تازہ ترین

بلوارڈ کراسنگ کا ایک حصہ ڈھہ گیا

سرینگر / / سرینگر میں جھیل ڈل کے کنارے پر واقع بلیواڑڈ روڈ کا ایک حصہ بدھ کو ڈھہ گیا،جس کے نتیجے میں کئی لوگ معجزاتی طور پر بچ گئے۔کے این ٹی کے مطابق بلیوارڈ روڑ پر ڈلگیٹ کے نزدیک بدھ کو اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب اچانک بلیوارڈ روڑ کا ایک حصہ ڈھہ گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ معروف ادویات کی دکان در میڈکیٹ کے متصل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کئی لوگ گاڑیوں کا انتظار کر رہے تھے اور سڑک میں دراڈیں نمودار ہوئیں اوراس کا ایک حصہ ڈھہ گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میںایک سیکوٹی اور موٹر سائیکل ڈل برد ہوگیا اور انہیں بعد  میں بازیاب کیا گیا۔اس موقعہ پرراہگیروں اور دیگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پر جمع ہوئی اور وہ عش عش کرنے لگے۔بعد میں ٹریفک کو بھی دوسری طرف منتقل کیا گیا۔جھیل ڈل کے نزدیک سڑک کھسکنے کا یہ پہلا واقعہ ہے،جس کے نتیجے میں عام لوگوں اور جھیل کے نزدیک ہوٹلوں می

ہوسٹل سہولیات کی عدم فراہمی | سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب کا احتجاج

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم سینکڑوں طلاب نے مرکزی گیٹ پرہوسٹل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک سال کے وقفہ کے بعد 15 فروری سے کالجوں اور یونیورسٹیوں نے کام کاج شروع کیا۔احتجاجی طلاب نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے سنٹرل یونیورسٹی گاندربل میں پڑھنے کیلئے آتے ہیں لیکن یہاںہوسٹل سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واپس اپنے گھر وں کو لوٹنا پڑتا ہے جس میںانہیںکافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے اور وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو درس وتدریس کا عمل شروع کرنے سے قبل طالب علموں کیلئے ہوسٹل کا بندوبست کرنا چاہئے تھا۔ سنٹرل یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میںبتایا کہ چند روز میں طلاب کو ہوسٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔   

شیخ نذیر احمد کی برسی ، مزارپر فاتحہ خوانی اور گلباری | نیشنل کانفرنس حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی: ساگر

سرینگر // نیشنل کانفرنس نے پارٹی رہنمامرحوم شیخ نذیر احمد کی برسی پر کئی تقاریب کا انعقاد کیا، جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔این سی کے ایک بیان کے مطابق سرینگر میںاُن کے مزار پر گلباری اور فاتحہ خوانی کی گئی ، جس میں پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر سمیت کئی سینئر لیڈران، عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ساگرنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی اور مفادات کے تحفظ کے اپنے اصول پر قائم ہے اور یہ جماعت یہاں کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کو ایک لائحہ عمل دیا ہے اور ہماری جماعت آج بھی اُن کے لائحہ عمل پر چل کر ہر صورت میں عوام کیلئے وقف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ نذیر نے شیخ محمد عبداللہ کے اصولوں اور چھوڑے ہوئے نقوش پر کبھی بھی س

منشیات کا استعمال روکنے کیلئے سنجید ہ کوششوں کی ضرورت:پروفیسر طلعت | کشمیر یونیورسٹی میں ذہنی صحت سے متعلق 4روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میںبدھ کو ذہنی صحت سے متعلق چار روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے معاشرتی سطح کے صحت کے پیشہ ور افراد کیلئے یونیورسٹی کے شعبہ ڈی او ڈبلیو کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر طلعت نے کہا کہ صحت اور صحت سے متعلق ماہرین نفسیات ، مشیران اور ماہرین تعلیم کو پرانے اور نئے ذہنی صحت سے متعلق چیلنجوں اور خدشات سے نمٹنے کے لئے ہاتھ ملاناہوگا۔انہوں نے کہا ’’جاری وبائی امراض نے ان خدشات کو مزید بڑھاوا دیا ، جس کا سنجیدگی سے ایک اور سب کی اجتماعی کاوشوں سے نمٹنا ہوگا‘‘۔وائس چانسلر نے ذہنی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال سے روکنے کے لئے تعلیمی اداروں پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا ’’ہم