گُلِ لالہ فیسٹول

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار نے جمعرات کو سرینگر کے باغِ گلِ لالہ میں منعقد ہونے والے آئندہ ٹولپ فیسٹول کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ اس فیسٹول سے ٹولپ گارڈن کو دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے باضابطہ طور سے کھولا جائے گا۔ اُنہوں نے اِس فیسٹول کی مختلف آن لائن اور آف لائن تشہیرکرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار جموں وکشمیر کی متنوع ثقافت کو ظاہر کرنے کا انوکھا موقعہ پیش کرے گا۔انہوں نے ناظم اطلاعات راہل پانڈے کو ہدایت دی کہ وہ فیسٹول کو روزانہ کی بنیاد پر فروغ دیں اور میگافیسٹول کی ساری کارروائی محکمہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموںپر چلائیں۔اِس موقع پر اُنہیں بتایا گیا کہ مشہور مقامی فنکاروں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ سے آنے والے معروف میوزک فنکاروںسے بھی اس فیسٹول میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔س

نئی دہلی میں باغات کے نوجوان کی ہلاکت

سرینگر//نئی دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی ہلاکت کو قتل قرار دیتے ہوئے اہل خانہ نے غیر جانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔ باغات سرینگر کے 28سالہ نوجوان عاقب رشید بٹ کی جنک پورہ نئی دہلی میں 2مارچ2021 کو پر اسرار موت واقع ہوئی تھی تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عاقب کو قتل کر دیا گیا ۔ لواحقین نے عاقب کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارورائی کی جائے۔احتجاج میں شامل عاقب احمد بٹ کے اہل خانہ نے نئی دہلی کے پولیس کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے قتل میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انہیں انصاف مل سکے اور قتل میںملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنی ضروری

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ،95چالان پیش

سرینگر //ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  95 افراد کے خلاف چالان کیا ہے جن میں عوامی مقامات پر سگریٹ  نوشی  کرنے والے 36افراد  بھی شامل ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ پولیس نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔   

تازہ ترین