تازہ ترین

نیا بجلی کٹوتی شیڈول … اندھیرا قائم رہے !

 بالآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔سیول سیکریٹریٹ کی جموں منتقلی کیا ہوئی ،وادی میں عملی طور اندھیرے کا راج قائم ہوگیاہے۔دربار مو دفاتر سرینگر میں بند ہونے کے بعد محکمہ بجلی نے پہلے ایک اوراس کے بعد اب نیا کٹوتی شیڈول مشتہر کیا جس میں اعلانیہ طور کہاگیا کہ میٹر یافتہ علاقوں میں ہفتے میں32گھنٹے بجلی نہیں رہے گی جبکہ غیر میٹر یافتہ علاقوں میں یہ دورانیہ53گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔یوں نئے شیڈول کے مطابق میٹر یافتہ علاقوں میں اعلانیہ روزانہ ساڑھے چارگھنٹوں جبکہ غیر میٹر یافتہ علاقوںمیں روزانہ ساڑھے سات گھنٹوں کی کٹوتی ہوناتھی تاہم عملی صورتحال یہ ہے کہ جہاں میٹر والے علاقوں میں ان ساڑھے چار گھنٹوں کے علاوہ غیر اعلانیہ طور کم ازکم مزیدچار سے پانچ گھنٹوںکی کٹوتی ہورہی ہے وہیں بغیر میٹر والے علاقوں میں بجلی سپلائی کی صورتحال یہ ہے کہ پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ یہ کب آتی ہے اور کب چلی جاتی ہے اور یو