تازہ ترین

برف باری سے تباہ ہوئے مکانات کی تعمیر نو

سرینگر//حالیہ برف باری کے دوران سرینگر ضلع میں تباہ ہوئے مکانوں کی تعمیرنومیں مدددینے کیلئے ضلع انتظامیہ نے 38.20لاکھ روپے کی رقم کو منظوری دی جومتعلقہ تحصیلدار متاثرین کے بینک کھاتوں میں جمع کرائیں گے۔سرینگر ضلع انتظامیہ کی تشکیل کردہ ضلعی سطح کی اسکریننگ کمیٹی و محکمہ جاتی کمیٹی نے ضلع میں حالیہ شدید برف باری کے نتیجے میں تباہ ہوئے مکان مالکان کے حق میں 38.20 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دی ۔ اس امداد کا مقصد تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنا ہے۔ کمیٹی نے برفباری سے خراب ہوئے بجلی اسٹیشنوں کے علاوہ متاثرہ اسکولوں کی عمارتوں کی بحالی اور تجدید کاری کو بھی منظوری دی۔یہ منظوری ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی زیرصدارت یہاں بلائی گئی ضلعی سطح کی اسکریننگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ سری نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت ضلعی سطح کی اسکریننگ کمیٹی ممبران ایڈیشنل ڈپٹ