’شب برات‘ | مساجد اورخانقاہوں میں اجتماعی شب خوانی نہیں ہوگی

سرینگر// وادی میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر دیگر برسوں کی طرز پر امسال شب برات کی تقاریب مساجد،خانقاہوں اور آستانوں میں اجتماعی طور پر نہیں ہوںگی،جبکہ علمائے کرام نے بھی گھروں میں ہی شب برات میں توبہ استغفار اور درود و ازکار کا ورد کرنے کی صلاح دی ہے۔ مفتی اعظم نے شب برات کے دوران فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں پر نہ جانے کی تاکید کی ہے۔ وادی میں کرونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ،لاک ڈائون اور بندشوں کے بیچ امسال دیگر برسوں کی طرز پر مساجد میں اجتماعی طور پر شب برات کی شب خوانی نہیں ہوگی۔ زیارت گاہوں کو پہلے ہی کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظربند کیا گیا ہے،جبکہ ضلع انتطامیہ نے بھی ایک روز قبل ہی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میں اجتماعی طور پر شب خوانی کی مجالس منعقد نہ کی جائے۔ شب برات کی مناسبت سے وادی میں روایتی طور پر14شعبان کو مساجد اور زیارت گاہوں میں بڑے بڑے اجتماع

سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین نان شبینہ کے محتاج

سرینگر// وبائی بیماری کورونا لاک ڈوان کے دوران مخکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ہمراہ صف اول پر کام کرہے ایس آر ٹی سی کے ملازمین گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،جس کے نتیجے میں وہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وادی میں کرونا کرفیو کے نتیجے میں بندشوں کے دوران انتظامیہ نے گھر گھر صارفین تک راشن پہنچانے کا  سلسلہ شروع کیا ہے،جس کے نتیجے میں سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈرائیور بھی اُن کے ہمراہ گھر گھر اور محلہ محلہ راشن پہنچانے میں صف اول پر کام کرہے ہیں۔ ان ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ4ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے،جس کے نتیجے میں ان کا اہل و عیال نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گیا ہے۔ ان ڈرائیوروں نے بتایا کہ اب جب وادی میں ہر سو بندشیں ہیں اور صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے،اس کے باوجود بھی وہ اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر لازمی سروس فراہم کررہے ہیں،تاہم

تازہ ترین