مستقلی کی مانگ کو لیکر عارضی ملازمین کااحتجاج | اہل و عیال سمیت سڑکوں پر آنے کی دھمکی

سرینگر// سرکاری محکموں میں تعینات عارضی ملازمین نے منگل کو احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر انکی مستقلی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ اہل و عیال لیکر سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔کیجول ڈیلی ویجرس فورم نے منگل کو عارضی ملازمین کی مستقلی کے حق میں احتجاج کی کال دی تھی۔سرینگر میں محکمہ آب رسانی(پی ایچ ای) کے دفتر میں بیسوں ملازمین جمع ہوئے اور ماسکیں پہن کر احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اپنی مستقلی کے حق میں نعرے درج کئے گئے تھے۔اس موقعہ پرکیجول ڈیلی ویجرس فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری نے ا گر مستقلی کے حوالے سے کوئی بھی کارگر اور ٹھوس قدم نہیں اٹھایا تو ہزاروں کنبے سڑکوں کا رخ کرینگے۔انہوں نے کہا” عارضی ملازمین کو سخت مالی مسائل کا سامنا ہے،ان کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں،بچوں کیلئے اسکولوں کی فیس نہیں ،جس کے نتیجے میں انکے بچے،بچہ مزدور

جسٹس ماگرے کا شالیمار، ہارون میں ابزرویشن ہومز کا معائینہ

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جونائیل جسٹس کمیٹی کے چئیر مین جسٹس علی محمد ماگرے نے کل شالیمار میں اطفال گھر اور ہارون میں ابزرویشن ہوم کا معائینہ کر کے ان اداروں کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ اُن کے ہمراہ پرنسپل مجسٹریٹ سرینگر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس اور دیگر متعلقہ افسران تھے ۔ کمیٹی کے چئیر مین نے ابزرویشن ہومز کے معائینے کے دوران وہاں قیام پذیر بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کی خیر و عافیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقعہ پر متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان ہومز میں قیام پذیر بچوں کی مناسب تعلیم ، جسمانی سرگرمیوں بشمول انڈور و آوٹ ڈور کھیل کے علاوہ انہیں صحت سہولیات ، کونسلنگ ، تفریحی سرگرمیوں ، سکل ڈیولپمنٹ ، کمپیوٹر ایجوکیشن بہم رکھنے کی ہدایت دی ۔ جسٹس ماگرے نے متعلقہ افسروں کو بچوں کو اپنے معاملات کو بہتر طور پیش کرنے کیلئے مناسب قانونی ا

کوٹھی باغ پولیس کی مہم،راہ گیروں میں ماسک تقسیم

 سرینگر// عالمی وباءکرونا وائرس کے پھیلاﺅمیں تیزی کے بیچ لال چوک میںپولیس نے ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کرتے ہوئے عوام کو اس کے استعمال سے متعلق جانکاری بھی فراہم کی۔سوموارکوایس ایچ او کوٹھی باغ کی سربراہی میں پولیس نے ریذیڈنسی روڈ ، پریس کالونی،ریگل چوک،لال چوک اور ملحقہ علاقوں میں راہگیروں اور دیگر لوگوں میں ماسک تقسیم کئے۔ اس دوران پولیس اہلکارموٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار افراد کو ماسک کے استعمال کی اہمیت سے متعلق جانکاری بھی فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کی صورت صرف احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔

سائبر پولیس کی کارروائی | 16موبائل فون ضبط

 سرینگر//سائبر پولےس اسٹےشن سرےنگر نے لاکھو ں روپئے مالےت کے 16موبائےل فون ضبط کرکے تمام تر ضروری لوازمات کے بعد حقےقی مالکان کے حوالے کئے ۔سائبر پولےس اسٹےشن کشمےر زون سرےنگر نے 16عدد موبائےل فونوں کو وادی کشمےر کے مختلف جگہوں سے برآمد کیا جوکہ حالےہ کچھ مہےنو ں سے گم ہوگئے تھے۔ سائبر پولےس اسٹےشن کشمےر زون کوموبائےل فون کی گمشدگی کے بارے مےں وقت پر وقت پر کئی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔آئی جی پی کشمےر وجے کمار کے ہداےات پر سائبر پولےس اسٹےشن کشمےر نے وادی کشمےر کے عوامی جانکاری کےلئے مختلف کےمپوں کا انعقاد کےا تاکہ عام لوگ آن لاےن دھوکہ بازوں کے ہاتھوں سے بچ جائے ۔اسی دوران کل سائبر پولےس سرےنگر نے مختلف کمپنےوں کے سولہ عدد موبائےل فون برآمد کرکے ضبط کرنے کے بعد حقےقی مالکان کے حوالے کئے۔  

منشیات سے چھٹکارا | عید گاہ میں تربےتی پروگرام منعقد

سرینگر//ےوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ رےہبلٹےشن سنٹر عیدگاہ میںمنشیات کے خلاف دن کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا ۔گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں کالج کے این ایس ایس سے وابستہ30رضاکاروں ،کالج سٹاپ اور این ایس ایس کارڈی نیٹر نے شرکت کی ۔پولیس کے انسداد منشیات سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظفر احمد خان نے اپنے خطاب کے دوران بتاےاکہ معاشرے مےں منشےات کی روک تھام کےلئے ہر کسی فرد کو اپنا رول نبھاناہے تاکہ اس بدعت کو جڑ سے پھینک دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی وباہ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور اگر معاشرے کے ہر طبقے سے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد نے اپنا رول ادا نہ کےا تو وہ وقت دور نہےں جب یہ اےک سنگےن رخ اختےا کرے گی۔

بمنہ میں نوجوان کی خود کشی

سرینگر// بمنہ علاقے میں زیر تعمیر زچہ بچہ اسپتال میں ایک25برس کے نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی لگا کر اپنی زندگی خاتمہ کیا۔ معلوم ہے کہ مذکورہ نوجوان نے اسپتال کی دوسری منزل میں خود کو مبینہ طور پرپھانسی پر لٹکایا تھا۔نوجوان کی شناخت الطاف احمد گوجر ولد بشیر احمد گوجر ساکن آری پل ترال کے بطور ہوئی۔پولیس نے واقعے کی نسبت اطلاع ملنے کے بعد جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لیا اور واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

دیوار سے گر کر زخمی ہوا نوجوان ہسپتال میں فوت

سرینگر//شادی کی تقریب کے دوران بمنہ میں دیوار سے گر کر زخمی ہواصفا کدل کا نوجوان کل ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔بمنہ میں اتوار کو شادی کی تقریب کے دوران 35 سالہ بلال احمد خان ولد علی محمد ساکنہ ناوپورہ صفاکدل اس وقت زخمی ہوگیا جب وہ دیوار پر چڑھ کر کام میں مصروف تھا کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سر کے بل نیچے گرپڑا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر جی وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے صدر ہسپتال ریفر کیا گیا اور بعد میں اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیااور کل صبح وہ فوت ہوا۔اس کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی،وہ گھر کا واحد کماو تھاجو اپنے پیچھے تین ماہ کی بیٹی،اہلیہ اور عمر رسیدہ والدہ کو چھوڑ گیا۔

مزید خبریں

شہجار اپارٹمنٹس پروجیکٹ پر جاری کام | ایس ڈی اے وائس چیرمین کی وقت پرتکمیل کی ہدایت سرینگر//سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیرمین نے’شہجار اپارٹمنٹس پروجیکٹ پر جاری کام میں سرعت لانے پر زور دیا ہے ۔کل یہاں ایس ڈی اے آفس میں متعلقہ ایجنسیوں اور ٹھیکداروں کے ساتھ میٹنگ میں اس پروجیکٹ پر کورونا کی وجہ سے پڑے اثرات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وائس چیرمین نے مقررہ معیاد تک پروجیکٹ کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے متعلقہ ایجنسیوں اور ٹھیکداروںسے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروجیکٹ مقررہ ڈیڈ لائین پر مکمل ہو اورٹھیکداروںنے اس پر حامی بھر لی۔     شالہ ٹینگ میںفوج کی طرف سے عطیہ خون کا کیمپ منعقد  سرینگر//فوج کی طرف سے شالہ ٹینگ میں عطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا تاکہ کرونا لاک ڈاﺅن کے بیچ مقامی سطح پر صحت کی نگہداشت اور سہولیات میں ا

تازہ ترین