تازہ ترین

پارمپورہ فروٹ منڈی کو جدید خطوط پرترقی دی جائیگی:فاروق خان

 سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے پارمپورہ فروٹ منڈی کا دورہ کر کے وہاں بنیادی ڈھانچے کی صورتحال اور دیگر اہم سہولیات کی دستیابی کا معائینہ کیا۔ دورے کے دوران مشیر نے فروٹ منڈی میں فروٹ تجارت کو فروغ دینے کے لئے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کی تزئین و آرائش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے علاوہ کاروباری سرگرمیوں کی مستقبل مانگ کے مطابق پورا کرنے کے لئے اس کی صلاحیت کو بڑھاوا دینا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارمپورہ فروٹ منڈی صنعتی باغبانی کشمیر کا آئینہ ہے۔ اُنہوں نے اَفسران اور فروٹ ایسوسی ایشن کے ممبروں کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مختلف امور اُٹھائے جن کو فوری ازالہ کرنے کے لئے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ، ناظم زراعت محمداقبال چودھری ، ناظم مارکیٹنگ اینڈ پلاننگ او ایس ڈی  ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پلان

ڈپٹی کمشنرسرینگرکاشیتل ناتھ اورشاریکادیوی مندروں کادورہ

 سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر ، محمد اعجازاسد نے سوموار کوشیتل ناتھ مندر، حبہ کدل اور شاریکا دیوی مندر ہاری پربت اور چھٹی پادشاہی رعناواری کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں خصوصا کشمیری پنڈت برادری کے لئے تمام بنیادی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ڈی سی سرینگرنے ٹریفک اور پارکنگ کے انتظامات اور بجلی اور پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور متعلقہ محکموں کوان  مقامات پر مناسب صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افراد کو اس موقع پر نقل و حمل کی مناسب سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ، تاکہ عقیدت مندوں کو شیتل ناتھ اور شاریکا  دیوی کے مندروں میں جانے میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دونوں مقامات کی انتظامیہ نے بتایا کہ انہوں نے عقیدت مندوں کو کرونا سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کر

امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے صدر دفتر کااچانک دورہ

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے محکمہ شہری رسدات امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے صدر دفتر کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے افسران و عملے کی حاضری ، سرکاری ریکارڈوں کی دیکھ ریکھ ، دفاتر کے کام اور شکایت سیل کا معائنہ کیا۔دفتر میں موجود عملہ کی حاضری کی جانچ کرتے ہوئے مشیر نے محکمہ کی انتظامیہ کو بائیو میٹرک حاضری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسراں کو دفتر میں غیر فعال بایومیٹرک حاضری مشین نہ رکھنے کی تاکید کی۔مشیر نے دفتر میں کچھ حصوں کے دورے کے دوران ریکارڈ فائلوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ جدید ترین ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے علاوہ ڈیجیٹل ریکارڈ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کو محفوظ و کار آمد بنانے کیلئے ریکارڈ کو اسکین اور ڈیجیٹل لائز کیا جائے۔لیفٹنٹ گورنر کے مشیر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کو بھی ہدایت

خانیار میں اضافی بجلی بلوںکیخلاف احتجاج

سرینگر// خا نیارمیں اضافی بجلی بلوں کیخلاف لوگوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کاالزام ہے کہ محکمہ بجلی ہر ماہ بجلی بلوں میں اضافہ کررہا ہے جبکہ کوڈ بحران کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت ابتر بن چکی ہے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے ہاتھوںمیں بلیں لہراتے ہوئے کہاکہ بجلی بل 500 روپے سے بڑھا کر800 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کورونا وائرس کی وبا میں صارفین پر  بھاری بوجھ ڈالتے ہوئے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہر ماہ بجلی کی نرخوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ وبائی صورتحا ل میں اضافی بجلی بلوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ متعدد صارفین نے کہا کہ اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے بجلی کی نرخوں میں اضافہ کرکے صارفین کو لوٹ رہے ہیں جو ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس معا ملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

کشمیر ٹریڈ رس الائنس وفد نے صوبائی کمشنر کشمیر سے ملاقات کی

سرینگر//کشمیر ٹریڈرس الائنس کے صدر اعجاز احمد شہدار نے صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے سے وادی میں بیرون ریاستوں سے خریدی گئی گاڑیوں کی سر نو رجسٹریشن کا معاملہ اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کی دوبارہ فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھنے کی مانگ کی ۔ کشمیر ٹریڈرس الائنس کا ایک وفد اعجاز شہدار کی سربراہی میں پیر کو پی کے پولے سے ملاقی ہوا اور تجارتی طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ اعجاز شہدار نے ڈویژنل کمشنر کشمیر سے  بیرون ریاستوں سے خریدی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے معاملے میں ہمدردانہ غور کرنے پر زور دیا۔اعجاز شہدار نے کہا کہ اس تجارت سے جہاں سینکڑوں لوگ وابستہ ہے اور سرکاری فیصلے کی وجہ سے متاثر ہونے کا احتمال ہے جبکہ نجی طور پر بھی لوگوں کو کافی مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹریڈ رس الائنس کے صدر نے ماہ رمضان کے دوران بازاروں اور دیگر جگہوں پر سٹریٹ لائٹوں کی مرمت کرنے کا معاملہ بھی اٹھا

سرینگر اور مضافاتی علاقوں میں ٹریفک جام روز کا معمول

سرینگر//شہر سرینگر اور مضافاتی سڑکوں پرغیر معمولی ٹریفک جام کے سبب عوام کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ شاہرائوں پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل بند رہنے کی وجہ سے ہر روزسینکڑوں لوگوں کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ سول لائنز اور شہر کے مضافات میںدن بہ دن ٹریفک جام میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ سی این ایس کے مطابق پارمپورہ ، قمرواری  بٹہ مالو ، جہانگیر چوک، ڈلگیٹ، رام باغ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ،ریذیڈنسی روڈ ،امیراکدل اور دیگر علاقوںکے ساتھ ساتھ پائین شہر میںکئی روٹوں پر دن بھر وقفے وقفے سے ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیںجس کے سبب مسافر، بیماراور ملازمین کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہے جبکہ اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے میں گھنٹوںلگ جاتے ہیں۔ سیمپورہ سے بٹہ وارہ تک جگہ جگہ ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطار لگ جاتی ہے جبکہ جنوبی کشمیر سے سر

ضرورت مندوں میں ہوشربا اضافہ لمحۂ فکریہ: یتیم فائونڈیشن

 سرینگر// یتیم فاؤنڈیشن نے جواہر نگر میں واقع اپنے مرکزی دفتر بیت الہلال میں ’استقبال رمضان‘ پروگرام کا انعقاد کیا جس میںوادی کشمیر کے تمام اضلاع کے ضلعی نمائندوں اور رضاکاروں نے شرکت کی ۔ اس دوران کو ویڈ 19 کے ایس او پیز پر مکمل عمل کیا گیا۔ یتیم فائونڈیشن کے چیئرمین محمد احسن راتھراور ضلعی سکریٹری شوپیان محمد رفیق میرنے قرآن وسنت کی روشنی میں خدمت خلق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے رضاکاروں کو مشورہ دیا کہ دیانتدار ،سچے اور مخلصانہ طرز عمل کو اپنا وطیرہ بنائیں۔ دونوںمقررین نے سماجی خدمات کی سرگرمیوں کی اہمیت اوررمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مزید مالی وسائل پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوے کہا کہ کووڈ کی بنا پر ضرورت منددوں کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے اور ضرورت مندوں کی بروقت امداد کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے،ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو اپنی مش

تازہ ترین