ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے ایام میلاد کے بیچ جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد جمعہ کو درگاہ حضرت بل پہنچے اور نماز جمعہ ادا کی۔ ڈاکٹر عبداللہ نے اس موقعہ پر عالمگیر وبا کرونا وائرس سے نجات پانے کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری نے عالم انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی اور نصرت و فتحابی کے علاوہ جموں کشمیر میں آپسی بھائی چارے و ہم آہنگی  کے قائم و دائم رہنے کیلئے بھی دعائیں کیں۔ ڈاکٹرفاروق نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ایام متبرکہ کے دوران درگاہ حضرت بل میں عقیدتمندوں کی سہولیات کیلئے تمام تر انتظامات کئے جائیںجبکہ صحت و صفائی،طبی ٹیموں اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ زائرین کی سہولیات کیلئے دیگر انتظامات جنگی بنیادوں پرکئے جائیں۔  

پارمپورہ میں منشیات فروش گرفتار

سرینگر// پولیس نے پارمپورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2304نشہ آور ٹکیں اور 425 کوڈین بوتلیں برآمد کیں ۔ پولیس بیان کے مطابق پامپورہ پولیس  نے چیکنگ کے دوران ایک آلٹوگاڑی زیر نمبر JK22A-9281کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے 2304 نشہ آور کیپسول اور425 بوتلیں کوڈین ضبط کیں ۔پولیس نے منشیات فروش بلال احمد میر ساکن نوپورہ ترال کو گرفتار کرکے اس کے خلاف پولیس تھانہ پارمپورہ میںایف آئی آر زیر نمبر 230/2020کے تحت کیس درج کیا   

شہر میں 20نئی پارکنگ جگہیں قائم ہونگی

 سرینگر//ایک اہم پیش رفت کے تحت شہر سرینگر میں جلد ہی 20نئی پارکنگ جگہیں قائم کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں شہری آبادی اور راہ گیروں کو ایک بڑی راحت ملے گی ۔پارکنگ کے ان نئے مقامات کے لئے سائٹوں کو ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفترنے تجویز کیا ہے اور منظوری کے بعد ان جگہوں پر کام شروع ہوگا ۔ان میں سے ہر ایک مجوزہ سائٹ ایک سرکاری اراضی ہے اور یہ اس علاقے میں یا اس کے قریب واقع ہے جہاں ٹریفک کازیادہ دبائو رہتا ہے۔ضلع انتظامیہ نے سپیشل ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام ( SADP)کے تحت 6 کروڑ روپے مختص رکھے ہیں اور ہر پارکنگ جگہ پر 10 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹرشاہد اقبال چودھری نے کہا کہ کار پارکنگ کی کمی سرینگر میںایک بڑا مسئلہ ہے اور توقع ہے کہ ان پارکنگ جگہوںکے بننے کے بعد لوگوں کو راحت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک پارکنگ جگہ پر سمارٹ آلات نصب ہونگے۔ ڈاکٹر شاہد نے مزید کہا کہ سرینگرمی

مہنگائی کا بازار گرم

سرینگر// شہر میں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے عام لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سبزیاں خریدنا بھی عام لوگوں کے بس کی بات نہیں رہ گئی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ محکمہ کی طرف سے بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے موثر کارروائیاں نہیں کی جا رہی ہیں۔ بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ آلو 60 روپے فی کلو، پیاز 50 روپے فی کلو، ٹماٹر 50 روپے فی کلو، مٹر 135 روپے فی کلو، کشمیری ندرو 240 روپے فی کلو، شلجم اور مولی 40 سے 50 روپے فی کلو اور انڈے 60 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔بتادیں کہ محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کی طرف سے جولائی 2020 میں جاری نرخ نامے کے مطابق آلو کی ریٹ 28 روپے فی کلو، پیاز کی ریٹ 20 روپے فی کلو، ٹماٹر کی ریٹ روپے فی کلو طے

رْوحانی بزرگ پیر غلام قادر کا انتقال

سرینگر//وادی کی نامور رْوحانی شخصیت پیر غلام قادر بٹ ساکنہ ہفت چنارجمعرات کو انتقال کرگئے۔ کورونا پروٹوکال کے تحت دینی اور سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے اْن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انجمن صوفیا کے سرکردہ کارکن محمد سلیم خان نے ان کی وفات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ پیرغلام قادر علم و عرفان کا گنجِ بے بہا تھے۔اْن کے انتقال سے راہ سلوک کے سبھی اْمیدوار گویا یتیم ہوگئے۔‘‘ پیر غلام قادر بٹ ہفت چنار کے پشتینی باشندہ تھے اورآج نٹی پورہ میں رہائش پذیر تھے۔ اْنہیں آبائی مقبرہ واقع مگر مل باغ میں سینکڑوں لوگوں نے چشمِ پرْنم سے سپردخاک کیا۔ محمد سلیم خان نے مزید بتایا، ’’ سرینگر کے علاوہ وادی کے مختلف اضلاع سے راہ سلوک سے وابستہ لوگوں نے پیر غلام قادر سے فیض حاصل کیا۔ وہ سماجی خدمت میں پیش پیش تھے اور اْنہوں نے سینکڑوں والدین کو قرا

مزید خبرں

عید میلاالنبیؐ کے سلسلے میں خانقاہِ معلی میں تقریب آج  سرینگر// پیغمبر آخرزمان، فخر موجوداد ، محسن کائنات حضرت نبی آخرزمانﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے مقدس تقریب سعید (عید میلادالنبیﷺ ) کی تقریبات کے سلسلے میں تاریخی خانقاہِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانیؒ بانی اسلام کشمیر سرینگر میں 6ربیع الاول سنیچروار بمطابق 24اکتوبر کو ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہو گا۔ نمازِ ظہر سے قبل 12بجے دن کے بعد ہی مولانا ریاض احمد ہمدانی پیغمبر آخرزمان ﷺ کی تولد باسعادت کے مختلف گوشوں پر وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور نمازِ کے بعد حسب قدیم ختمات المعظمات، دورد و ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔      ۔22اکتوبر کی یادوں پر مبنی 2روزہ سپوزیم اختتام پذیر سرینگر//ایس کے آئی سی سی سرینگر میں’22اکتوبر1947 کی یادوں پر مبنی 2روزہ قومی سپوزیم اور نمائش ‘ کل

انڈسٹریل اسٹیٹ رنگریٹ میں واقع رحیم موٹرس میں آگ کی ہولناگ واردات

سرینگر//سرینگر کے مضافات رنگریٹ کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع رحیم موٹرس میں جمعہ کو آگ ظاہر ہوئی ۔آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ شرکٹ بتایا جاتا ہے۔ رحیم موٹرس میں میکنک کی حیثیت سے کام کرنے والے عرفان احمد کے مطابق وہ معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوگئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق اگر چہ آگ بجھانے والے محکمہ کی ایمر جنسی سروس رحیم موٹرس کے بالکل پاس واقع ہے لیکن آگ بجھانے کی اضافی گاڑیاں طلب کرنے میں پندرہ منٹ نکل گئے۔ رحیم موٹرس کے ایک اور ملازم کے مطابق انہوں نے صارفین کی چھ گاڑیوں کو باہر نکالا ہے لیکن باقی ماندہ عمارت کے اندر ہی ہیں۔ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے ذرائع کے مطابق دو انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور پانی کے چھ ٹینڈر بھی کام پر لگائے گئے ہیں تاکہ آگ

مستقلی کی مانگ اور دیگر مطالبات

سرینگر// محکمہ اسٹیٹس میں کام کررہے عارضی ملازمین نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔اسٹیٹس ایمپلائزکیجول لیبرس یونین کے بینر تلے احتجاجی ملازمین نے نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج درج کیا۔اپنے مطالبے کو لیکرہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈس لئے حتجاجی ملازمین نے جم کر نعرے بازی کی اور سرکارسے اپنے مطالبات کو فوری طور پورا کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے محکمہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم آج تک ان کی مستقلی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے  لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی۔  

بھرتی عمل کیلئے پہلے سے ہی شفاف طریقۂ کار موجود :فاروق خان

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل کہا کہ جموں و کشمیر میں بھرتیوں کے لئے ایک شفاف طریقۂ کار پہلے سے موجود ہے جس کے لئے کسی بھی ملازمت کے خواہشمند کو سرکاری خدمات میں داخلے کے لئے طریقۂ کار پر عمل کرنا ہوگا۔مشیر نے اِن باتوں کا اظہار کل لیفٹیننٹ گورنر س شکایتی سیل چرچ لین سونہ وارمیں اَپنے ہفتہ وار عوامی شکایتی ازالہ  کیمپ کے دوران کیا ۔کشمیر اور جموں ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائد از 90 عوامی وفود اور اَفراد نے مشیر سے ملاقات کی اور اَپنے علاقوں کے مختلف مسائل  جیسے تعلیم ، سڑک رابطے ، صحت معاملا ت وغیرہ مشیر کو گوش گذار کئے اور ان کے ازالے کے لئے مشیر کی ذاتی مداخلت طلب کی۔جسمانی طور خاص افراد کی طرف سے ایک وفد نے نابینا بچوں کے سکولی مسائل ، تھری وہیلر سکوٹیاں ، ماہانہ الائونس میں اِضافے کے معاملات اُٹھائے۔اسی طرح این آئی ایس کمیونٹی کوچوں کی

آبی گذرمیں پانی کی شدیدقلت سے لوگ پریشان

سرینگر//آبی گذر میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث آبادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گذشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی سپلائی متاثر ہے اور متعلقہ محکمہ لوگوں کو درپیش مشکلات دور کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی ہفتوںسے پانی کا سپلائی نظام مفلوج ہے جس کے نتیجے میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میںپانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے لوگ پریشان ہیں ۔شبیر احمد نامی شہری نے بتایا کہ محکمہ صحت عامہ جس کا نام اب جل شکتی محکمہ

امور صارفین اور ناپ تول محکمے کا مشترکہ سکارڈ تشکیل

سرینگر//محکمہ فوڈسیول سپلائزوامورصارفین کشمیرنے محکمہ ناپ تول کیساتھ ملکر شہرسرینگرکے بازاروں میں چیکنگ کی مہم شروع کی ہے۔محکمہ خوراک و امور صارفین کے  حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ معائنہ کرنے والی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر کھانے پینے کی دکانوں معائنہ کرتے ہوئے جانچ کے لئے نمونے حاصل کئے جبکہ صارفین کو زائد قیمت پر اشیائے خوردنی فروخت کرنے اور ان کا استحصال کرنے کے تحت قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 29 سبزی فروشوں ، 10 گوشت فروشوں اور 9 دیگر افراد سمیت 29 دکانداروں پر صارفین سے اضافی قیمتیں وصولنے پرمقدمے درج کئے گئے اور ان کے خلاف باضابطہ متعلقہ پولیس تھانوں میں کیس درج کئے گئے۔چیکنگ سکارڈ نے قصورواردُکانداروں،قصابوں ومرغ فروشوں سے93ہزار200روپے بطورجرمانہ وصول کیا۔بازاروں میں غیرمعیاری غذائی اجناس کے کاروبار اورصارفین سے مختلف اشیا

مزید خبرں

قدیم قاضی مسجدزینہ کدل میں سیرتی مجلس آج سرینگر// عید میلاد النبیؐ کی جاری تقریبات کے سلسلے میں قدیم اور تاریخی قاضی مسجد قاضی یار زینہ کدل میں آج نماز جمعہ سے قبل معروف عالم الدین اور اسلامی سکالر ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف احمد آنحضور ؐ عید میلاد النبیؐ کے مختلف گوشوں پر وعظ فرمائیں گے۔ عاشقانِ رسولؐ سے استدعا ہے کہ اس بابرکت مجلس میں تشریف لاکر خیردارین حاصل کریں۔مجلس کا آغاز 12بجے سے ہی ہوگا اور نماز ایک بجے ادا کی جائیگی۔     یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ کا شعبہ پنچ کرمادوبارہ بحال سرینگر//شالہ ٹینگ علاقے میں قائم گورنمنٹ یونانی اسپتال میںکویڈ کے دوران’شعبہ پنچ کرما‘ کو معطل کرنے کے بعد دوبارہ شروع کیا ہے۔جہاں مریضوں کا علاج پنچ کرماطریقے سے علاج ومعالجہ شروع کیا گیا ہے اور مختلف امراض میں مبتلا لوگ یہاں ان سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

خواجہ بازار میں تاریخی اہمیت کا حامل’’خوجہ دگر‘‘ ادا

سرینگر// بلند پایہ ولی کامل، عظیم المرتبہ اولیاء، داعی اسلام حضرت بہاالدین نقشبند مشکلکشاؒ کا عرس مبارک کل جموں و کشمیرکے طول ارض میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر میں اُن کے آستان عالیہ واقع خواجہ بازار نوہٹہ میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندوں نے ختمات المعظمات ، درود ازکار (ختم خواجگان) اور نماز خوجہ دگر میں شرکت کی۔میر واعظ مولانا ہمدانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ بزرگؒ کی تعلیم ، عبادت ، ریاضت، تقویٰ اور اسلامی خدمات، تبلیغ واشاعت تاریخ اسلام میں ایک سنہری باب ہے۔ہمدانی نے کہا کہ حضرت اولیاء کرام کے پاک اور تاریخی کارناموں کی بدولت کشمیر کا چپہ چپہ اسلام کے نور سے سرسبز وشاداب ہوا اور اِن کی درگاہیں ہمارے دلوں کے سکون رہے ہیں۔وادی کی زیارت گاہوں ، خانقاہوں اور مساجدوں میں بھی علماء کرام نے حضرت شاہ بخارانؒ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

مگھر بل باغ کے نجی ہسپتال میں خاتون کی موت

سرینگر//ڈاکٹروں کی مبینہ لاپروائی کے نتیجے میںمگھر بل باغ میں واقع ایک نجی اسپتال میں خاتون کی موت کے بعد لواحقین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اسپتال کی توڑ پھوڑ کی ۔ مہلوک خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ3بچوں کی ماں 45سالہ خاتون جو کہ داندر کھاہ بٹہ مالو کی تھی، کو گزشتہ ہفتہ اسپتال میں اس وقت علاج و معالجہ کیلئے داخل کر ایا گیا تھا جب انہوں نے چھاتی میں درد کی شکایت کی تھی ۔ افراد خانہ کے مطابق جونہی خاتون کو اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کر دیا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کی یقین دہانی کرائی کہ وہ بالکل ٹھیک ہے تاہم بدھ کو وہ اسپتال میں اس وقت موت کی آغوش میں چلی گئی جب اس کا آپریشن کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون کی موت ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں جراحی کے عمل کے دوران اندرونی زخموں سے واقع ہوئی ۔خاتون کی موت کے ساتھ ہی لواحقین نے اسپتال کے باہر زور دار احتجاجی مظاہرے

۔22اکتوبر1947کاقبائلی حملہ

سرینگر//پاکستان کے حمایت یافتہ قبائلی حملے کی یاد میں جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ’’22اکتوبر1947کی یادیں ‘‘کے عنوان سے 2روزہ قومی سمپوزیم منعقد ہورہا ہے ۔ایس کے آئی سی سی سرینگر میںآج  منعقد ہونے والے اس سمپوزیم میں مرکزی وزیر ثقافت پی ایس  پٹیل ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، ماہرین تعلیم ، فوج اور فضائیہ کے سابق افسران اور دفاعی ماہرین سمیت دیگر معزز مہمان اس تاریخی واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کریںگے۔ جموں وکشمیر یونین ٹیریٹریری حکومت کے اشتراک سے نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف ہسٹری آف آرٹ ، کنزرویشن اینڈ میوزولوجی کے زیر اہتمام یہ سمپوزیم منعقد ہورہا ہے ۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ سمپوزیم اس دن کی تاریخی داستان سامنے لے آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے اقدام کا مقصد لوگوں میں تاریخ کے اس مرحلے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔اس پروگرام سے

رجسٹریشن کے بغیر فوڈ بزنس کرنے والوں کے خلاف مہم

سرینگر//فوڈ لائسنسنگ اینڈ رجسٹریشن سسٹم (ایف ایل آر ایس) کے دائرے میں کھانے پینے کے کاروبار کو لانے کے لئے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کشمیر کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فوڈ بزنس چلانے میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔مہم کے دوران گذشتہ 2دنوں میں فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی او) کے خلاف مجاز عدالت میں 94 مقدمات دائر کیے گئے جو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اپنا کاروبار چلاتے ہوئے پائے گئے۔اس کے علاقہ قمرواری میں صفائی کے فقدان پر قصاب کی ایک دکان کو سیل کیا گیا۔دریں اثنا کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن شکیل الرحمن نے جموں و کشمیر کے تمام فوڈ بزنس آپریٹروںکو ہدایت دی ہے کہ  وہ لائسنس / رجسٹریشن حاصل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی اوز کو 12 لاکھ تک کا کاروبار رکھنے

درختوں کی شاخ تراشی

سرینگر// پاور کنٹرولر کشمیر کی اطلاع کے مطابق صورہ میں 90فٹ روڈ پر درختوں کی شاخ تراشی اورترسیلی لائین کی مرمت کے پیش نظر 33کے وی حبک گاندربل لائین کے تحت آنے والے علاقوں میں آج یعنی 22اکتوبر کو صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔  

مزید خبرں

اے ڈی جی پی آرمڈ کاپریہاس پورہ کا دورہ  جوانوں کوامن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کی ہدایت    سرینگر//ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل آف آرمڈ پولیس اے کے چودھری نے آرمڈ پولیس کمپلیکس پریہاس پورہ کا دورہ کرکے وہاںمقیم آئی آر پی بٹالین کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ودائم رکھیں اورڈسپلن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔ انہوں نے بتایاکہ ڈیوٹی سر انجام دیتے وقت ہوشیار رہیں اور امن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کے دوران اپنے جسم کی حفاظت کیلئے تمام طرح کے ضروری انتظامات لازمی اپنائیں۔ دربار کے دوران پولیس جوانوںنے اپنے مطالبات پیش کئے جن کو انہوںنے کافی غور سے سننے کے بعد موقعہ پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ اے ڈی جی پی نے پولیس آفسیران و جوانوں پہ زور دیا کہ مستقبل میں اپنی دیگرذمہ داریوں کی طرف پورا دھ

قومی جنرک دستاویزات رجسٹریشن سسٹم اور ای سٹیمپنگ | سرینگر میںایک ہفتہ طویل تربیتی پروگرام کا آغاز

سرینگر/ قومی جنرک دستاویزات رجسٹریشن سسٹم (این جی ڈی آر ایس) اور ای اسٹیمپنگ کے سلسلے میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام کا کل یہاں آغاز ہوا ۔تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ، بڈگام اور گاندربل ضلعوں کے رجسٹرار اور سب رجسٹراروں کو ان کے معاون عملے کے ساتھ تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور اننت ناگ اضلاع کے رجسٹرار اور سب رجسٹرار آنے والے دنوں میں پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت تربیت دی جائے گی۔پروگرام کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر ، گلزار احمد شبنم نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد وادی میں جائیدادوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اور شہریوں کی بہتر سہولت کے لئے موجودہ رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی

انجمن حمایت الاسلام کا خراج عقیدت

سرینگر//سلسلہ نقشبندیہ کے پیشوا و مجدد اسلام حضرت سید بہائو الدین محمد نقشبند بخاریؒ کے سالانہ عرس کے والہانہ خراج عقیدت کے پیغام میں زعمائے انجمن حمایت الاسلام بالخصوص مولانا خورشید احمد قانونگو ، مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا عبدالحق اویسی نے کہا ہے کہ آنجنابؒ نے اپنے انقلابی قائدانہ اخلاقی و روحانی صلاحیتوں سے بگڑے ہوئے معاشرے خودساختہ عقائد کے رجحانات کوقرآن و سنگ کے تحت تطہیری و تجددیدی کارناموںکو انجام دے کر تحریک نقشبندی کی داغ بیل ڈالی اور اس سلسلہ مبارک کے سرحلقہ خلیفہ اول حضرت سیدناابوبکر صدیقؓ کے نقش قدم پر گامزن ہوئے ہوئے اُن طاقتوں سے مقابلہ کیا جو اسلام کے بنیادی عقائد و شریعت کے طنابوں کو کمزور کرنے کے خواہاں تھے۔ قرآن کی پیروی اور سنت نبویؐ کے احیاء و ترویج دین اسلام کی اصل خدمت اہل اسلام و علماء حق کو باور کئے اور ان حدود کے باہر کوئی بھی دلیل قابل تسلیم نہیں ہے۔

تازہ ترین