تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کاشہر کے ہسپتالوں دورہ | پروجیکٹوں کومعینہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

سرینگر//ڈپٹی کمشنرسرینگر محمداعجازاسد نے سنیچر کوہڈیوں اورجوڑوں کے اسپتال،لل دیداسپتال اورجی بی پنتھ اسپتال کو طوفانی دورہ کیااوروہاں مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔ انہوں نے شہرکے اسپتالوں میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام کی پیش رفت کابھی معائنہ کیا۔ہڈیوں اورجوڑوں کے اسپتال میں ڈپٹی کمشنر نت مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اور ٹراماسیکشن،آئوٹ پیشنٹ اوران پیشنٹ شعبوں ،جنرل وارڈ اور آپریشن کے بعد مریضوں کیلئے مخصوص وارڈ کابھی دورہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں کووِڈ ٹیکہ کاری اورآئسولیشن وارڈ کابھی معائنہ کیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے مریضوں اوران کے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اوران سے اسپتال میں فراہم سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔اسپتال کے میڈیکل اسپرانٹنڈنٹ اوردیگر عملہ نے ڈپٹی کمشنر کواسپتال کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے ہڈیوں اورجوڑوں کے اسپتال میں 88.95کروڑ

جہانگیر چوک فلائی اور پر میگڈم اکھڑ گیا | گہرے کھڈوں سے ٹرانسپورٹر پریشان

 سرینگر // گرمائی راجدھانی سرینگر کے دل کہئے جانے والے لالچوک کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اور سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیںاور یہ اہم سڑکیں مرمت طلب ہیںجبکہجہانگیر چوک فلائی اورکی طرف کوئی بھی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔اس فلائی اور کئی جگہوں پرمیکڈم اکھڑ گیا ہے اور کئی جگہوں پر گہرے کھڈ پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ فلائی اور سے روزانہ انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کے قافلے گذرتے ہیںمگر اس کے باوجود بھی ان کی نظریں ان کھڈوں پر نہیں پڑرہی ہے۔ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ فلائی اور پربنے کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان ہوتا ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے  کہ ریذیڈنسی روڑ، امیراکدل ، بڈشاہ پُل ، مہاراجہ بازاراور دیگر جگہوں پر سڑک پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے عبور و مرورد میں

تحقیق کاطریقہ کار،کشمیریونیورسٹی میں10 روزہ ورکشاپ مکمل | سکالرعام اشاعتوں کے بجائے معیاری رسالوں کا مطالعہ کریں :پرفیسرناوچو

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں تحقیق کے طریقۂ کار پر جاری 10روزہ ورکشاپ سنیچر کو اختتام پذیر ہوا۔ ورکشاپ کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی سائنس نے کیا تھا۔ بائیولاجیکل سائنس سکول کے ڈین اور امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر ارشاد احمد ناوچو ، جنہوںنے اختتامی تقریب کی صدارت بطور مہمان خصوصی کی، نے بہتر تحقیقی نتائج کیلئے مضبوط اور موثر تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ طریقۂ کار حتمی نہیں ، اس میں تحقیق کے دوران ترمیم کی جاسکتی ہے اور نوجوان سکالروں پر زور دیا کہ وہ عام اشاعتوں کے بجائے معیاری اشاعتوں کا مطالعہ کریں۔ ارضیات اور ماحولیاتی سائنس سکول کے ڈین پروفیسر شمیم احمد شاہ ، جو مہمان ذی وقار تھے، نے تحقیق کے مختلف پہلوئوں، مضامین کے انتخاب، خاکے بنانا، طریقہ کار کو چننا اور تحقیقی کام کی منصوبہ بندی کرنے پر زوردیا۔ ورکشاپ کے ڈائریکٹر اور ماحولیاتی سائنس شعبہ کے سربراہ پروفیسر ف

مہجورنگر میںلاش برآمد | شناخت کیلئے لوگوں سے مدد طلب

سرینگر// پولیس نے مہجورنگر کے علاقے گردوارہ کے نزدیک ایک نامعلوم سکھ مرد کی لاش برآمد کی ، جس کی عمر تقریبا45سال تک ہوسکتی ہے۔ بعد ازاں لاش پوسٹ مارٹم اور دیگر میڈیکل قانونی لوازمات کیلئے اسپتال لے گیا۔اس لاش کودفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ کوویڈ ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم سمیت تمام ضروری قانونی رسومات کی تکمیل کے بعد ، لاش کو جی ایم سی سرینگر کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔لاش کی شناخت کے بارے میں اگر کوئی معلومات رکھنے والاہوتو پولیس اسٹیشن صدر کے ان نمبرات 9596770859،پی سی آر سرینگر پر 9596222550 ,9596222551یا پولیس کنٹرول روم کشمیر 112 پر رابطہ کر کے اطلاع دے سکتا ہے۔  

کورونا سے نجات | خانقاہِ معلی میںتوبہ استغفار کی مجلس کل

سرینگر// رمضان المبارک (شہر القرآن) کی فضیلت، عظمت ، برکت اور پہلے عشرہ کے سلسلے میں جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی سوموار یعنی 6ماہ رمضان المبارک(سوموار،19اپریل) 12بجے دن کے بعد ہی تاریخی خانقاہ ِ معلی ؒ میں وعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔وعظ و تبلیغ کی مجلس میں کورونا وائرس کی وبا اور موسم کی متواتر خرابی سے نجات کیلئے بھی توبہ استغفار بھی کیا جائے گا اور نمازِ ظہر کے بعد حسب قدیم خطمات المعظمات اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ خدامانِ زیارت خانقاہِ معلی نے عقیدتمدوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ماسک پہن کر مجلس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔  

مزید خبریں

’آزادی کا امرت مہواتسو‘ | ایس پی کالج میں انٹر کالج مضمون نویسی مقابلہ سرینگر//ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ’’آزادی کا امرت مہواتسو ‘‘کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایس پی کالج سرینگرکے این ایس ایس یونٹ اورکلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے کل ’’ووکل فار لوکل ‘‘ انٹر کالج مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا۔مقابلے میں سرینگر کے 8 کالجوں کے طلاب نے حصہ لیا۔مقابلے کے دوران ایس پی کالج سے آمنہ احمد اور اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس کی عروبہ شبیر نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن گاندھی میموریل کالج کی سہلا شفیع اور ایس پی کالج کی عطرفہ شاہین نے حاصل کی۔       طارق حمید قرہ کے برادر اصغرزیاد قرہ فوت | نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کا اظہارِ