برف باری سے سڑکوں پر پھسلن

 سرینگر//تازہ برفباری کے نتیجے میں سڑ کوں پر پھسلن کی وجہ سے سٹی سینٹر لالچوک کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں سنیچر کو بدترین ٹریفک جام رہا اور سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔ پھسلن پیدا ہونے کے بعد اگر چہ سڑکوں پرگاڑیوں کی آمد و رفت میں کافی کمی دیکھنے کو ملی،تاہم اس کے باوجود چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوا۔سرینگر،جموں شاہراہ پر بائی پاس سے لیکر قاضی گنڈ تک کئی مقامات پر ٹریفک کی نقل و حرکت کے نتیجے میں گاڑیوں کی رفتار تھم گئی اور مسافروں کو کافی وقت تک گاڑیوں میں ہی انتظار کرنا پڑا۔ اتھواجن میں ٹریفک جام کے نتیجے میں لوگ برستی برف باری کے دوران پیدل سفر کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ پائین شہر کے علاوہ سیول لائنز میں بھی اس کا اچھا خاصا اثر دیکھنے کو ملا،اور ریذیڈنسی روڑ کے علاوہ مولانا آزاد روڑ،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ،بٹہ مالو، ڈلگیٹ،قمرواری،شالہ ٹینگ،رام ب

سرینگر شہر میں متاثرین کی تعداد 26ہزار کے پار

 سرینگر //سرینگر شہر میں پچھلے 10ماہ کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افرادت کی تعداد 26ہزار کے پار ہوگئی ہے۔ سنیچر کو سرینگر شہر میں  12مسافروں سمیت 38افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح شہر میں متاثرین کی تعداد 26005ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سنیچر شام تک 26005متاثرین میں سے مزید 36افراد صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔ سرینگر ضلع میں ابتک 26005متاثرین میں سے 25ہزار 283افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ضلع میں سب سے زیادہ 453اموات ہوئی ہیں۔ سرینگر ضلع میں ابھی بھی 269متاثرین زیر علاج ہیں۔ سرینگر میں وائرس متاثرین کی کمی کی تصدیق کرتے ہوئے جی ایم سی ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شخص نہیں ہے کہ متاثرین کی تعداد کافی کم ہے لیکن اس کے بائوجود بھی بیرون ریاستوں سے آنے والے افراد کی وجہ سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی کافی ز

سولنہ سڑک حادثہ ، ملزم گرفتار،گاڑی ضبط

سرینگر// سولنہ میں دسمبر2020کوپیش آئے حادثے کے سلسلے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حادثے کے سلسلے میں پولیس تھانہ شیرگڈھی میں ایک کیس درج تھا۔پولیس ے مطابق 12دسمبر2020کو انہیں شکات ملی کہ کسی نامعلوم سنٹرو کار نے سولنہ کے قریب 26سالہ جنید احمد ڈار ولد عبدالحمید ساکن سنور کولگام کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیاجو22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات کوزخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھا ۔اس موقع پر نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت جائے واردات سے فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے اس ضمن میںکیس زیر نمبر 78/2020 زیر دفعات 337/278 کے تحت درج کیا ۔ تحقیقات کے دوران جہانگیر چوک سے رام باغ تک سڑک کے ساتھ دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی اور اس کا مکمل جائزہ لیا گیا۔دستیاب فوٹیج کے مطابق سینٹرو گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی اور اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کا سہارا لیا گیااور کشمیر اوردہلی میں واقع

روڈسیفٹی پر ٹریفک پولیس کے اہتمام سے سمینار

سرینگر// سرینگر میں ٹریفک پولیس کی طرف سے منعقدہ سمینار میں شرکاء نے ٹریفک نظام سے جڑے ہوئے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے آپسی تال میل اور ہم آہنگی کا مشورہ دیا۔سرینگر میں محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ عامہ کے آڈیٹوریم میں سنیچر کو محکمہ ٹریفک کی جانب سے’’ سڑک تحفظ ہفتہ‘‘ کے حوالے سے سمینار منعقد ہوا،جبکہ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری نے اس سمینار کا فتتاح کیا۔سمینار میںمعروف اسلامی دانشور،مفتی نذیر احمد مہمان خصوصی تھے،جبکہ ایس ایس پی ٹریفک جاوید کول کے علاوہ ناظم سماجی بہبود،ایڈیشنل کمشنر،ہڈیو و جوڑوں کے ماہر معالج ڈاکٹر قانونگو،محکمہ تعلیم کے کلچر آفسر اور دیگر لوگوں نے سمینار سے خطاب کیا۔ سمینار کا انعقاد مختلف فریقین کو روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے دوران درپیش مسائل کی راہیں تلاش کرنے اور ان مسائل و چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے

تازہ ترین