تازہ ترین

جسمانی طور خاص افراد کا پریس کالونی میں احتجاج

 سرینگر//جسمانی طور خاص افراد نے سرکاری نوکریوں میں انہیں مخصوص کوٹا فراہم نہ کرنے کے خلاف پریس کالونی میںمیڈیکل بورڈ اور سروس سلیکشن بورڈ کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔میڈیکل بورڈ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ جسمانی طورخاص ہونے کی جعلی اسناد ان لوگوں کو دے رہا ہے جو اس کے مستحق نہیں ہیں۔اس موقع پر جسمانی طور معذور افراد کی ایسو سی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ کے حکمنامے کے باوجود بھی جسمانی طور خاص افراد کو سرکاری نوکریوں میں اپنا کوٹا نہیں دیا جا رہا ہے اور انہیں ہر وقت نظر انداز کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر کہیں بھی عملدر آمد نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں مستحق افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے الزام کیا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ جموں کشمیر میڈیکل بورڈ کی جا