شالیمارمیں کرنٹ لگنے سے جواں سال سیلزمین لقمۂ اجل

سرینگر//ارشاد احمد//شالیمار سرینگر میں المناک حادثہ میں جمعرات کو17سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ شالیمار باغ کے قریب فوٹوگرافر کی دوکان پر سیلزمین عادل احمد آہنگر ولد محمد شفیع ساکنہ گھنڈ تلہ ہارون دوکان کی چھت پر چڑھ کر بجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کررہا تھا کہ اچانک اس کاہاتھ ہائی ٹینشن لائن کو چھوگیا جس سے اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ گر گیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کی مدد سے اسے فوری طور پر پبلک ہیلتھ سنٹر حبک منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

سری نگر میں مشکوک بیگ سے دھماکہ خیز مواد کے بجائے کپڑے بر آمد

سری نگر// سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں جمعرات کو اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب بائی پاس پر ایک مشکوک بیگ کو پڑے ہوئے دیکھا گیا لیکن جب بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے بیگ کی تلاشی کی تو اس سے کپڑے بر آمد ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں بائی پاس پر ایک مشکوک بیگ پڑا ہوا دیکھا گیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بیگ کو چیک کرنے کے لئے بم ناکاہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا لیکن جب مذکورہ ٹیم نے بیگ کی تلاشی کی تو اس میں سے کپڑے ملے۔  

سری نگر میں حالیہ 'ٹارگٹ کلنگس' کے بعد سیکورٹی مزید چوکس، کئی مقامات پر ناکے

سری نگر// حالیہ دنوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملوں کے واقعات کے پیش نظر سری نگر میں بدھ کے روز سیکورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ۔ شہر کے کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دیے ہیں جہاں مسافر بردار گاڑیوں خاص کر دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے ان میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے جاتے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ بھی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ سری نگر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم اسلحہ براداروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔  

دیہی خواتین اپنے عزم سے ہرچیز سونا بنا سکتی ہیں:سحرش اصغر

سرینگر//اُمیداسکیم کے تحت حصولیابیوں اور پیش رفت کا مشن ڈائریکٹر رورل لائیولی ہڈ مشن، ڈاکٹر سیدسحرش اصغر نے ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ڈاکٹر سحرش اصغر نے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ دیہی خواتین کے موافق ماحول بنائیں تاکہ وہ بغیرسود قرضہ حاصل کرسکیں اور قرضوں کی ادائیگی کی ان میں عادت ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں درجنوں ایسے کام ہیں جنہیں خواتین بخوبی انجام دے سکتی ہیں اور اگر انہیں بھرپور رہنمائی کی جائے تووہ ان کاموں کو کاروبار میں بدل دیں گی۔انہوں نے حکام پرزوردیا کہ وہ مختلف تجارتی ماڈلزکودیکھیں اورانہیںدیہات میں عورتوں کوپیش کرکے دکھائیںتاکہ وہ انہیں کاروبار کے طور لیں سکیں۔سحرس اصغر نے انہیں اپنی کاوشوں کوکامیاب تجارت کی طرف موڈنے کی صلاح دی۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین محنتی ہوتی ہیںاوروہ اپنے عزم اور ہمت سے چیزکو سونا بنا سکتی ہیں۔

’جموں و کشمیر میں اچھی حکمرانی کے طریقوں کی نقل‘

سرینگر//کمشنر سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دوویدی نے کل جموں و کشمیر میں اچھی حکمرانی کے طریقوں کی نقل(Replication of Good Governance Practices’ in J&K) کے عنوان سے2 روزہ ریجنل کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ یہ کانفرنس یکم اور2جولائی کو ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوہی ہے ۔کانفرنس میںجسمانی اور ورچوئل انداز کے ذریعہ 400 سے زائد افسران  شرکت کریں گے۔اجلاس کے دوران کمشنر سکریٹری نے  بتایا کہ محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات حکومت ہند یکم اور 2 جولائی کو سرینگر  میںدوسری بار دو روزہ علاقائی کانفرنس کر رہی ہے۔ قومی اور ریاستی سطح کے اچھے طریقوں سے متعلق سیشن کے ساتھ جہاں کامیابی کی کہانیاں ، ترقیاتی نمونے شرکا کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی موضوع پر پہلی کانفرنس نومبر 2019 میں جموں میں ہوئی تھی۔

میرآباد بٹہ مالو کی آبادی مشکلات سے دوچار | چار برسوں سے سڑک پر میکڈم بچھانے کے منتظر

سرینگر// سرینگر میں بیشتر خستہ حال سڑکوں کی مرمت شروع کرنے کے بعد شہر کے بٹہ مالو میں واقع میر آباد کے شہری گزشتہ4برسوں سے سڑک پر میکڈم بچھانے کا انتظار کر رہے ہیں تاہم انہیں نا امیدی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ میر آباد لین نمبر3کے لوگ گزشتہ4برسوں سے محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر کا چکر کاٹ رہے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری افسروں کی جانب سے یقین دہانیوں کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں مل رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرما ہویا گرما دونوں موسموں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں کیچڑاور موسم گرما میں گردوغبار سے چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معمولی بارشوں سے یہ خستہ حال سڑک جھیل کا منظرپیش کرتی ہے اور عبور و مرور نا ممکن بن جاتا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ سے ایک

شہر میں چوری کی وارداتیں | بمنہ میں ٹاٹا موبائل، شالہ ٹینگ میں ایکو گاڑی اڑالی گئی

سرینگر//سرینگر کے بمنہ اور شالہ ٹینگ علاقوںمیں چوری کی الگ الگ وارداتوں میں دو گاڑیاں اڑا لی گئیں۔ نقب زنوں نے حاجی آباد بمنہ میں محمد وسیم میر ولد خضر محمد میر ساکن حاجی آباد بمنہ کی ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JKO5C-5278اڑالی۔پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک نے گھر کے باہرگاڑی کو پارک کیا تھا۔بمنہ تھانے میں اس سلسلے میں کیس درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی۔ادھرشالہ ٹینگ میں ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK09B-7894کو بھی نقب زنوں نے اڑالیا۔پولیس کے مطابق غلام نبی گنائی ساکن کپوارہ نے  پارمپورہ تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس نے گاڑی کو سڑک پر کھڑا کیا تھا اور کسی کام کے سلسلے میں کہیں گیا تھا اور واپس آکر اس نے اپنی گاڑی غائب پائی۔پولیس نے کیس درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔  

ڈل جھیل کی بڑے پیمانے پرصفائی مہم جاری

سرینگر//اگرچہ سونہ لنک اورروپ لنک پرمشتمل ڈل جھیل کارقبہ سکڑکرمحض 18مربع کلومیٹر تک رہ گیا ہے لیکن ابھی بھی جھیل کی شان وشوکت اوراہمیت باقی ہے ۔ ڈل کی سیروتفریح کیلئے آنے والے سیلانیوں کاایک اہم مقام ڈل کے وسط میں واقع چارچناری میں موجود چار چناروںمیں دوسوکھ گئے ہیںاوراب قلیل تعدادمیں ہی سیاح یہاں آتے ہیں ۔ڈل جھیل میں موجودہائوس بوٹ اورشکارے اپنی منفردتعمیر وآرائش کی وجہ سے ڈل کی دلکشی میں اضافے کاموجب رہے ہیں لیکن ڈل کے اندرکوڑا کرکٹ اورنزدیکی ڈرینوںسے ڈالے جانے والی گندگی نے اس کی نچلی تہہ کوبھردیا اوریہاں مختلف اقسام کی گھاس پھوس اورپودے اُگنے لگے ۔اس گھاس پھوس کی وجہ سے جھیل کاپانی رنگ بدلنے لگا ہے اوراس سے بدبو اُٹھتی ہے ۔ لیکس اینڈ واٹر ویز اتھارٹی نے جھیل سے گھاس پھوس اورکیچڑ سے نجات دلانے کی ایک مہم چھیڑرکھی ہے ۔اس صفائی مہم کی نگرانی کرنے والے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ’

سری نگر میں الگ الگ مقامات پر دو نوجوانوں کی مبینہ خودکشی

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر کے دو الگ الگ مقامات میں جمعرات کی صبح دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ سری نگر کے بٹہ مالو اور نوگام علاقوں میں دو نوجوانوں نے اپنے اپنے گھروں پر ہی اپنے آپ کو پھانسی دے کر اپنا کام تمام کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں نوجوانوں کو اپنے اپنے گھر والوں نے نزدیکی ہسپتالوں تک پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔  

ہماری بیٹی کی قدرتی موت نہیں،قتل کیا گیا ہے

سرینگر//بانڈی پورہ کے گنڈجہانگیر حاجن میں گزشتہ دنوں فوت ہوئی ایک خاتون کے میکے والوں نے منگل کو پریس کالونی سرینگرمیں احتجاج کرتے ہوئے شبہ ظاہرکیاکہ تین بچوں کی ماں کی موت قدرتی نہیں ہے بلکہ اُس کوزہردیکر قتل کیاگیا۔کھومنہ بہارآبادحاجن بانڈی پورہ سے پریس کالونی سری نگرآئے مردوزن نے کہا’’ پہلے ہمیں بھی لگاکہ انکی بیٹی کی موت کسی بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن متوفی کاایک اسپتال کارڈ دیکھ کر انہیں یہ شبہ پیداہوا ہے کہ وہ خودقدرتی موت نہیں بلکہ اُسکو قتل کیاگیا ہے‘‘ ۔مذکورہ خاتون کی ماں نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ انکی بیٹی کی شادی گنڈجہانگیر کے محمدشفیع شیخ کے ساتھ کئی برس قبل ہوئی تھی اوراُنکے تین بچے بھی ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ جب  انکی بیٹی کی موت ہوئی توہمیں لگاتھاکہ یہ قدرتی موت ہے لیکن متوفی خاتون کے بیٹے نے کمرے کی صفائی کے دوران کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبل ک

سرینگر میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ

سرینگر//اپنی پارٹی کے ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ نے سرینگر میں سڑکوں کی خستہ حالت پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے 74ویں آئینی ترامیم کے تحت شہر کی سڑکوں کی دیکھ ریکھ کو محکمہ تعمیرات عامہ سے سرینگر میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیاگیا ہے، تب سے سڑکوں کی مرمت اور میکڈامائزیشن کا عمل تھم سا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور موسلادھار بارشوں سے سڑکوں میں کھڈ پڑگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ راہگیروں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ نور محمد شیخ نے کہاکہ بلدیاتی اداروں اورڈی ڈی سی کونسل کے تحت میکڈامائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ شہر سرینگر کی اندروانی رابطہ سڑکوں پر متعلقہ حکام کی عدم توجہ کے سبب یہ عمل مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے گذارش کی کہ لو

لال منڈی میں سبزیوں کے پودوں کی فروخت شروع

 سرینگر / / محکمہ زراعت کے پروڈکشن اینڈ فارمر ویلفیئر نے لال منڈی سرینگر کے کچن گارڈن میں سبزیوں کے پودوں کی فروخت شروع کردی ۔جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر وسیم احمد شاہ نے فروخت کا عمل شروع کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ کوڈ 19کے حوالے سے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سبزیوں کی پیداوار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کیلئے محکمہ نے تمام موسموں کے دوران اعلیٰ معیار کے سبزیوں کے پودے فراہم کرنے کیلئے ایک طریقہ اختیار کیا ہے۔شاہ نے کہا کہ محکمہ عام لوگوں اور سبزیوں کے کاشتکاروں تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری سبزیوں کے پودے فراہم کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزیاں پیدا کی جائیں ۔ اس کے علاوہ گھریلو ضروریات کو پورا کرنا وادی سے باہر کے بازاروں میں بھی باقی مقدار برآمد کرسکتا ہے۔اس موقع پر سیڈ پروڈکشن آفیسر

ویکسین نہ لگانے والے جانوںکو خطرے میں ڈال رہے ہیں

سرینگر//سرینگر کے شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں بہت سے افراد کورونا مخالف ٹیکہ لگانے سے گریز کررہے ہیں اور وہ اس طرح نہ صرف اپنی جان کو بلکہ اپنے کنبے اور سماج کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ وائرس کے پھیلاو اور اس وبائی مرض پرقابو پانے کیلئے ٹیکہ کاری ہی ایک واحد ذریعہ اور علاج ہے۔اس بات کااظہار متحدہ مجلس علماء کے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق مجلس کے ارکان نے اس بات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووِڈ-جیسی خطرناک اورمتعدی بیماری سے نجات حاصل کرنے کیلئے ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیںاورخاص طور پروہ افراد جنہوں نے ابھی تک اس بیماری سے بچائو کاٹیکہ ابھی تک نہیں لگایا ہے ،وہ وائرس مخالف ویکسین ترجیحی بنیاد پرضرور لگائیں۔بیان میں کہا گیا کہ ضلع سری نگر میں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سات لاکھ افراد میں سے ماہ اپریل2021 تک

کووڈ 19 وبائی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی

سرینگر+کپوارہ//کووِڈ - 19کی وبائی بیماری کابھی خاتمہ نہیں ہوا ہے اور کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے جورہنماخطوط سرکار نے جاری کئے تھے ،ان پر سختی عملدرآمد کرنا لازمی ہے تب ہی کووِڈ- 19کوشکست دی جاسکتی ہے۔اب باتوں کا اظہار سرینگر،کپوارہ اور وادی کے کئی اوراضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے میڈیا بریفننگ کے دوران جمعہ کو کیا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے سرینگر کے عوام سے عوامی تحفظ ، صحت کیلئے سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل پیرا رہنے کا مظاہرہ کرنے اور کووڈ 19 سے متعلق مشوروں اور ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی  ۔ انہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کووڈ ایس او پیز اور کووڈ 19 انفیکشن پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ ڈی سی نے لوگوں سے بھی تاکید کی کہ وہ قریب ترین ویکسی نیشن مراکز کا دورہ کریں اور کووڈ 19 وبائی بیماری کی دو

غلام محی الدین شاہ کی17ویں برسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ماہر قانون خواجہ غلام محی الدین شاہ (بچھ) کی17ویں برسی پر جمعہ کو مقبرہ واقع زیارت حضرت سید محمد منطقیؒ صاحب چھتہ بل سرینگرپر مختصر اور سادہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سنٹرل سکریٹری عرفان احمد شاہ، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد،عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران موصوف کے اُن ناقابل فراموش سیاسی ، سماجی اور قانونی خدمات کو یاد کیا گیا جو اُنہو ں نے طالب علمی کے زمانے سے ہی کشمیری قوم کیلئے انجام دیئے اور لوگوں کی خوداعتمادی ، خدا اعتمادی خاص کر بنیادی حقوق ، عزت نفس اور بحیثیت کشمیری قوم زندہ رکھنے کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں۔پارٹی ناصر اسلم وانی نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائر س سے پیدا شدہ صورتحال کسی بڑی تقریب کی قطعی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے اپنے مختص

لاک ڈاون میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کورونا گائیڈ لائنز پر ہو رہے عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو سری نگر سٹی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری اور پولیس کے دیگر افسران تھے۔ موصوف ضلع مجسٹریٹ نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا اور ویکسین لگوانا ہی واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی لانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ مہلک وائرس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔  

سری نگر میں محکمہ آبپائشی و فلڈ کنٹرول کے دفتر میں آگ ، ریکارڈاور دو گاڑیوں کو نقصان

سری نگر// سری نگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع محکمہ آبپائشی و فلڈ کنٹرول کی عمارت میں آگ لگنے سے کچھ دفتری ریکارڈ اور دو سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع محکمہ آبپائشی اور فلڈ کنٹرول کی عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کچھ سرکاری ریکارڈ ،جس میں ملازموں کے سروس بکس وغیرہ شامل ہیں، کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس آگ سے دو سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔  

چھانہ پورہ میں بارودی سرنگ بر آمد

سرینگر//سرینگر کے نواحی علاقہ چھانہ پورہ میں بارودی سرنگ کا پتہ لگایا گیا جسے بعدمیں بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پولیس پوسٹ چھانہ پورہ کے نزدیک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا، جو ایک ڈبہ میں رکھی گئی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر راستوں کو بند کردیا اور بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کیا گیا جس نے اسے ناکارہ بنایا۔اس موقعہ پر زوردار دھماکہ ہوا۔ اس ضمن میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ۔           

نورباغ کے نوجوان کی لاش ملورہ میں جہلم سے 6روز بعد برآمد

سرینگر//سیمنٹ پل قمرواری سے31 مئی کو چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش 6 روز بعد ملورہ کے مقام پر دریا جہلم سے بازیاب کی گئی.نور باغ کے نوجوان کی لاش چھ روز بعدملورہ سرینگر سے برآمدکی گئی ۔ 25برس کے نوجوان قیصر حسین ولد عاشق حسین ڈار ساکن پالپورہ نورباغ سرینگر نے31مئی کو سیمنٹ پل قمرواری سے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا اوراس کی لاش ہفتہ کو انتھک کوششوں کے بعد چھ روز کے بعد بازیاب کی گئی۔مہلوک کی لاش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد آخری رسومات کیلئے پسماندگان کے سپرد کردیا گیا۔اس دوران نوجوان کی لاش جونہی اس کے آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔  

چھانہ پورہ سرینگر میں بارودی سرنگ بر آمد

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو چھانہ پورہ سرینگر کے علاقے میں ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔حکام کے مطابق اس سرنگ کومقامی پولیس پوسٹ کے نزدیک بر آمد کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ بارودی سرنگ ایک ڈبے میں رکھی گئی تھی۔ سرنگ کا پتہ لگتے ہی بارود کو ناکارہ بنانے والے ماہرین کو طلب کیا گیا۔