈال کر وہاں4 جواریوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 14040 روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پرہی برآمد کرکے ضبط کئے ۔ اس سلسلے میںکیس زیر ایف آئی آر نمبر  174/2020  متعلقہ دفعات کے تحت درج کیاگیا۔    بمنہ میں چوروں نے آلٹو گاڑی اُڑا لی   سرینگر //عمر کالونی بمنہ میں چوروں نے ایک آلٹو گاڑی اڑا لی ۔پولیس نے اس سلسلے میں شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو عمر کالونی بمنہ میں چوروں نے عابد علی خان ساکن کرناہ کی آلٹو گاڑی زیر نمبر JK09B/6408جو اس نے اپنی رہائش گاہ کے سامنے سڑک پر پ