تازہ ترین

ہمہ موسمی شاہراہیں: خواب کب شرمندہ تعبیر ہونگے؟

 تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ 11روز تک بند رہنے کے بعد کشمیر کو جموں صوبہ کے پیر پنچال خطہ سے ملانے والی مغل شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بحال ہوچکی ہے تاہم کشمیر کو صوبہ جموں کے چناب خطہ سے ملانے والی کپرن دیسہ ڈوڈہ شاہراہ اور کوکرناک سنتھن کشتواڑ شاہراہ ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بدستور بند پڑی ہوئی ہیں ۔اسی طرح کشمیر کو لداخ سے جوڑنے والی سرینگر لیہہ شاہراہ بھی حالیہ دنوں میں مسلسل  برف باری اور برفانی تودے گرآنے کی وجہ سے بند پڑی رہی ۔اب جہاں تک جموں سرینگر قومی شاہراہ کا تعلق ہے تو وہ خدا خدا کرکے ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال تو ہوئی ہے لیکن ہر روز پسیاں گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کا کئی گھنٹوں تک بند رہنا معمول بن چکا ہے۔دیکھا جائے تو یہ سبھی شاہراہیں اب پسیاں اوربرفانی تودے گرآنے کی وجہ سے بند رہنے اور اور صبر آزماء ٹریفک جاموں کیلئے مشہور ہوچکی ہیں۔ان میں سے کوئی بھی ش

تازہ ترین