تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نمازجمعہ اداکرنے کے بعد عام لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کے عزت اور وقار،  امن و امان کی بحالی، عالم اسلام کی سربلندی انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ برصغیر میں امن و امان اور عالم گیر وباء کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ لوگوں سے بھی ملاقی ہوئے اور عام شہریوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیری قوم کی فتح و نصرت اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں سے نجات پانے کے لئے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ان آزمائشوں سے نجات کے لئے دعائیں مانگیں۔  

کشمیریونیورسٹی میں دوہفتہ طویل سائنس ریفریشر کورس ختم

سرینگر//سائنس اورٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی اور ایجادات نے کرہ ارض پرانسانی زندگی کوآرام دہ اورآسان بنایا ہے۔اس بات کااظہار شیرکشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کشمیر یونیوسٹی میں کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کیلئے دوہفتوں طویل سائنس ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طبی سائنس نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں ۔ہمیں آکسیجن کے مالیکیول کے پیچ کے بارے میں کبھی سوچابھی نہیں ہوگا لیکن اس عالمگیر وباء کے دوران ہمیں اس بات کا پتہ چل گیا کہ ہماری بقاء کیلئے یہ کتناضروری ہے۔یہ سب سائنس کی ایجادات سے ہی ممکن بنا۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے کوروناوائرس کی بدترین عالمگیر وباء کی صورتحال دیکھی لیکن یہاں بھی سائنس نے ہی سب کچھ آسان بنایا۔ڈاکٹر آہنگر نے بتایا کہ کووِڈ- 19نے پوری دنیا کو خوف ذدہ کیالیکن ہم نے اسے سائنس سے ہی مسخر ک

نمچہ بل فتح کدل میں آگ،کئی مکان تباہ

سرینگر// پائین شہر کے نمچہ بل فتح کدل میں جمعہ شام کو تباہ کن آتشزدگی کی واردات میں کئی مکان اور ڈھانچے خاکستر ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق جمعہ دیر شام گئے نمچہ بل فتح کدل میں ہلال احمد ڈار نامی ایک شہری کے مکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے  ہی دیکھتے اس نے بھیانک شکل اختیار کی۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم بتایا جاتا ہے کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ وہ قابو میں ہی نہیں آرہی تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ابتدا میں3منزلہ عمارت خاکستر ہوگئی،جبکہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ آگ کو قابو میں کرنے کی کوششوں میں مشغول تھا۔آخری اطلاعات ملنے تک  آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا تھا۔