زیون میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

  سرینگر//سرینگر کے زیون علاقے میں عید کی خو شیاں اُس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب 2کمسن دوشیزئیں ایک کھڈ میں جمع ساکت پانی میں غر قآب ہو گئیں۔اس واقع کے بعدپورے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ۔ عید کے سلسلے میں کئی بچے کھیل کود میں مصروف تھے جن میں بچیاں بھی شامل تھیںکہ اس دوران کھیلتے کھیلتے پانچ بچے پھسل کرپتھر کی کانوں کے نزدیک موجود ایک کھڈ میں ساکت پانی میں ڈوب گئیں ۔اگرچہ مقامی لوگوں اور پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران پانچوں کو بازیاب کرلیا گیا تاہم دو بچیوںرونق(16) اور رتبہ(14) کو سانس لینے میں تکلیف ہوگئی جنہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور منتقل کیا گیا جہاں دونوں لقمہ اجل بن گئیں۔   جمعیت اہلحدیث اور نیشنل کانفرنس یوتھ ونگ کا اظہار رنج   سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے زیون پاندچھ میں دو بچیوں کی المناک موت پر انتہائی رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے

تازہ ترین