تازہ ترین

گندرپورہ صفاکدل میں آگ | دو رہائشی مکانات اور لاکھوں روپے کی املاک خاکستر

سرینگر//سرینگر کے شہر خاص میں گزشتہ روز سے جاری مسلسل آتشزدگی واردات میں 8 رہایشی مکانات خاکستر ہونے سے کئی خاندان سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔صفاکدل کے علاقہ گندر پورہ میں پیر کی صبح 4 بجکر 50 منٹ پر آتشزدگی کی ایک واردات میں تین منزلہ دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔گندر پورہ صفاکدل کے عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح جب نماز فجر کی ادائیگی میں لوگ مصروف تھے کہ اچانک محمد امین لون اورشبیر احمد لون ولد علی محمد نامی دو بھائیوںکی تین منزلہ مکان میں آگ نمودار ہوئی۔اس دوران آگ کی لپیٹ میں دلاور بٹ، محمد اسلم بٹ اور غلام احمد ولد مرحوم غلام احمد کا تین منزلہ مکان بھی آگیا۔ اطلاع ملتے ہی گندر پورہ، صفاکدل،مہاراج گنج اور بٹہ مالو ہیڈ کوارٹر سے آگ بجھانے کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکانات اور ان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگ

آجی جی پی کشمیر درگاہ حضرتبل گئے، امن اور خوشحالی کی دعا کی

سرینگر//انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے اتوار کو حضرت بل گئے اورامن و خوشحالی کیلئے دعاکی۔ آئی جی پی کے ہمراہ ایس ڈی پی او حضرت بل مصدق بسو، ایس ایچ او نگین گوہر احمد بھی تھے ۔آئی جی پی کشمیر زون نے اس سلسلے میں اپنے ٹویٹر پر اس بات کی جانکاری دی ۔  

ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نمازجمعہ اداکرنے کے بعد عام لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کے عزت اور وقار،  امن و امان کی بحالی، عالم اسلام کی سربلندی انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ برصغیر میں امن و امان اور عالم گیر وباء کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ لوگوں سے بھی ملاقی ہوئے اور عام شہریوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیری قوم کی فتح و نصرت اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں سے نجات پانے کے لئے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ان آزمائشوں سے نجات کے لئے دعائیں مانگیں۔  

کشمیریونیورسٹی میں دوہفتہ طویل سائنس ریفریشر کورس ختم

سرینگر//سائنس اورٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی اور ایجادات نے کرہ ارض پرانسانی زندگی کوآرام دہ اورآسان بنایا ہے۔اس بات کااظہار شیرکشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کشمیر یونیوسٹی میں کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کیلئے دوہفتوں طویل سائنس ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طبی سائنس نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں ۔ہمیں آکسیجن کے مالیکیول کے پیچ کے بارے میں کبھی سوچابھی نہیں ہوگا لیکن اس عالمگیر وباء کے دوران ہمیں اس بات کا پتہ چل گیا کہ ہماری بقاء کیلئے یہ کتناضروری ہے۔یہ سب سائنس کی ایجادات سے ہی ممکن بنا۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے کوروناوائرس کی بدترین عالمگیر وباء کی صورتحال دیکھی لیکن یہاں بھی سائنس نے ہی سب کچھ آسان بنایا۔ڈاکٹر آہنگر نے بتایا کہ کووِڈ- 19نے پوری دنیا کو خوف ذدہ کیالیکن ہم نے اسے سائنس سے ہی مسخر ک

ایمر جنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم 112متعاف

سرینگر//ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس) 112 پورے ہندوستان میں مربوط ایمرجنسی سسٹم ہے۔ متذکورہ 112 نمبر سے شہریوں کی مختلف صورتحال سے نمٹنے کیلئے ، وائس کالز ، ایس ایم ایس ، ای میل ، گھبراہٹ سے متعلق کوئی بھی جانکاری ،ای آر ایس ایس ویب پورٹل 112 موبائیل ایپ کے ذریعے سے ایس او ایس الٹ جاری کیاجاسکتاہے ۔ کسی بھی وقت جب آپ اپنی حفاظت یا کسی دوسرے شخص کی حفاظت کو غیر محفوظ سمجھیں یا کسی بھی مدد کی ضرورت محسوس کررہے ہونگے تو اُس صورت میں پریشانی میں مبتلاشخص کی صحیح جگہ کا پتہ پولیس کنٹرول روم کو بھیج دیاجاتا ہے اور متاثرہ شخص کے جائے مقام کا پتہ کال حاصل کرنے والے شخص کے نقشے پر ظاہر ہوتا ہے۔ پولیس ، فائیر اینڈ ایمر جنسی اور محکمہ صحت سے کسی بھی طرح کی ہنگامی رسپانس سپورٹ کیلئے فون 112  پر۔ایس ایم ایس 112،غیر یقینی صورت حال کے وقت اپنے سمارٹ فون پر فوری طور پر تین بار پاو

درگاہ حضرتبل کی اندرونی سڑکوںپر ہنوز برف موجود

سرینگر// وادی میں حالیہ برف باری کے بعد درگاہ حضرت بل کے گر د و نواح مقامات اور اندرونی سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے فرزندان نوحید کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ برفباری کے بعد متعلقہ محکموں نے درگاہ حضرتبل جانے والے راستوں کو نظر انداز کیا اور برف اٹھانے میں کوتاہی کی۔کشمیر عظمیٰ کو مقامی شہری فاروق احمد وانی نے بتایا کہ نماز جمعہ کے موقع پر ہزاروں فرزندانِ توحید نماز کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں،جس میں بزرگ شہریوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں تاہم انتظامیہ نے اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی اور درگاہ کے اندرونی راستوں کو صاف نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سڑکڑکوں پر برف کی موجودگی اور اس سے پھسلن کی وجہ سے نمازیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ فارو ق وانی نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے

جڈی بل مسجد کے غسل خانہ سے شہری کی لاش برآمد

سرینگر//ہ شری بٹ جڈی بل مسجد سے منسلک غسل خانہ میں شہری کو مردہ حالت میں پایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جڈی بل شری بٹ مسجد سے منسلک غسل خانہ سے عبدالقیوم خان ولد مرحوم عبدالرحمن ساکنہ گلہ کدل جڈی بل کی نعش پائی گئی۔اس موقع پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے موقع پر آکر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اورقانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعدمتوفی شہری کی نعش وارثین کے سپرد کردی۔معاملے کے بارے جڈی بل پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مذکورہ شہری گزشتہ روز گھر سے نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے نکلا تھاتاہم نماز مغرب کے بعد بھی جب وہ گھر واپس نہیں آیا تو گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔سنیچر کی صبح شری بٹ جڈی بل مسجد سے منسلک غسل خانہ میں مذکورہ شہری کومردہ حالت میں پایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہواہے۔  

کشمیر یونیورسٹی اورکلسٹر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

سرینگر//تازہ برف باری کی وجہ سے کلسٹریونیورسٹی سری نگرنے سنیچر کولئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کئے جبکہ کشمیریونیورسٹی نے 11جنوری کولئے جانے والے امتحانات کوملتوی کئے جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ نئی تاریخوں کااعلان الگ سے کیاجائیگا۔کلسٹر یونیورسٹی میںکنٹرولر امتحانات پروفیسر میر خورشید کے مطابق9جنوری کوجو امتحانات لئے جانے طے تھے، اْنہیں موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی شدہ امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ادھر کشمیریونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نے سنیچر کوبتایاکہ انڈرگریجویٹ تھرڈ ائرامتحانات جو11جنوری کولئے جانے تھے کو ملتوی کیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ملتوی کئے گئے امتحانات کی نئی تاریخوںکااعلان الگ سے کیاجائیگا۔  

سرینگر4دہائیوں سے نظر انداز: جنید متو

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے کہا جموں و کشمیر کے چہرے ’شہر سرینگر‘ کو گزشتہ چالیس سال کے دوران نظر انداز کیا گیا ہے  جہاں 15ہزار لین کو صاف کرنے کے لئے15جے سی بی،لوڈر موجود ہیں۔شہر سرینگر میں چار روز گزر جانے کے باوجودسڑکیں صاف نہ ہونے کی شکایات پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے جمعرات کو کہا کہ 15 ہزا لین کو صاف کرنے کے لئے 15جے سی بی اور لوڈر سرینگر میں 15ہزارسڑکوں سے برف صاف کرنے کا واحد سامان ہے۔متو نے اپنے دفتر میں یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ’’سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے جوانوں کو بیلچے سے برف صاف کرتے دیکھنا شرمناک ہے۔مئیرنے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ’ ایس ایم سی‘ اور دیگر2 محکموں نے سڑکوں پر موجودبرف کو صاف کیا ہے جبکہ اس سے بہتر کام ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ، می

سرینگرکی 15ہزار گلیوں سے برف ہٹانے کیلئے15جے سی بی کافی نہیں ہیں: میئر

سرینگر//ایس ایم سی کے میئر جنید متو نے جمعرات کو بتایا کہ شہر سرینگر کی 15ہزار گلیوں سے برف ہٹانے کیلئے15جے سی بی کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی کے اہلکاروں کو بیلچوں سے برف ہٹاتے دیکھنا باعث شرمندگی تھا۔ متو نے کہا”ایس ایم سی اہلکاروں کو بیلچوں سے برف صاف کرتے ہوئے دیکھنا باعث شرمندگی ہے“۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران متو نے کہا کہ میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ایس ایم سی اور روڈس اینڈ بلڈنگس محکمہ جات کی کارکردگی اس سے بہتر ہوسکتی تھی۔ انہوں نے کہا”یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سرینگر کی گلیوں کی صفائی کیلئے محض15مشینیں رکھی گئی ہیں“۔ متو نے تاہم ایس ایم سی اہلکاروں کے کام کی تعریفیں کیں۔ متو نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر خراب کام کی وجہ تلاش کریں۔”میں لیفٹیننٹ گورنر کی عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ کام پر یقین ر

گرڈ اسٹیشن کائو ڈارہ کا فیڈر نمبر4 | شہر خاص کے40محلوں کے صارفین پریشان

سرینگر // گرڈ اسٹیشن کائو ڈارہ کا فیڈر نمبر چاراکثر وبیشتر اور لوڈ ہو جانے کے نتیجے میں شہر خاص کے صارفین کو بجلی سپلائی سے محروم رہنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس فیڈر کے ساتھ منسلک ہزاروں صارفین بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں اور محکمہ گریڈ سٹیشن کی مرمت اور اس کی صلاحیت کو بڑھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ کائو ڈارہ سے لیکر رڈہ پورہ خانیار کے تقریب 40محلوں کے صارفین بجلی کی ابتر صورتحال سے پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو اس تعلق سے آگاہ کیا لیکن وہاں سے یہی سننے کو مل رہا ہے کہ محکمہ نے گریڈ سٹیشن میں نئے سوچ لگائے تو ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ گریڈ سٹیشن اورلوڈ ہو جاتا ہے ۔ایک مقامی شہری محمد شبیر احمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ صبح سے شام تک ان محلوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا

ہمدانیہ کالونی بمنہ میں نقب زنی کا معاملہ حل، 5 گرفتار

سرینگر//پولیس نے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں لاکھوں روپے مالیت کے تانبے کے برتنوںکی چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے 5نقب زنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس پوسٹ بمنہ کودانش فاروق ساکنہ ہمدانیہ کالونی بمنہ نے تحریری شکایت کی کہ اس کی زہرا کمپلیکس ہمدانیہ کالونی بمنہ میں موجود تانبے کی دکان سے 23 اور 24 دسمبر 2020 کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے شٹرتوڑ کر لاکھوںروپے مالیت کے تانبے کے برتن اڑا لئے۔ پولیس تھانہ پارمپورہ میں اس ضمن میں ایف آئی آرزیر نمبر27/2020درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام قانونی لوازمات پورا کرکے دکان اور ملحقہ علاقہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی۔ جدید تکنیک کے استعمال اور فوٹیج کی مدد سے چند مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی اورایک شخص کو4ساتھیوں سمیت گرفتار کیاگیا۔ گرفتار کئے گئے افراد کی اطلاع فراہم کرنے کے بعد چوری کیاگیا تانبہ لسجن سے برآمد کیا

ہارون ۔(ون) کی بی ڈی سی چیئرپرسن سمیت متعدد نمائندے اپنی پارٹی میں شامل

 سرینگر//فقیر گوجری ہارون۔Iسے حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی شائستہ اسلم نے ہفتہ کو لالچوک سرینگر دفتر پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شائستہ نے بطور آزاد اُمیدوار ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات لڑا تھا جس کی اپنی پارٹی نے مکمل حمایت کی تھی۔ اُن کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن بلاک ہارون۔I سلیمہ بیگم، سرپنچ فقیر گوجری اے راج محمد فامدہ نائب سرپنچ حلقہ فقیر گوجری اے وار ڈ نمبر چھ محمد یوسف کٹھانہ، وارڈ نمبر چار کے پنچ غلام رسول بجران، وارڈ نمبر تین کے پنچ محمد رفیق فامدہاور وارڈ نمبر سات سے پنچ محمد سلیمان بجران بھی اپنے حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔تقریب کے دوران اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، سینئر نائب صدر غلام حسن میر، سینئرلیڈر محمد دلاور میر، سرینگر میونسپل کارپوریشن میئر جنید عظیم متو، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ضلع صدر سرینگر نور محم

اساتذہ کوتعلیم وتحقیق کے جدید تقاضوں سے باخبررہنا چاہیے:پروفیسرطلعت

سرینگر//اساتذہ اور تعلیمی ماہرین کو اُن کے مضامین میں ہورہی نئی تبدیلیوں سے واقف رہنا چاہیے تاکہ وہ تعلیم وتحقیق میں اُبھررہی کثیر الجہتی ترقی سے مستفید ہوں۔کشمیر یونیورسٹی کے انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق سیل کی جانب سے منعقدہ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے سائنس ریفریشر کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطلعت احمدنے کہا ،’’تعلیم وتحقیق کا مجموعی منظر نامہ تبدیل ہورہا ہے ،ہر چیزمدغم ہورہی ہے اوراب بین الاشعبہ جاتی وکثیرالشعبہ جاتی طریقہ کار کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی حیثیت استاد کے ہم ایک مضمون میں خصوصیت رکھتے ہیں لیکن ہمیں دوسرے مضامین میں بھی بہت کچھ جاننا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ریفریشر کورس اساتذہ کی ترقیوں کیلئے لازمی ہیں تاہم ان سے وہ جدیداورتازہ معلومات بھی حاصل کرتے ہیں,جو وہ اپنے طلاب کو منتقل کرتے ہیں۔ پروفیسر طلعت نے کہا

کشمیر یونیورسٹی میں جانکاری مہم کا پروگرام منعقد

 سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس سٹی سرینگر اور غیر سرکاری رضاکار تنظیم گارڈس لیپ (God's Lap)نے کشمیر یونیورسٹی کے سکول آف لاء کے اشتراک سے جانکاری مہم کا پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام منعقد کرنے کامقصد ٹریفک قوانین اور ٹریفک معاملات کے بارے میں جانکاری دینا تھی۔ پروگرام میں محکمہ ٹریفک، کشمیر یونیورسٹی کے سکالر اور طلاب کے علاوہ این جی او کے ممبران نے محفوط اور نظم و ضبط کے تحت گاڑی چلانے کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لوگوںمیں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کریں۔ ٹریفک پولیس سٹی سرینگرنے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ لوگوں سے گزارش کی کہ گاڑیاں چلانے کے دوران وہ قوانین کا خیال رکھ کر اپنی اور دوسری کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنائے۔ مقررین میں کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نثار احمد ، چیف پروکٹر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر شو

سرینگر کے باغ مہتاب میں پانچ دن سے موجود چیتا پکڑا گیا

سرینگر//محکمہ جنگلی حیات نے سنیچر کو سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میںپانچ روز تک گھومنے والے چیتے کو پکڑ لیا۔ اطلاعات میں محکمہ جنگلی حیات کے وارڈن الطاف حسین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ جانور نے باغ مہتاب میں ایک غیر آباد مکان کے اندر پناہ لے رکھی تھی جہاں اُسے بیہوش کرکے پکڑا گیا۔ مذکورہ چیتے کو29دسمبر کے روز باغ مہتاب میں دیکھا گیا جس سے وہاں رہنے والے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔بعد ازاں چیتا غائب ہوگیا تاہم وائلڈ لائف محکمہ نے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ایڈوائزری جاری کی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کو چیتے کا پیچھا کرنے کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا تھا۔  

سوربھ بھگت نے بٹہ مالو میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کشمیر کا دورہ کیا | ایمپلائزپرائوڈنٹ فنڈآرگنائزیشن سے ڈاٹاکی منتقلی کاجائزہ لیا

سرینگر//جموں کشمیر ایمپلائز پرائوڈنٹ فنڈآرگنائزیشن نے سینٹرل پرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن میں اعدادوشمار کی منتقلی کا یہاں کمشنر سیکریٹری محنت وروزگار سوربھ بھگت نے جائزہ لیا۔ایک میٹنگ کے دوران کمشنر سیکریٹری کو یقین دلایا گیا کہ اعداد وشمار کی جموں کشمیر ایمپلائز پرائوڈنٹ فنڈآرگنائزیشن سے سینٹرل پرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کو منتقلی  حکومت ہندکی طرف سے مقرر کی گئی معینہ مدت کے دوران مکمل کی جائے گی۔ ایڈیشنل پرائوڈنٹ فنڈ کمشنر ،کشمیرنے کمشنر سیکریٹری کوبتایاکہ مرکزی زیرانتظام خطہ لداخ میں صارفین کی ایمپلائز پرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن منتقلی مکمل کی جاچکی ہے ۔کمشنر سیکریٹری نے جموں کشمیر ایمپلائز پرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ملازمین کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیااور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو جلدحل کیاجائے گا۔ مابعد وہ تعمیراتی مزدوروں اور پرائوڈنٹ فنڈ صارفین سے بھی ملے اور موقع پر ہی ان

ناظم زراعت کا جوابدہ اور شفاف میکانزم اپنانے پر زور

سرینگر//ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے تمام سطح پر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے جوابدہ اور شفاف میکانزم اپنانے پر زوردیا۔ انہوں نے ان باتوں کااظہار ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں شعبہ کے تمام سیکشن کے سربراہان نے شرکت کی۔ انہوںنے موثر ورک کلچراپنانے پر افسران پر زور دیتے ہوئے سٹاف کو محنت، لگن، نظم و ضبط اور پیشہ وارانہ طور کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے افسران پر زور دیا کہ کسان طبقہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اورجانکاری مہم فراہم کرنے کیلئے فیلڈ ٹیم کو متواتر طور پر متعلقہ حداختیار میں آنے والے علاقوںمیں دورہ کریں۔ بعد میں ناظم نے ایگریکلچر کمپلیکس لال منڈی کا سینئر افسران کے ہمراہ معائنہ کیا۔ انہوںنے ملازمین سے مل کر محکمہ کو فعال بنانے کیلئے ان کے رول کی سراہنا کی اور زور دیا کہ زراعت شعبہ کو فروغ دینے کیلئے کسان طبقہ کی ممکنہ مدد کریں۔انہوںنے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ تما

شہر ِ خاص کی عظمت ِ رفتہ کی بحالی کے وعدہ بند:اپنی پارٹی

سرینگر//اپنی پارٹی نے کہا ہے کہ مکینوں کیلئے سازگار ماحول قائم کرکے شہر ِ خاص کی عظمت ِ رفتہ کو بحال کرنے کی وعدہ بند ہے۔حلقہ خانیار کے مختلف علاقہ جات سے ورکروں سے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئیاپنی پارٹی کے ریاستی سیکریٹری و پارٹی ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین نے کہاکہ ’’اپنی پارٹی کی قیادت شہر ِ خاص کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوںنے کہاکہ’ ہم اس مقصد کے حصول کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے تاکہ سبھی مکینوں خاص کر کاریگرطبقہ کو فائدہ پہنچے جنہیں بدقسمتی سے آج تک نظر انداز کیاگیا‘۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی اِس پر کام کر رہی ہے کہ کاریگروں کے قرضہ جات معاف کروائے جائیں تاکہ اس طبقہ کی مشکلات میں کمی واقع ہو جو بلاواسطہ یا بلواسطہ طور پر دستکاری شعبہ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا’’اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کاریگروں کے قر

پانی اور بجلی کی عدم دستیابی باعثِ تشویش: اشرف میر

سرینگر//اپنی پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے پینے کے صاف پانی اور بجلی کی عدم دستیابی سے پیداشدہ صورتحال پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اشرف میر نے کہاکہ سرائے بالا، راجباغ، بربر شاہ، چنار باغ اور شہر ِ سرینگر کے دیگر مقامات پر رہنے والے لوگوں کو شدت کی ٹھنڈ کے دوران صاف پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’پچھلے پندرہ دنوں سے شہر ِ خاص میں لوگ صاف پانی کے لئے پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو صرف جھوٹی یقین دہانیوں کے باوجود محکمہ صحت عامہ عملی طور کچھ کرنے میں ناکام رہا ہے اور خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔بجلی کی عدم دستیابی پر اشرف میر نے کہاکہ بہت زیادہ بجلی کٹوتی، خراب ٹرانسفارمروں کی مرمت اور لگاتار بجلی کٹوتی شیڈول میں تبدیلی نے لوگوں کو پریشان کر رکھاہے۔انہوںنے کہاکہ بلاخلل پانی اور بجلی کی سپلائی ہرشہری کا بنیادی حق ہے ، لیفٹیننٹ گورنر سربراہی و