تازہ ترین

ترقیاتی کمشنر سرینگرنے آیوشمان بھارت کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اَسد نے آیوشمان بھارت ۔پردھان منتری جان آروگیہ یوجنا ۔ ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں مستحقین کی رجسٹریشن اور سرینگر ضلع میں گولڈن کارڈوں کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو افسر آیوشمان بھارت ڈاکٹر ساگر ڈائی فوڈ بھی موجود تھے۔اِس موقع پر سرینگر میں اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ۔ ایس اِی ایچ اے ٹی کی عمل آوری کی جانے والی صورتحال اور حصولیابیوں کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی گئی ۔میٹنگ میں ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کے لئے اِندراج میں سرعت لانے کے طریقوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیا ل کیاگیا اور اَپنے اَپنے علاقوں میں اس سکیم کے تحت مستفید اَفراد کی رجسٹریشن میں اِضافے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں آیوشمان بھارت کے تحت 334822اَفراد کو اِندراج کیا گیا ہے اور اَب تک

ہماری بیٹی کی قدرتی موت نہیں،قتل کیا گیا ہے

سرینگر//بانڈی پورہ کے گنڈجہانگیر حاجن میں گزشتہ دنوں فوت ہوئی ایک خاتون کے میکے والوں نے منگل کو پریس کالونی سرینگرمیں احتجاج کرتے ہوئے شبہ ظاہرکیاکہ تین بچوں کی ماں کی موت قدرتی نہیں ہے بلکہ اُس کوزہردیکر قتل کیاگیا۔کھومنہ بہارآبادحاجن بانڈی پورہ سے پریس کالونی سری نگرآئے مردوزن نے کہا’’ پہلے ہمیں بھی لگاکہ انکی بیٹی کی موت کسی بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن متوفی کاایک اسپتال کارڈ دیکھ کر انہیں یہ شبہ پیداہوا ہے کہ وہ خودقدرتی موت نہیں بلکہ اُسکو قتل کیاگیا ہے‘‘ ۔مذکورہ خاتون کی ماں نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ انکی بیٹی کی شادی گنڈجہانگیر کے محمدشفیع شیخ کے ساتھ کئی برس قبل ہوئی تھی اوراُنکے تین بچے بھی ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ جب  انکی بیٹی کی موت ہوئی توہمیں لگاتھاکہ یہ قدرتی موت ہے لیکن متوفی خاتون کے بیٹے نے کمرے کی صفائی کے دوران کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبل ک

سرینگر میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ

سرینگر//اپنی پارٹی کے ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ نے سرینگر میں سڑکوں کی خستہ حالت پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے 74ویں آئینی ترامیم کے تحت شہر کی سڑکوں کی دیکھ ریکھ کو محکمہ تعمیرات عامہ سے سرینگر میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیاگیا ہے، تب سے سڑکوں کی مرمت اور میکڈامائزیشن کا عمل تھم سا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور موسلادھار بارشوں سے سڑکوں میں کھڈ پڑگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ راہگیروں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ نور محمد شیخ نے کہاکہ بلدیاتی اداروں اورڈی ڈی سی کونسل کے تحت میکڈامائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ شہر سرینگر کی اندروانی رابطہ سڑکوں پر متعلقہ حکام کی عدم توجہ کے سبب یہ عمل مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے گذارش کی کہ لو

لال منڈی میں سبزیوں کے پودوں کی فروخت شروع

 سرینگر / / محکمہ زراعت کے پروڈکشن اینڈ فارمر ویلفیئر نے لال منڈی سرینگر کے کچن گارڈن میں سبزیوں کے پودوں کی فروخت شروع کردی ۔جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر وسیم احمد شاہ نے فروخت کا عمل شروع کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ کوڈ 19کے حوالے سے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سبزیوں کی پیداوار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کیلئے محکمہ نے تمام موسموں کے دوران اعلیٰ معیار کے سبزیوں کے پودے فراہم کرنے کیلئے ایک طریقہ اختیار کیا ہے۔شاہ نے کہا کہ محکمہ عام لوگوں اور سبزیوں کے کاشتکاروں تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری سبزیوں کے پودے فراہم کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزیاں پیدا کی جائیں ۔ اس کے علاوہ گھریلو ضروریات کو پورا کرنا وادی سے باہر کے بازاروں میں بھی باقی مقدار برآمد کرسکتا ہے۔اس موقع پر سیڈ پروڈکشن آفیسر

تازہ ترین