جامع مسجدکونمازجمعہ کیلئے کھول دیاجائے

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے جامع مسجدسرینگر کو لگاتار26ویں جمعہ کو نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے بند رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے اِسے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کے عمل سے تعبیر کیا۔ایک بیان میں انجمن نے کہاکہ انجمن کے سربراہ میرواعظ مولوی محمدعمرفاروق ،جو5اگست2019سے لگاتانظربندہیں،کی منصبی ذمہ داریوں پر بھی قدغن عائد ہے ،جوسراسرتکلیف دہ اوراذیت ناک ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام کوچاہیے کہ وہ حقائق کااعتراف کرتے ہوئے نہ صرف جامع مسجد کونمازجمعہ کیلئے کھول دیں ،بلکہ میرواعظ کی رہائی کو بھی یقینی بنایاجائے۔ 

سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو ہٹا دیاگیا

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے شہرکے کئی علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ہونے والے تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مزید کئی تجاوزات کو ہٹادیاگیا۔ اس سلسلے میںایس ایم سی کی ٹیم نے لالچوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، مہاراجہ بازار اور جہانگیر چوک میں کئی دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جنہوں نے فٹ پاتھ بند کر دئے تھے اور سڑکوں پرجو ریڑے لگا ئے گئے تھے انہیں بھی ہٹایا گیا۔ ایس ایم سی کمشنرنے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی تعمیر کام کیلئے ایس ایم سی سے باضابطہ اجازت حاصل کریں۔ایس ایم سی کمشنرنے وارڈ افسران کو ہدایت دی کہ شہر سرینگر میں غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو قانون کی خلاف ورزی کرکے تعمیراتی ڈھانچے کھڑا کرتے ہیں ۔

تازہ ترین