تازہ ترین

ایس ایم سی میئر لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 جموں//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دوران میٹنگ جنیدمتو نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم سی کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوںنے لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم سی کے اَ فرادی قوت اورمشینری کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی ٹرانسپورٹ فلیٹ کی توسیع ، میونسپل کارپوریٹروں کے تحفظ اور محفوظ اقامتی سہولیات اور دیگر فلاحی معاملات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مانگوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کولوگوں کو تما م بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے لئے کارپوریشن کے کام میں مستقل بہتری لانے کے لئے تمام لازمی اقدامات کرنے کے لئے کہا۔ ا

سانحہ گائو کدل کی 31ویں برسی | سیول لائنز میں ہڑتال ، دکانیں بند

 سرینگر // 30برس قبل پیش آئے سانحہ گائو کدل کے خلاف سیول لائنز علاقوںمیں ہڑتال کی گئی جس کے دوران کاروباری ادارے بند رہے ۔اس دوران گائو کدل بسنت باغ میںدعائیہ مجلس کا اہتمام ہوا۔21جنوری 1990کو گائوکدل سانحہ پیش آیا جس میں فورسز کی فائرنگ سے 52شہری مارے گئے۔ گائو کدل سانحہ کی31ویں برسی پر مائسمہ، لالچوک، آبی گزر میںدکانیں بندتھیں اورگاڑیوںکی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی۔ سانحہ گائو کدل کی برسی پر انتظامیہ نے گائوکدل اور مائسمہ میں فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی تھی۔ 26جنوری کی آمد کے سلسلہ میں بھی لالچوک اور مضافاتی علاقوںمیں فورسز اہلکار گاڑیوںکو روک کر تلاشی لی جبکہ راہگیروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور جامہ تلاشی لی۔ (سی این آئی)   سانحات پر روا رکھی گئی بے حسی تکلیف دہ: حریت (ع) سرینگر//حریت (ع)نے گاو کدل سانحہ کی31 ویں برسی پر عالمی برادری اور